جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے مرکزی شہر اسلام پورہ جبر شہر میں واپڈآفس کانہ ہونا منتخب نمائندوں پر سوالیہ نشان ہے یونین کونسل اسلام پورہ،تھاتھی کے ہزاروں صارفین اسلام پورہ جبر میں واپڈآفس نہ ہونے سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں نہ جانے منتخب نمائندے واپڈا صارفین کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں یوسی اسلام پورہ اور تھاتھی کے واپڈا صارفین کو اگر بھڈانہ واپڈاآفس میں کسی بھی شکایت کے سلسلہ میں جانا پڑ جائے تو اس کو وہاں دھکوں کے سواء کچھ نہیں ملتا نہ ہی وہاں کوئی شنوائی ہوتی ہے جنرل الیکشن میں موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں اسلام پورہ جبر میں میٹنگز کے دوران واپڈ آفس اسلام پورہ جبر میں فراہمی کے وعدے کیے لیکن جو آج تک وفا نہ ہوسکے یوسی اسلام پورہ اور تھاتھی کے عوام واپڈآفس بھڈانہ میں میٹر لگانے یا بل کی درستگی کرانے جائیں تو وہاں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور کہیں کہیں بار چکر لگانے پڑتے ہیں ستم ظریفی یہ ہے یوسی تھاتھی کے گاؤں چقلند،کنگر ،نوٹلہ جو دریائے جہلم کی پٹی کے ساتھ ہیں ان کو واپڈا کے متعلق اگر کوئی کام ہو تو چالیس کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کر کے واپڈآفس بھڈانہ میں پہنچتے ہیں اور وہاں بھی ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان لوگوں کے ساتھ سراسرزیادتی ہے سیاسی سماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید احمد کوثر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلی ہی فرصت میں اسلام پورہ جبر میں واپڈآفس کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں
جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے عوام نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرقی ایریا کو رمضان مبارک میں سستی اشیاء خریدنے کے لیے رمضان سستا بازار گوجرخان جانا پڑتا ہے دوسو روپے سے زائد کرایہ لگا کر گوجرخان سستا بازار سے اشیاء خریدنے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرقی گوجرخان کے سب سے مرکزی شہر اسلا م پورہ جبرمیں سستا بازار لگوائیں تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو فائدہ ہو سکے ۔
جبر(نامہ نگار)جبر بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو تعفن پھیلنے لگا انتظامیہ خاموش تماشائی ،شرقی گوجرخان کے مرکزی شہر اسلام پورہ جبر میں گندگی کے ڈھیر تعفن سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں داخلی اسلام پورہ جبر بازار دو مرکزی جگہوں پرجس میں جبر سرکاری سکول کے نزدیک گندگی کے ڈھیرسے سینکڑوں بجے مختلف بیماریوں کا شکار ہو ر ہے ہیں اور قریب ہی سبزی فروٹ کے ٹھیلوں کا کچرا پڑھنے سے بازار کا حسن ماند پڑ رہا ہے دوسری جگہ سرکاری ڈسپنسری جبر کے نزدیک جانوروں کے فاضل مواد اور سبزی فروٹ شاپس ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرجس کی وجہ سے گردونواح کی آبادی میں تغفن پھیلنے لگا جس سے بدبو نے رہائشیوں کا جینا محال کر دیا گرمیوں میں وہاں سے گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ تحصیلی انتظامیہ ستو پی کر سوئی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے تحصیلی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
جبر(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی شخصیت صدر النور اسلامک سنٹر ایذیو ممبر سپریم کونسل بریشیا چوہدری محمد علی اٹلی کی والدہ محترمہ کی وفات پر شیخ محمد ابرار اٹلی اورشیخ محمد اشفاق یوکے نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے صحافیوں میں شیخ پرویز اختر شفیق الرحمن وارثی شیخ محمد اخلاق ،ممراز شیخ،جہانگیر افضل ،وقاص الرحمن وارثی ،طارق ایوب ،آغا قاضی کلیم احمدو دیگر نے روز نامہ نوائے وقت اسلام آباد کے سرکولیشن منیجرراجہ محمد حنیف پر اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں ایک قبضہ گروپ کے غنڈوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے راجہ محمد حنیف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تھانہ سہالہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور ملزمان کوگرفتار کیا جائے تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور راجہ محمد حنیف کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا اگر تھانہ سہالہ نے کوئی کوتاہی کی تو ڈویژن بھرکے صحافی بھرپور احتجاج کریں گئے انہوں نے کہا حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں