Kallar Syedan; IESCO Authorities deplored for handing out rough justice to Kallar Syedan staff
آئیسکو حکام کی اندھیر نگری پتنگ لوٹتے ہوئے 14سالہ افغانی کی ہلاکت کے بعد نہ صرف شادی ہال کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی گئی بلکہ انچارج ایس ڈی او کو بھی فوری معطل کر دیا گیا
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )آئیسکو حکام کی اندھیر نگری پتنگ لوٹتے ہوئے 14سالہ افغانی کی ہلاکت کے بعد نہ صرف شادی ہال کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی گئی بلکہ انچارج ایس ڈی او کو بھی فوری معطل کر دیا گیا مقامی شہریوں کا شدید احتجاج۔چند ایام قبل پتنگ لوٹنے کی کوشش میں چودہ سالہ محمد ایوب چوآروڈ کے شادی ہال کی دیوار پر چڑ کرچھت پر پڑی پتنگ لوٹنے کی کوشش میں بجلی کی مین لائن سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا تھا متوفی کے والد احمد جان خان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ کوئی کاروائی نہیں کرانا چاہتا نہ ہی مرحوم بیٹے کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتا ہے ۔مگر واقعے کے بعد آئیسکو کے اعلیٰ حکام نے پولیس کو شادی ہال کے مالک کے خلاف کاروائی کی درخواست دی اور جس کے ساتھ ہی انچارج ایس ڈی او قاضی ظفر جاوید کو بھی معطل کر دیا گیا۔کلر سیداں کے شہریوں بلدیاتی ارکان تاجروں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے آئیسکو حکام کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچہ پتنگ لوٹنے کے لیے ازخود چھت پر چڑھا اس میں شادی ہال کے مالک یا ایس ڈی او کا قطعی کوئی کو قصور نہ تھا متوفی کے والد نے بھی اسے محض اتفاقی حادثہ قرار دیا مگر آئیسکو حکام نے اسے انا کا مسئلہ بناتے ہوئے نہ صرف شادی ہال کے مالک کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی بلکہ ایس ڈی او قاضی محمد جاوید ظفر کو بھی معطل کر دیا۔دریں اثنا کلر سیداں میں پتنگ بازی کو پولیس جرم ہی نہیں سمجھتی جس کی وجہ سے اب تک ایک بچہ جاں بحق اور دو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
Kallar Syedan; IESCO Authorities have been deplored for handing out rough justice to their Kallar Syedan staff , A Few months ago a Afghani child died while trying to retrieve his kite from a roof top and touched main electricity cables. The father of the dead child refused to blame the owners of the shaadi hall building or the electricity sub division Kallar Syedan.
Now the IESCO electricity authorities have come heavy handed by persuing police case against the shaadi hall building owners and have suspended Kallar Syedan in charge SDO Qazi Zaffar Javed. The local traders and journalist have protested that it is unfair what is SDO fault when a child climbs building and touch’s cables.
