DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police arrest a man selling fireworks as he suffers heart attack while in custody

گوجرخان آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے لیے پولیس کا چھاپہ ۔ گرفتار شخص کی طبیعت خراب ہسپتال منتقل ۔

گوجرخان تھانہ گوجرخان میں سامان آتش بازی فروخت کرنے کے الزام میں لائے گئے 55 سالہ دکاندار کی طبیعت بگڑ گئی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ریفر کردیاگیا،پولیس نے شخصی ضمانت پررہاکرنے کے لیے کونسلر سے رابطہ کرلیا،پولیس نے دوران کاروائی پرویز دکاندار کے بیٹے کو بھی ساتھ حراست میں لینے کی کوشش کی تو تو چیئرمین گلیانہ میاں عامر نے مداخلت کردی بات تو تکرار تک پہنچ گئی اور وہاں لوگ سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو گئے تفصیلات کے مطابق گوجرخان کےسب اسپیکٹر حسنین شاہ اور نوید وغیرہ نے گلیانہ میں سامان آتشبازی فروخت کرنے کے کے الزام میں پرویز نامی شخص کو حراست میں لے تھانہ گوجرخان پہنچایا ہی تھا کہ اس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کو پولیس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لے آئی۔جہاں پر اس کو طبی امداد کے بعد ڈیوٹی ڈاکٹر نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ریفر کر دیا ڈاکٹر کے مطابق پرویز کو مزید انوسٹیگیشن کیلئے راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے دریں اثناء ڈی ایس پی گوجرخان نے بتایا کہ پولیس نے پرویز کو حراست میں لیا تھا لیکن اس کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ادھر پولیس نے جب پرویز کو حراست میں لیا تو ساتھ اس کے بیٹے کو بھی ساتھ لانا چاہا جس پر چیئرمین میاں عامر نے مداخلت کی پولیس اور اہلیان علاقہ کے درمیان آدھے گھنٹے تک تکرار بھی رہی جس کی بعد پولیس صرف پرویز کو ہی لے کرتھانہ پہنچ گے میاں عامر نے بتایا کہ کہ پرویز کے بیمار ہونے پر پولیس نے شخصی ضمانت پر علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا ہے جس کی مقامی کونسلر نے ضمانت دی ہے

Gujar Khan; Shopkeeper Parvez was arrested for selling fireworks in Guliana, as Parvez was taken to custody he suffered heart attack, he was then taken to hospital on meeting with local councillors.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button