DailyNewsGujarKhan

Chak Bale Khan; Severe heavy rainfall leaves region of Chak bale Khan Rawat road in mud

بارش نے چک بیلی خان روات روڈ کے زیرِ تعمیر حصے میں تباہی مچا کر رکھ دی

چک بیلی خان( نامہ نگار) بارش نے چک بیلی خان روات روڈ کے زیرِ تعمیر حصے میں تباہی مچا کر رکھ دی شدید بارش کے باعث جوڑیاں تا چک بیلی خان کا نامکمل حصہ کیچڑ کی شکل اختیار کر گیا جس سے کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صرف 10کلومیٹر حصے کا کام کئی ماہ سے رکا ہوا ہے جس کے لئے متعدد بار شکایا ت بھی کی جا چکی ہیں لیکن محکمہ ہائی وے راولپنڈی اور تبدیلی سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی حالیہ شدید تباہی کے بعد چک بیلی خان کے کئی گاڑی مالکان نے حلقہ کے ایم این اے اور وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان سے حالات کا نوٹس لینے کے لئے ملاقات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button