Kallar Syedan ; Government boys degree college volleyball team achieve 1st position at divisional stage
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کی والی بال ٹیم نے ڈویژنل کی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کی والی بال ٹیم نے ڈویژنل کی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن جبکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن کے زیر انتظام مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کی والی بال ٹیم نے بوائز کالج فتح جنگ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن کیساتھ گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا۔فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈویژنل کی سطح پر کھیلے گئے فائنل میچ میں بوائز کالج چکوال کی ٹیم نے بوائز کالج کلر سیداں کو شکست دے دی جس پر بوائز کالج کلر سیداں کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔بوائز کالج کلر سیداں کی والی بال اور فٹ بال کی ٹیموں کا کلر سیداں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور کالج کے پرنسپل شاہدنعیم رانا، اساتذہ اور طلبہ نے کھلاڑیوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے۔
Kallar Syedan ; The Government boys degree college, Kallar Syedan team beat Fateh Jang college team to achieve 1st position at divisional stage. Their was also other good news for the Kallar college as their football team was second at the tournament after loosing to Chakwal. The football and volleyball team were given grand reception on their return to Kallar Syedan.
کلر سیداں کی حدود سے 24 سالہ غیر شادی شدہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا
Woman aged 23 from village Deri Rajgaan alleged abducted, Cash also taken by the women
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کی حدود سے 24 سالہ غیر شادی شدہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا جبکہ دوران پڑتال گھر کی الماری میں رکھی گئی 86 ہزار روپے کی رقم بھی غائب تھی۔پولیس نے مغویہ کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔احمد خان سکنہ دھیری راجگان نے پولیس کو بیان دیا کہ میں پرائیویٹ ملازمت کرتا ہوں ہم چار بہن بھائی ہیں میری بڑی ہمشیرہ مسماۃ (ن)جس کی عمر 23/24 برس ہے،غیر شادی شدہ ہے اور گھر میں ہی ہوتی ہے۔گزشتہ روز،میں حسب معمول کام پر چلا گیا جبکہ اس وقت میری والدہ،والد اور ہمشیرہ گھر پر موجود تھیں۔والد بیمار ہیں اس لئے وہ اندر کمرے میں ہی سو رہے تھے جبکہ تقریبا ساڑھے سات بجے صبح،میری والدہ چارہ کاٹنے کیلئے گھر سے باہر کھیتوں میں چلی گئی۔ تقریبا صبح 8 بجے کے قریب میرے والد جب نیند سے بیدار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ہمشیرہ گھر پر موجود نہ ہے جس کی اپنے طور پر تلاش کی جو نہ مل سکی۔گھر کا سامان پڑتال کرنے پر الماری سے تقریبا86 ہزار روپے کی رقم بھی غائب پائی گئی۔ہمشیرہ کے پاس موبائل فون بھی تھا جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
روات کے ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کی رقم چرا لی گئی
Hackers take money out of cash machine at Rawat Bank
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )روات میں بنک صارفین کے اکاؤنٹس پر لاکھوں کا ڈاکہ،ہیکرز نے اے ٹی ایم مشین پر ڈیوائس لگا کر صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور بعد ازاں ہفتہ کی رات جن صارفین نے روات کے ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین استعمال کی ان کے کاؤنٹس سے لاکھوں روپے کی رقم چرا لی گئی۔ہیکرز نے واردات کرنے کے وقت کا انتخاب اس طرح کیا کہ اگلے روز چھٹی کا دن تھا۔صارفین کو اپنی رقم کی چوری کا اس وقت پتہ چلا جب پیر کے روز متعلقہ بنک کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی کہ ان کے کاؤنٹس سے ایک بڑی رقم اڑا لی گئی ہے۔لٹنے والے متاثرین نے ہیکرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واضع رہے کہ روات میں قائم بنکوں میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں جس پر گزشتہ برس کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو چائینزاور دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیوائس بھی برآمد کر لی تھی جس کے بعد اب پھر اس طرح کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کلرسیداں میں پتنگ بازی کی وجہ سے المناک واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں ایک اور بچہ زخمی ہوگیا
Young child is injured in Mohalla Ghausia as authorities fail to stop kite flying