معروف روحانی شخصیا ت حضرت خواجہ مولانا عبدالرحمان بگھاروی اور حضرت خواجہ مولانا محمد الٰہی سلٹھوی کے سالانہ عرس کی تقریب 21اپریل بروز اتوار صبح دس بجے جامعہ مسجد سلٹھہ شریف میں منعقد ہو رہی ہے
Urs Mubarak of Hazrat Mollana Abdul Rehman Bagharvi and Hazrat Khawaja M Elahi Salathvi to be held on 21st April
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )معروف روحانی شخصیا ت حضرت خواجہ مولانا عبدالرحمان بگھاروی اور حضرت خواجہ مولانا محمد الٰہی سلٹھوی کے سالانہ عرس کی تقریب 21اپریل بروز اتوار صبح دس بجے جامعہ مسجد سلٹھہ شریف میں منعقد ہو رہی ہے جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان ،علامہ مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، صاحبزادہ قاری عمیر ہاشم، علامہ سجاد احمد ساجد، علامہ ادریس احمد ہاشمی اور دیگر خطاب کریں گے
دوبیرن کلاں کے نوجوان کاروباری سدھیر اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of businessman Sudheer Akhtar held in Doberan Kallan
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )دوبیرن کلاں کے نوجوان کاروباری سدھیر اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں چیئر مین راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار بشارت حسین، ملک جہانگیر، طالب خان، خان شبیر خان،چوہدری ارشد، علی افسر بھٹی، تنویر ناز بھٹی، منیر چشتی، ساجد محمود، ملک تنویراور دیگر نے شرکت کی۔
روات میں مصالحتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تھانہ روات کی تمام یو سیز سے کمیٹی ممبران نے اور خصوصی طور پر تھانہ روت اعجاز قریشی نے شرکت
Residents and police officials hold meeting to discuss law and order
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) روات میں مصالحتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تھانہ روات کی تمام یو سیز سے کمیٹی ممبران نے اور خصوصی طور پر SHO تھانہ روت اعجاز قریشی نے شرکت کی اجلاس کے انعقاد کا مقصد علاقے میں امن کو فروغ دینا دیوانی اور معمولی نوعیت کے کیسیز مصالحتی کمیٹی کی سطح پر باہمی مشاورت سے حل کروانا ہے تاکہ عدالت اور تھانہ کا وقت بچایا جاسکے عوام کو انصاف کی فراہمی انکی دہلیز تک پہنچائی جا سکے اس موقع پر کمیٹی ممبران نے مختلف تجاویز پیش کی جس میں گشت کے نظام میں بہتری کرایہ داروں کی تھانہ میں رجشٹریشن منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کر کہ پولیس کی مدد کرنا شامل ہے اس موقع پر SHO تھانہ روات اعجاز قریشی نے کمیٹی ممبران کی تجاویز کو سراہا اور اس پر عمل کر کہ انصاف اور قانون کی بالا دستی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
نئے پاکستان کی کوششوں کو ریورس گیر لگا دیا
New Pakistan campaign is now on reverse gear, Sheikh Nadeem
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی اور شیخ ندیم احمد نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے سہانے خواب دکھا کر قوم کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلنے والوں کے اوپننگ بیٹس مین کی وکٹ اڑ گئی ۔عمران خان گزشتہ آٹھ برسوں سے نظام تبدیل کرنے نیا پاکستان بنانے اور معاشی حالت کو مثالی بنانے کے لیے اپنے اوپننگ بیٹس مین اسد عمر کا بار بار تذکرہ کرتے رہے مگر انہوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر نئے پاکستان کی کوششوں کو ریورس گیر لگا دیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی وزیر اعظم او ر ان کی کابینہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی کنٹینر کی زبان بولتے رہے اور ان کی ساری توجہ سیاسی مخالفین کو نیب کے ذریعے قید میں ڈال کر من مانیاں کرنا تھا ان کی نظر میں تمام اپوزیشن چور او ر ڈاکو ہے اور دیگر جماعتوں سے وفاداریاں بدل کر عمران خان کے پاس آنے والے ان کی ڈرائی کلین میں مسٹر کلین بن چکے ہیں عمران خان کے ارد گرد وہی لوگ ہیں جو ماضی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن ق لیگ جنرل پرویز مشرف کے ساتھ رہے ۔عمران خان بھگوڑوں اور خانہ بدوشوں کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے تھے جس میں یہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور آنے والا ہر دن ان کے لیے نت نئے مسائل کو جنم دے گا۔
امبر گیلانی آج صبح ساڑھے دس بجے ایم سی کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی معموری میں واقع اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کریں گی
Ambar Gillani to officially launch polio campaign in Darkali Mahmuri
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی آج صبح ساڑھے دس بجے ایم سی کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی معموری میں واقع اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کریں گی۔یہ بات ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے میڈیا کو بتائی۔انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے پولیو کے دوران فکسڈ اڈوں پر کام کرنے والی ٹیموں میں دو عدد بڑی چھتریاں بھی تقسیم کی ہیں تا کہ دھوپ اور بارش کے دوران وہ بہتر انداز میں اپنا یہ قومی فریضہ سر انجام دے سکیں۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے مزید چھتریاں بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