DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Wife of Ch Ghulam Yasrab passed away in village Hardo Surakhi

ہردوسرکھی چوہدری غلام یثر ب کی اہلیہ اور چوہدری عامر کی والدہ گزشتہ روزتقدیر الہی سے انتقال کر گئیں

جبر(نامہ نگار)ہردوسرکھی چوہدری غلام یثر ب کی اہلیہ اور چوہدری عامر کی والدہ گزشتہ روزتقدیر الہی سے انتقال کر گئیں جن کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ہردوسرکھی میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء راجہ امجد ایڈووکیٹ ،ملک پرویز آف کنگر،چوہدری قربان حسین ،شبیر بھٹی ،بابر پٹواری ،یاسر بلوچ ،سیکرٹری واجد ،محمد خالداور دیگر سیاسی وسماجی لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ادھر شیخ پرویز اختر،راجہ محمد فیاض نے چوہدری غلام یثرب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔


سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صوبیدار عبدالعزیزمرحوم کی برسی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خصوصی شرکت

Ex PM Raja Parvez Ashraf attends death anniversary of late Ch Subaidar Abdul Aziz in Thathi

جبر(نامہ نگار )سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صوبیدار عبدالعزیزمرحوم کی برسی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خصوصی شرکت کی ، چوہدری عبدالحمید کے والدچوہدری صوبیدار عبدالعزیز کا سالانہ ختم شریف تھاتھی میں انعقاد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چوہدری ظفر پگاڑا،قاری عابد،چوہدری اورنگزیب ،چوہدری ایوب پٹواری،ملک پرویز آف کنگر،حاجی حنیف ،ڈاکٹر محمد شعیب ممراز شیخ ،قاضی کلیم سمیت دیگر علاقے کی عوام نے شر کت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مرحوم صوبیدار چوہدری عبدالعزیز ایک بہترین شخصیت کے مالک تھے ٹھنڈے مزاج خاموش طبیعت لیکن اصولوں کے پابند تھے ہمیشہ انہوں نے اصولوں کی سیاست کی ہے ہمارا ان کے ساتھ روحانی رشتہ ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا علاقے کے تعمیر و ترقی کے کام ہمیشہ ان کی بنیادی ترجیح رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں انہوں نے کہا صوبیدار چوہدری عبدالعزیز کی وفات سے خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا


انجمن پٹواریاں تحصیل گوجرخان کے الیکشن میں چوہدری جمیل وارثی کو صدر ،ندیم تاج کو سنیئر نائب صدر و دیگر نو منتخب

Ch Jamil Warsi congratulated on winning revenue officers union election

جبر(نامہ نگار)انجمن پٹواریاں تحصیل گوجرخان کے الیکشن میں چوہدری جمیل وارثی کو صدر ،ندیم تاج کو سنیئر نائب صدر و دیگر نو منتخب عہددارن کو شرقی گوجرخان کے سنیئر صحافی شفیق الرحمن وارثی ،شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ جہانگیر افضل ،قاضی کلیم ،وقاص الرحمن وارثی اور طارق ایوب نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پٹواریوں کے حقوق کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں ،

Show More

Related Articles

Back to top button