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی ) کلرسیداں میں پتنگ بازی کی وجہ سے المناک واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں ایک اور بچہ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کلر شہر کے محلہ غوثیہ کے رہائشی محمد رشید کا 12 سالہ بچہ پتنگ لوٹنے کے چکر میں چھت سے گر گیا.جس.سے اسکا بائیں بازو ٹوٹ گیا۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں پتنگ بازی کی.وجہ سے وقوع پذیر ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے پہلے گاوں میہرہ سنگال کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر کالج سے گھر جاتے گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا جبکہ دو دن قبل جناح کالونی کا رہائشی بچہ پتنگ لوٹنے کے دوران دھاتی ڈور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرانے سے جان کی بازی ہار گیا تھا.مقامی انتظامیہ اور پولیس تھانہ کلرسیداں اس تمام تر صورتحال سے بے خبر ہے اور معصوم جانوں کا ضیاع جاری ہے مقامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ایس پی صدر راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کی جانب سے یونین کونسل بشندوٹ کے رہائشی طارق محمود کے گھر میں پولیس گردی کا نوٹس
Police authorities order inquiry in to incident taking place at Tariq Mahmood’s residence in Bishondote
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )ایس پی صدر راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کی جانب سے یونین کونسل بشندوٹ کے رہائشی طارق محمود کے گھر میں پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان کو معاملہ کی انکوائری کرنے اور چار یوم کے اندر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔طارق محمود نے ایس پی صدر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل ایک شریف اور قانون کی پاسداری پر عمل کرنے والاشہری ہے اور ڈھوک کالیاں یوسی بشندوٹ کا سکونتی ہے۔12 اپریل کی رات تقریبا دو بجے،سائل اپنی فیملی کیساتھ گھر میں سو رہا تھا کہ تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی،اے ایس آئی خرم،کانسٹیبل اسرار اور دیگر چار ملازمین جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔سائل کی بیوی کیساتھ بھی بدتمیزی کی جس کے بعد سائل کے گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی اور گھر کا تمام سامان الٹ پلٹ دیا۔سائل نے وجہ معلوم کرنے پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے کوئی معقول جواب نہ دیا اور کہا کہ ہم جو ڈھونڈنے آئے تھے ہمیں ہاتھ نہیں آیا اور چلے گئے۔سائل نے درخواست میں تحریر کیا کہ میں پاکستان آرمی کا ریٹائرڈ ملازم ہوں اور شریف شہری ہوں مگر کلر سیداں پولیس نے سائل کیساتھ سخت ہتک آمیز رویہ اپنایاجو کسی طور پر مناسب نہیں تھا۔
جاوید اقبال سکنہ تریل کے قبضہ سے چرس برآمد
Drugs found in possession of Javed Iqbal of village Tarrail
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش جاوید اقبال سکنہ تریل کے قبضہ سے 410 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔منشیات فروش اپنے مخصوص گاہکوں میں چرس فروخت کرنا چاہتا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری لالہ محمد رسول کے برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرنٹ میں مقیم پوتے چوہدری محمد ولید رسول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Ch M Waleed of Stoke on trent celebrated in Dhok Khalawat, Samot
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری لالہ محمد رسول کے برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرنٹ میں مقیم پوتے چوہدری محمد ولید رسول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب سموٹ کے قریب ڈھوک کھلا وٹ میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد یاسین ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، کرنل شبیر اعوان ، محمود شوکت بھٹی،چوہدری محمد عظیم ، نجم محمود، صوفی بشیر خان، چوہدری محمد اشفاق، مسعود احمد بھٹی، چوہدری کلیم رسول، چوہدری محمد فاروق، چوہدری نعیم رسول، چوہدری محمد مسعود، عابد زاہدی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری عامر قدوس رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ شندوٹ کے نواحی ہدوالہ گجراں میں کیا گیا
Wallima ceremony of Ch Amir Qadoos held in village Adwala Gujran, Sandot
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالقدوس کے فرزند اور چوہدری عاصم قدوس کے بھائی چوہدری عامر قدوس رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ شندوٹ کے نواحی ہدوالہ گجراں میں کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،چیئرمین چوہدری شفقت محمود، ملک سہیل اشرف، راجہ ہمایوں خان کیانی، راجہ محمد یوسف،ڈاکٹر توقیر مقصود،پولیس انسپکٹر چوہدری تنویر وڑائچ،ڈاکٹر شہبازباجوہ، رانا ظفران،یاسر مسعود بھٹی،سردار آصف محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