Kallar Syedan; PTI Activist Asif M Kiyani gives suggestion and demands quick action to sort out Traffic and cleaning in the city
کلر سیداں شہر میں ٹریفک اور صفائی کے معاملات سمیت دیگر معاملات کو فوری درست کرنے کیلئے انتظامیہ کو تجاویز
پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما آصف محمود کیانی نے کلر سیداں شہر میں ٹریفک اور صفائی کے معاملات سمیت دیگر معاملات کو فوری درست کرنے کیلئے انتظامیہ کو تجاویز دے دیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ شہر میں تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل اور ان کی شکایات کا فوری حل نکالے اور مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرے ۔شہر میں پبلک لیٹرین کی عدم دستیابی سے خریداری کیلئے آنے والے افراد باالخصوص خواتین کو رفع حاجت کے سلسلہ میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔کلر سیداں شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اس پر فوری توجہ دی جائے۔کلر سیداں شہر میں سب سے تکلیف دہ مسٗلہ ٹریفک کا جام رہنا ہے۔اس سلسلہ میں ٹریڈ ونگ کی جانب سے تجاویز ہیں کہ ٹریفک مسائل کے مستقل حل کیلئے شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر ون وے کیا جائے۔مرید چوک، منہاس ویگن اسٹینڈ اور مین چوک پر مستقبل بنیادوں پر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پھلینہ اڈا تک رکشاؤں کے کھڑا ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔بازار اور مین روڈ پر کھڑی ریڑھیوں کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور ان کو ضلع کونسل یا پھر کسی دوسری مناسب سرکاری جگہ پر منتقل کر دیا جائے۔کلر سیداں اور دیگر شہروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر آنے والی ریٹ لسٹیں کلر سیداں شہر سمیت چوکپنڈوری،شاہ باغ،دوبیرن کلاں،بنک چوک کنوہا، سرصوبہ شاہ، چوآ خالصہ اور سموٹ کے بازاروں میں بھی بروقت پہنچانے کا بھی اہتمام ہو۔مغل بازار اور مین بازار میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بھاری اور لوڈر گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تا کہ خریداری کیلئے آنے والے افراد کو مسائل کا سامنا نہ ہو سکے۔شہر میں تجاوزات کیخلاف بھی بلا تفریق کارروائی کی جائے۔کلر سیداں میں قصابوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔سرکاری سطح پر زیر تعمیر سلاٹر ہاؤس کو فوری مکمل کر کے یہاں پر ویٹرنری آفیسر کی تعیناتی کی جائے تا کہ عوام کو صحت مند اوربیماریوں سے پاک تصدیق شدہ گوشت میسر آ سکے۔کلر سیداں شہر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے،انتظامیہ ان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔منڈی مویشیاں میں ناقص مشروبات اور کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ادھر شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما آصف محمود کیانی کی تمام تجاویز کو درست قرار دیتے ہوئے ان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔
Kallar Syedan; PTI Activist Asif M Kiyani has demanded local authorities to take quick action to sort out Traffic and cleaning in the city he also suggested his plan to the assistant commissioner Ambar Gillani how to resolve the situation which has approval of local community in Kallar Syedan.
کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں تعینات کار خاص ناصر کیانی نے اس سے پانچ ہزار روپے کی رشوت وصول کی ہے, چمبہ کرپال کے محمود نامی سوزوکی ڈرائیور
Mahmood of village Chamba Karpal accuses Kallar police of force taking 5,000Rps bribe
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کے نواحی علاقہ چمبہ کرپال کے محمود نامی سوزوکی ڈرائیور نے الزام عائد کیا ہے کہ کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں تعینات کار خاص ناصر کیانی نے اس سے پانچ ہزار روپے کی رشوت وصول کی ہے ۔محمود نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ وہ شاہ باغ میں سوزوکی چلاتا ہے۔گزشتہ روز میں اپنی گاڑی میں کھل چوکھر لوڈ کر رہا تھا اور کام سے فارغ ہو کر رفع حاجت کیلئے مارکیٹ کے عقبی جانب گیا تو اسی دوران تین افراد نے مجھے دبوچ لیا اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال دیا اور بتایا کہ وہ تھانہ کلر سیداں پولیس کے ملازمین ہیں۔ انہوں نے ایک اور شخص کو بھی پکڑ رکھا تھا جسے انہوں نے راستے میں ہی اتار دیا اور مجھے تھانہ کلر سیداں لے جا کر مین گیٹ کے سامنے اتار دیا اور کہا کہ اپنا ضمانتی لاؤ۔میں نے اپنی گاڑی کے مالک سے رابطہ کروایا بعد ازاں کار خاص ناصر کیانی کو پانچ ہزار روپے دے کر جان چھڑائی جس کے بعد میں رات دس بجے پیدل شاہ باغ واپس پہنچا۔
ادھار لی گئی کابینہ سے ملک نہیں چلایا جا سکتا,پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان
You can not run government with borrowed cabinet, Ch Zaheer Sultan, PPP
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ ادھار لی گئی کابینہ سے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ریاست مدینہ کے دعویداروزیر اعظم عمران خان نے اپنی ہی حکومت میں کرپشن پر وزراء کو نکال دیا گیا، اب وزیر اعظم کو بھی اس خود مستعفی ہو جانا چاہے۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادھار کی کابینہ سے ملک چلانا پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے جس سے پورے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ اسد عمر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں پوری حکومت ہی نالائقوں اور نااہل لوگوں کا ٹولا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلائی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت جعلی ہے عمران خان فوری مستعفی ہو کر نئے الیکشن کروائیں۔
اسد علی سکنہ پیر گراٹہ کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمد
Eight ltr Alcohol found by police from Asad Ali of village Pir Garrata
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم اسد علی سکنہ پیر گراٹہ کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
لوہدرہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی رہنما راجہ محمد یونس کے فرزند محمد ناصر راجہ کی شادی راجہ محمد شفیق کی دختر سے انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب روات میں ہوئی
Wallima of M Nasir Raja of Lodhra takes place in Rawat
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )یونین کونسل لوہدرہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی رہنما راجہ محمد یونس کے فرزند محمد ناصر راجہ کی شادی راجہ محمد شفیق کی دختر سے انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب روات میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی جمشید الطاف، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری توقیر اسلم، شیخ محمد اسلم، دوست محمد مہمند ، نوید بھٹی، ملک نور احمد، چوہدری صداقت حسین، راجہ شہزاد یونس، چوہدری خلیل احمد، چوہدری عامر جمشید، راجہ جاوید اشرف، چوہدری ضیارب منہاس، عابد زاہدی، لطیف بھٹی، سید مداح حسین شاہ، ماسٹر عبدالمجید، ظفر عباس مغل، راجہ کامران عابد، چوہدری نعیم بنارس، جابر حسین، غلام قمر، راجہ اورنگزیب، دبیر حسین ملک، گلزرین، ملک لیاقت، چوہدری ساجد
اور دیگر نے شرکت کی۔
تنویر ناز بھٹی کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک سرہل میں ہوئی
Aunty of Tanvir Naz Bhatti passed away in village Dhok Sarhal, Doberan Kallan
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن نلہ مسلماناں کے رہنما تنویر ناز بھٹی کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک سرہل میں ہوئی جس میں ٹھیکیدار بشارت حسین، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی، علی افسربھٹی، چوہدری نصرت اقبال اور دیگر نے شرکت کی