DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Free eye camp set up in Dhok Chohan Bahdana over 380 patients given free treatment

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈھوک چوہان یوسی بھڈانہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈھوک چوہان یوسی بھڈانہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں تین سو اکاسی مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات مہیا کی گئیں اس کے علاوہ چھیاسٹھ مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کرکے مفت لینز ڈالے گئے۔ اس آئی کیمپ کے انعقاد کے لئے ویژن اگین گلاسکو تنظیم نے معاونت کی ۔ فلاح امت کمپلیکس میں ہونے والے اس ایک روزہ فری آئی کیمپ سے مقامی افراد کو بہت سہولت رہی اور انہیں بصارت کی نعمت دوبارہ نصیب ہوئی۔ فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر نے آئی کیمپ میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیاہے۔

Gujar Khan; Free eye camp was set up in Dhok Chohan Bahdana over 380 patients given free treatment, the free eye cam was organised by Fallah e Ummat and was sponsored by Vision again association from Glasgow in Scotland. Qazi Qaiser thanked all who contributed in setting up the eye camp.

Show More

Related Articles

Back to top button