AJKDailyNewsHeadline

Dadyal,AJK; New management take oath at Dadyal press club, Iqbal Tabassam elected President

تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر عالم, نومنتخب باڈی صدر اقبال تبسم

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر عالم نے نومنتخب باڈی صدر اقبال تبسم، سینئر نائب صدر نوشاد نومی، نائب صدر عدنان بہزاد، جنرل سیکرٹری وقاص علی چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری لیاقت علی مغل، سیکرٹری مالیات رانا اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات طیب کشمیری سے حلف لیا تقریب میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے صدر ظفیر بابا،صدر کشمیر پریس کلب سجاد جرال سمیت آزاد کشمیر بھر سے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی نے پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے 5لاکھ جبکہ صدر تقریب ممتاز سماجی رہنما نمبردار راجہ آزاد خان نے 50ہزار روپے دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری شیر عالم نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری جان ہے ہم چاہ کر بھی کشمیر آزاد نہیں کروا سکے کے ایچ خورشدہ کا کہنا تھا کہ قوم ایک ہو گی تو کشمیر آزاد ہو جائے گا صحافی معاشرے آنکھ ، کان اور زبان ہیں برطانیہ میں رہنے والے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ تارکین وطن کے مسائل کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ اوورسیز کارڈ کا مطلب غیر ملکی باشندہ کی مہر ہے ہمیں پاکستان میں ایئرپورٹ پر اترتے ساتھ ہی ذلیل کرنا شروع کر دیا جاتا ہے صفارتخانہ میں لائن میں کھڑا کر ہماری ماؤں بہنوں کو ذلیل کیا جاتا ہے سفیروں کے وعدوں اور معاہدوں کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اخباروں میں پڑھا تھا کہ روات کے مقام پر پنجاب پولیس کی چوکی تارکین وطن کی دوبارہ امیگریشن کرتی ہے اور لوگوں کو ذلیل کیا جاتا ہے اس پر میں نے تمام زمہ داران کو رجسٹریاں کی اور 7دن کا الٹی میٹم دیا جس پر وہ چوکی ختم کر دی گئی افسوس ہے کہ عوامی نمائندے سو رہے ہیں وہ کسی مسائل کا ذکر نہی کرتے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بڑی زمہ داریاں ہیں صحافی لیڈروں سے زیادہ عقلمند ہیں ہم ہمیشہ یہاں کے مسائل کی بات کرتے ہیں افسوس ہے کہ میرے جس بھائی نزیر عالم نے مجھے بولنا سیکھایا وہ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال کی بلڈنگ گرنے والی ہے سینکڑوں بچے اس بوسیدہ بلڈنگ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس پر توجہہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی حاجی نزیر عالم نے ڈائیلاسز سنٹر شروع کیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ہسپتال ہے سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر نہیں ہے ہمارے مریض سفر کے دوران ہی مر جاتے ہیں ہسپتال میں ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر بیٹھنا چاہیے اس سلسلہ میں میں 4 کروڑ روپے دینے کیلئے تیار ہوں رب کہتا ہے کہ دو اس میں سے جو میں نے تمہیں دیا ہوا ہے صحافی سچ لکھتے رہیں سچائی میں بڑی برکت ہے انسان پیدا ہی مرنے کیلئے ہوتا ہے ایسے کام کرنے چاہیے کہ مر کر بھی زندہ ر ہیں۔تقریب سے اظہر ملک صدر کھوئی رٹہ پریس کلب، پرویز شہزاد، سابق صدر پریس کلب عبدالشاہد چوہدری، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن امجد چوہدری، ضلعی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ الیاس راجپوت، سابق سیکرٹری جنرل شجاع الرحمن، سیکرٹری جنرل وقاص علی چوہدری، صدر پریس کلب ایم اقبال تبسم، صحافی عنصر محمود غزالی اور دیگر نے خطاب کیاصدر کشمیر پریس کلب میرپور سجاد جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر عالم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کی طرف سے کی گئی زیادتی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اگر صحافی عدنان اس موقع پر نہ پہنچتے تو ایس ایچ او نامعلوم ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے صحافی ہی مشکل وقت میں سٹینڈ کرتے ہیںکلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہصحافیوں کا کام نشاندہی کرنا ہے ہمارا کام اس کو حل کرنا ہے ڈڈیال میں تعیناتی کے دوران کبھی بھی صحافیوں سے مسائل کی نشاندہی کرنے پر ناراضگی نہیں کی صحافی کو چاہیے کہ سچ اور درست لکھیں ڈویژن میرپور کے صحافیوں نے کبھی بھی صحافت کو ذریعہ روزگار نہیں بنایا بلکہ یہ لوگ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں مرکزی صدر سنٹر یونین آف جرنلسٹ ظفیر بابا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہمیں خبر لکھنے سے پہلے اللہ کے فرمان کے مطابق خبر کی خوب تحقیق کر لینی چاہیے ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنا چاہیے ہم کہیں نہ کہیں کوئی غلطی کر رہے ہیں جس وجہ سے ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ڈڈیال میں پہلے قتل سب سے زیادہ ہوتے تھے اب خودکشیاں سب سے زیادہ ہو رہی ہیں ہر خودکشی کے پیچھے ایک قاتل چھپا ہوتا ہے صحافیوں کو چاہیے کہ اس قاتل کی تلاش کر کے اس کی نشاندہی کریں صحافی کو کسی بھی معاملہ پر پارٹی نہیں بننا چاہیے حاجی شیر عالم کے ساتھ پولیس کی طرف سے کی گئی بد تمیزی کی مزمت کرتے ہیں پولیس والوں کو بزرگوں کو عزت اور احترام دینا چاہیے۔

Dadyal, AJK; Press club Dadyal held a oath ceremony, social personality Haji Sher Alam was guest of honour as Iqbal Tabassam was elected the President press club Dadyal.


