گوجرخان کے علاقے چنگا سے تعلقرکھنے والے مشہور بزنس مین ناصر بشیر وارثی کو دوبارہ سنٹرل مسجد ائرو اور مسعود اسلامی سنٹر کا چئرمین منتخب کر لیا گیا ناصر وارثی اس سے پہلے بھی بطور چئرمین اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہےہیں جس کی وجہ سے دوبارہ چئرمین منتخب کیا گیا ۔ ناصر بشیر وارثی کو دوبارہ سنٹرل مسجد ائرو اور مسعود اسلامی سنٹر کا چئرمین منتخب ہونے پر دوست احباب اور پوٹھوارڈاٹ کوم کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ۔
London; Businessman Nasir Bashir Warsi of Changa Bangyal, Gujar Khan has been re-elected Chairman at Central Masjid Harrow in London, The Masjid is one of the largest Masjid in London. Nasir Bashir Warsi was congratulated on being elected Chairman.
ماہر قانون دان جناب بیرسٹر اسرار ملک نے مسلم کانفرنس جماعت کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
Luton; Barrister Israr Malik leaves Muslim conference and joins PTI
لوٹن۔ یوکے, پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا مرکز ہے۔ بیرسٹر اسرار ملک۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء و ممتاز برطانوی ماہر قانون دان جناب بیرسٹر اسرار ملک نے مسلم کانفرنس جماعت کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔آزاد کشمیر سے برطانیہ واپسی پر ان کا فقید المثال ، پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ بیرسٹر اسرار ملک اس وقت آزاد کشمیر تحریک انصاف پارٹی کے صف اول کے مرکزی راہنماء بن چکے ہیں۔ جبکہ وہ عملی طور پر آزاد کشمیر کی سیاست میں قدم بھی رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہم سب کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ ان میں دوراندیشی اور سیاسی بصیرت پائی جاتی ہے جبکہ وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ بیرسٹر اسرار ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کو دوام بخشا۔ اور ہم اسے آزاد کشمیر میں ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے۔ آزاد کشمیر پر پی ٹی آئی کا راج ہو گا۔جہاں پر ایک عام آدمی کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہو گی۔ اسے گھر کی دہلیز پر سستا انصاف اور فوری روزگار ملے گا۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی تمام چھوٹے بڑے قبائل پر مشتمل ایک گلدستہ کی مانند ہے۔ جس کی خوشبو سے باغوں اور بہاروں والا ہمارا وطن کشمیر مہک اٹھے گا۔ مسئلہ کشمیر اجاگر ہوگا جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجۂ استعبداد سے آزاد ہو کر رہے گا۔
نومسلم محمد اکبر کو سلاؤ قبرستان میں دفنا دیا گیا
Namaz e janaza of M Akbar held at Stoke poges lane Masjid
سلاؤ۔یوکے , نومسلم محمد اکبر کو سلاؤ قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ چند روز قبل برطانیہ میں وفات پا جانے والے محمد اکبر مرحوم کو سلاؤ برکشائر، انگلینڈ کے قبرستان واقع سٹوک روڈ کی مسلم سیکشن میں سپردخاک کر دیا گیا۔78 برس کے ومل توکلے Vimal Tawakley نے کچھ عرصہ قبل ہندو دھرم چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کی وفات ہو جانے پر انکی نماز جنازہ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینتر، سٹوک پوجز لین سلاؤ میں ادا کی گئی۔ مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شکت کی۔ اور بعد ازاں مرحوم کو سفر آخرت پر روانہ کرنے قبرستان بھی پہنچی۔ محمد اکبر مرحوم کی تدفین کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔ محمد اکبر مرحوم کی قبر پر پہچان کے لئے مقامی کونسل کی طرف سے جو تختی مہیا کی گئی۔ اس پر ان کا پرانا نام ومل توکلے ہی درج تھا۔ جو کہ دستاویزات میں موجود تھا۔ اور تبدیل نہیں کیا گیا۔ محمد اکبر مرحوم کو دفنانے کے بعد ان کے مسلمان بچوں نے قبرپر پھولوں کے گلدستے رکھے۔ امام صاحب نے مرحوم کی بلندئ درجات کے لئے دعائے مغفرت کی۔
Slough; Mohammad Akbar who recently had converted to Islam sadly passed away, his namaz e janaza was held by very large number of Muslim community and flowers were laid to his grave by Muslim children.
مساجد کے باہر بھی نماز جمعہ کے موقع پر خصوصی حفاظت اور سکیورٹی کا اہتمام
Police guard during Friday prayers
سلاؤ۔یوکے, نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملوں کے بعد سے برطانیہ میں حکومت نے مسلمانوں کی مساجد کے باہر بھی نماز جمعہ کے موقع پر خصوصی حفاظت اور سکیورٹی کا اہتمام کیا ہے۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ قبل جمعہ کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں بندوق برداروں نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر ، سٹوک پوجز لین، سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں نماز جمعہ کے موقع پر ایک برطانوی پولیس افسر سڑک کے پار اپنی سائیکل پر چاک و چوبند ڈیوٹی دے رہا ہے۔