DailyNewsKahuta

Kahuta; Wallima ceremony of Raja M Naseer held at Shaadi hall in village Nathot

معروف قانون دان راجہ تنویر احمد ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی راجہ محمد نصیر کی دعوت ولیمہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔معروف قانون دان راجہ تنویر احمد ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی راجہ محمد نصیر کی دعوت ولیمہ میں معزز جج صاحبان رائے پرویز سلطان بھٹی، محمد ذیشان رانا راجہ صغیر احمدسمیت کثیر تعداد میں وکلاء ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان قانون دان راجہ تنویر احمد ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی راجہ محمد نصیررشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب عمر میرج حال نتھوٹ میں ہوئی جس میں معزز سول جج صاحبان رائے پرویز سلطان بھٹی، محمد ذیشان رانا ،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدصوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفراقبال بگہاروی،راجہ ظہور اکبر چیئرمین ایم سی کہوٹہ ،معروف سماجی شخصیت راجہ فیصل محمود پٹواری ،ٹھکیدار قمر عباسی ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمدخان ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،پٹواری راجہ خالد محمود، صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ ،راجہ فارس ستی ، راجہ راشد ستی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سجاد عباسی ممبر پنجاب بار کونسل ،چوہدری ظہیر ضلعی صدر پی پی پی ،چوہدری سجاد شیل پمپ ،طاہر ارشا د ستی ،راجہ خاور جنجوعہ ،سردار سلطان ایڈوکیٹ ،راجہ احسان الحق ایڈوکیٹ ، زاہد ستی ایڈوکیٹ ،ذوالفقار علی کیانی ایڈوکیٹ ،راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان ، راجہ اظہار مجید المعروف ذاری ،مسرور الرحمن ایڈوکیٹ ،راجہ احتشام ایڈوکیٹ ،راجہ عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ ،راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ ،راجہ عبد اللہ ابراہیم ایڈوکیٹ ،راجہ نیئر ایڈوکیٹ ،رضوان گوندل ایڈوکیٹ ،چوہدری شکیل ایڈوکیٹ ،راجہ عمران اللہ آف مٹور ،راجہ آصف ، سردار اخلاق ،راجہ یاسر بشیر ایڈوکیٹ ،سردار نذاکت حسین ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔


رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کابابا غلام بادشاہؒ کے دربار پر حاضری

MPA Raja Sagheer Ahmed visits Baba Ghulam Badshah shrine

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کابابا غلام بادشاہؒ کے دربار پر حاضری ۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماء رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ہمراہ صحافی چوہدری ابرار حسین اور راجہ ثقلین کے نوتھیہ شریف میں خطہ پوٹھوار کی بزرگ روحانی شخصیت حضور بابا غلام بادشاہؒ کے دربار پراورملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی ۔


کہوٹہ شہر میں دکانداروں کے من ما نے ریٹس

Kahuta shopkeepers each one creates his own selling price

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کہوٹہ شہر میں دکانداروں کے من ما نے ریٹس جبکہ ہوٹلوں اور دکانوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کھانوں اور اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت سے شہری پریشا نی کا شکار ہو گئے ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ با اثر افراد کے لیئے خصوصی رعائیت جبکہ عام شہری لٹنے لگے ۔ اعلیٰ حکام کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی نوٹس لیں ۔ تفصیل کے مطابق قدیر بازار کہوٹہ ، میلاد چوک کہوٹہ ، قدیر لائبریری روڈ ، تحصیل روڈ ، پنجاڑ روڈ اور مٹور چوک ،کوٹلی لنک روڈ پر دکانداروں اور ہوٹلوں کے اندر صفائی کا نظام درہم برہم ہے ۔ ہر دکاندار اپنا نرخ نامہ الگ الگ پیش کراتا ہے ۔ شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو رہی ہے ۔ جبکہ ہوٹلوں پر گندے کچن ، ٹوٹے برتن اور باسی کھا نے مہنگے داموں فراہم کیئے جارہے ہیں ۔ مصنوعی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button