DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dr Sajid Ur Rehman pays tribute to contributions of Malik Munir Awan and Dr Arif Qureshi

صاحبزادہ ساجد الرحمٰن نے حاجی ملک منیر اعوان اور ڈاکٹر عارف قریشی کی سماجی خدمات کی تعریف

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام 
ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کہا ہے کہ پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کا 12سال قبل کہوٹہ میں افتتاح کیا ۔ جو آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے ۔ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے ۔ کہوٹہ شہر میں نئی کچہری کے نزدیک لہتراڑ روڈ پر پوسٹ گریجویٹ کا لج کا قیام جلد عمل میں لایا جا ئے گا ۔ مخیر حضرات کے تعاون سے پوٹھو ہار ویلفیئر ٹرسٹ میں ملک منیر اعوان کی قیادت میں ممتاز سماجی شخصیت راجہ ارشد کے تعاون سے 15سے 20لاکھ روپے کی لاگت سے طلبا و طالبات میں مفت کتابیں ہر سیشن میں جبکہ تین سے چار لاکھ روپے ماہانہ صحت و تعلیم پر خرچ کیئے جارہے ہیں ۔ جس خواہش کا اظہار کیا تھا وہ حاجی ملک منیر اعوان اور انکے ساتھیوں نے پورا کر دیا۔ میں چاہتا تھا کہ کہوٹہ میں ایک ایسا مرکز ہو جہاں پر غریب نادار لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں ۔دس سال قبل جس پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کا افتتاح کیا تھا ۔اس نے دن دگنی رات چگنی ترقی کی انوھں نے تسلسل اور مستقبل مزاجی سے اس ٹرسٹ کو چلایا۔ آج اسکا یہ عالم ہے کہ جو کئی غریب نادار آتا خالی نہیں جاتا آج سے بیس سال قبل بگہار شریف میں ایک ایسے ادارے کا قیام کیا۔ جہاں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم اور تربیت بھی دی جائے۔ انشا اللہ ہم اس مشن کا کامیاب کرینگے۔ اور بہت جلد نئی کچہری لہتراڑ روڈ پر پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر پروفیسرڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے کہوٹہ میں پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر پوٹھوہار ویلفئے رٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ٹرسٹ کی دس سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شروع میں ایک ایمبولینس تھی دس سال روزانہ دفتر بیٹھ کر غریبوں کے مسائل سنے اور حل کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔ آج اللہ کے کرم سے تین ایمبولینسز ہیں ماہانہ تین سے چار لاکھ روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کرتے ہیں ۔جبکہ ممتاز سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود کے خصوصی تعاون سے 15سے 20لاکھ کی کاپیاں ہر سیشن میں نادار بچوں مین تقسیم کی جاتی ہیں انھوں نے ڈاکٹر عارف قریشی ،چےئر مین راجہ ظہور اکبر و دیگر مخیر حضرات کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ مشاورتی اجلاس سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، مولانا ادریس ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اور حاجی ملک منیر اعوان کی سماجی خدمات کو زبردست کراج تحسین پیش کیا اور ایک نئی بڑی ایمبولینس کے لیے مخیر حضرات نے موقع پر فنڈز دیے مشاورتی اجلاس میں پروفیسر اصف کھٹڑ ، قاضی عبدالقیوم ، عبدلحمید قریشی، قاری آمین، حامد لطیف ، عاصی جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں شہریوں ٹرسٹ کے ممبران نے شرکت کی۔ اور پوٹھوہار ٹرسٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا ارادہ کیا۔ صاحبزادہ ساجد الرحمٰن نے حاجی ملک منیر اعوان اور ڈاکٹر عارف قریشی کی سماجی خدمات کی تعریف کی ۔ 

Kahuta; Dr Sajid Ur Rehman has paid tribute to contributions of Malik Munir Awan and Dr Arif Qureshi in Kahuta region. In his address Dr Sajid Ur Rehman said that 12 years ago I was at the opening ceremony of Pothwar welfare trust and to see now that are contributing many Lakh Rps every year should be praised.

 

Show More

Related Articles

Back to top button