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فداحسین کیانی نے ہمراہ .ڈاکٹر فضل داد نے پولیومہم کے سلسلہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خطاب کرتے ہو ئے پیرا میڈیکل سٹاف اور پولیو سٹاف کے یونین رولزہیلتھ سنٹروں کے مقامی عملہ جن میں سپرواز ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ،یونین کونسل رائے پور کے پولیومہم کے انچار ج ڈاکٹر عبدالروف یونین کونسل چھتروہ ڈاکٹر ذوالفقار علی ،رولرہیلتھ سنٹر رٹہ کے انچارج راجہ ساجد خان ،اور شہر دیگر ملحقہ ایریا ے انچارج پولیومہم ڈاکٹر مظفر حسین کو ہریونین میں پولیو پوانیٹ بنائے گے انہوں نے مقامی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر یونین کو نسل میں جاکر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں تاکہ اس فوری بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہا 22اپریل سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز ٹی ایچ ہسپتال سے کیا جائے گا میں خود بھی 25اپریل سے ڈڈیال سب ڈوثرن کے رولر ہیلتھ سنٹروں اور پولیو پونیٹ کا دورہ کروں گا اس کیلئے میری اپنے پولیو سٹاف کو واضع ہدایات ہے کہ وہ میرپور میں ہر یونین کونسل اور شہر بلدیہ کی ہر وارڈ میں جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی مقامی سپرواز نے انھیں یقین دلایا جو ٹارکٹ ڈڈیال ٹیم کو دیا گیا ہے وہ ہر حالت میں پور ا کریں


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)جاوید عامر رشتہ ازواج سے منسک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ مقامی آبادی پارہ ٹھارہ میں منعقد ہو ئی جسمیں اسٹنٹ ڈائریکٹرپاکستان چوہدری آصف ، بیت المال ،یونین آف جنرنلسٹ ضلع میرپور کے نائب صدر حکیم محمد طارق ، ،انضمام الحق ، فیصل مشتاق،حا جی معروف ،حاجی مہربان حاحسین، نعمان اسلم ،اسحاق ظفر ،شہزاد حسین ،عبدالرحیم او ر بیت المال کے مقامی وکرروں و دیگرعوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)عزت رسول کانفرنس کی تیاریاں مکمل یکم مئی بروز بدھ بہاری ڈڈیال میں کانفرنس منعقد ہو گی کانفرنس میں تحریک لبیک پاکستان کے قائم مقام امیر قاضی محمد محمود اعوانی ،کے پی کے کے امیر محمد شفیق امینی ،خطیب الاسلام علامہ فاروق الحسن، راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ،آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی اور دیگر خطاب شریک ہوں گے تحریک لبیک ڈڈیال کے زمہ داران نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی بہاری ڈڈیال میں منعقد ہونے والی عزیت رسول کانفرنس تاریخی ہو گی ہزاروں افراد شرکت کریں گے تحریک لبیک ڈڈیال کے امیر جنید ہاشمی اور میلاد کمیٹی ڈڈیال کے صدر راجہ عمر فارق کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں منعقد ہونے والی عزت رسول کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاریخی کانفرنس بہاری ڈڈیال میں منعقد ہو گی جس میں خصوصی طور پر تحریک لبیک پاکستان کے قائم مقام امیر قاضی محمد محمود اعوانی ، تحریک لبیک خیبر پختون خواہ کے امیر ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی ،خطیب الاسلام علامہ فاروق الحسن، راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ، تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی ،ڈویژن میرپور کے امیر پیر سید مراد علی شاہ، صاحبزادہ حافظ سعد رضوی،ڈویژن میرپور کے ناظم راجہ محمد نجیب خان، ضلع میرپور کے ناظم چیئرمین محمد طارق شریف ہوں گے تقریب میں آزاد کشمیر بھر سے علماء مشائخ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی تحریک لبیک تحصیل ڈڈیال کے امیر جنید ہاشمی اور صدر میلاد کمیٹی ڈڈیال راجہ عمر فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس تاریخی ہو گی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔



چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے سیکرٹری جنر ل خواجہ محمداحتشام نے کہاہے کہ یونین کونسل فیض پورشریف کے بازو گیری کے پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیاہے اوریونین کونسل فیض پورشریف سمیت اپنے اپنے علاقوں کانام روشن کیاہے یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام پہلوان راجہ وسیم سمندر بازو گیری کے مقابلوں میں شاندارکارکردگی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہیں اورپہلوان راجہ وسیم سمندر کی شاندارکارکردگی پرفخر محسوس کرتے ہیں اوردعاگو ہیں اللہ تبارک وتعالی پہلوان وسیم سمندر سمیت یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام پہلوانوں کوہرمقابلہ میں کامیابی عطاکرے عوام اپنے پہلوانوں کی بھرپور سپورٹ کرتے رہیں گے انہوں ان خیالات کااظہار مانی موبائل شاپ چکسواری طرف سے یونین کونسل فیض پورشریف سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں راجہ وسیم سمندر چمپئین آل پاکستان وآزادکشمیر اوردیگرپہلوانو ں میں جنہوں نے بازو گیری کے مختلف مقابلوں میں شاندار کاردگی کامظاہر ہ کیاہے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے حاجی راجہ محمداصغر خان چودھر ی ساجدحسین راجہ حق نوازخان راجہ نزاکت علی حاجی طاہرمنیربٹ نے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے انعامات پانے والے پہلوانوں میں پہلوان راجہ وسیم سمندر پہلوان عادل پہلوان شیراز بٹ پہلوان سکندر پہلوان خالدسمندر اور پہلوان شکیل بٹ شامل تھے

 

Show More

Related Articles

Back to top button