DailyNews

Rawalpindi; Plans to establish tourist protection force in Punjab

پنجاب میں سیاحوں کی حفاظت کیلئے ٹورسٹ پروٹیکشن فورس بنانیکی تجویز

راولپنڈی- پنجاب میں سیاحوں کی حفاظت کیلئے الگ سے ٹورسٹ پروٹیکشن فورس بنانے کی تجویزپرمشاورت شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال موسم سرمامیں پنجاب کے تفریحی مقام کوہ مری میں ملک بھرسے آنے والے سیاحوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ایس ڈی پی اومری سرکل اے ایس پی فریال فریدکی طرف سے راولپنڈی ضلع سے خصوصی نفری بلوائی گئی تھی جس نے سرماسیزن میں مری میں نہ صرف سیاحوں کوسکیورٹی فراہم کی بلکہ مختلف مواقع پرانہیں رہنمائی بھی دی۔ اس کامیاب تجربہ کوآئی جی پنجاب اوردیگرافسروں نے سراہا، جس کے بعدخاتون اے ایس پی فریال فریدنے ایک پرپوزل بناکرآئی جی کوبھجوائی جس میں ان سے استدعاکی گئی کہ مری میں کئے گئے تجربہ کی روشنی پنجاب کی سطح پرٹورسٹ پروٹیکشن فورس بنائی جائےجس کی الگ یونیفارم ہواور اہل کاروں کوخصوصی تربیت فراہم کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button