DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Al Mustafa Trust UK hold free eye camp in village Tayala (See Video)

المصطفی ویلفےئر ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے ٹیالہ دوبیرن کلاں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔گزشتہ تین سالوں کی طرح امسال چوتھا فری آ ئی کیمپ کا اہتمام حاجی محمد منیر بھٹی یو کے،محمد زرین بھٹی یو کے ،حاجی جلال خان کی جانب سے ٹیالہ رہائش گاہ حاجی محمد منیر بھٹی ،محمد سخاوت بھٹی منعقد کیا گیا ،جس میں برطانیہ کے ماہر امراض چشم نے شرکت کی،ان فری آئی کیمپوں کی وجہ سے بڑی تعدادمیں مستحق خواتین وحضرات کے آپریشن مفت کئے جاتے ہیں،اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہپٹائٹیس بی ،سی اور شوگر کے بھی مفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں آپریشن والے خواتین و حضرات کو کھانا رہائش اور ٹرانسپورٹ کا بھی مکمل مفت اہتمام کیا جاتا ہے،کل بروز بدھ بیول اور بروز جمعرات بگھار شریف میں فری آئی کیمپ لگایا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button