DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar Syedan resident left helpless as law authorities fail to take action against continuous daily air firing during the night

کلر سیداں شہر اور مضافات میں ساری ساری رات اندھا دھند فائرنگ خطرناک آتش بازی اور مجروں کا سلسلہ جاری

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )کلر سیداں میں لا قانونیت پورے عروج پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر کلر سیداں شہر اور مضافات میں ساری ساری رات اندھا دھند فائرنگ خطرناک آتش بازی اور مجروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے معمر افراد کم سن بچوں طلبا و طالبات اور مریضوں کا سکون غارت ہو گیا۔سر شام ہی فائرنگ اور آتش بازی شروع ہو جاتی ہے جو رات تین بجے تک جاری رہتی ہے آتش بازی کے نام پر خوفناک دھماکے بھی کیے جاتے ہیں دور دراز علاقوں کے ساتھ ساتھ کلر سیداں شہر اور پولیس سٹیشن کلر سیداں کے ارد گرد روزانہ یہی صورتحال جنم لیتی ہے مگر کلر سیداں پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کی سر پرستی اور رضا مندی کے ساتھ ہو رہا ہے۔مقامی شہریوں نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او سے کلر سیداں پولیس کی اس مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan resident have been left helpless as law authorities so far have failed to take action against continuous daily air firing during the night, the worst situation is that it even is happening near the Kallar police station without any fear. Police authorities have been asked to take notice.


نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے قوم کو بدترین مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔,سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ

Those showing Pakistani nation of new vision are giving high inflation as a present

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے قوم کو بدترین مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔من پسند نتائج کے بعد سلیکٹڈ جمہوریت میں ایسے ہی ہوا کرتا ہے اسلامی صدارتی نظام آئین کی خلاف ورزی اور غیر جمہوری قوتوں کا درینہ خواب ہے ۔انہوں نے چوکپنڈوری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اداروں نے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کیں میڈیا ٹرائل کیا گیا اقتدار سے محروم کیا گیا اور من پسند لوگوں کو اقتدار میں لانے کے لیے من پسند انتخابی نتائج حاصل کیے گئے جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ کی سب سے نا اہل اور نا کام حکومت نظام مملکت چلانے میں بری طرح سے ناکام ہے ۔اچھی بھلی معشیت کو تنزلی کا شکار کر دیا گیا ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے پنجاب کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی بیورو کریسی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض ادارے اور افراد جمہوریت کی من پسند تشریح کرتے ہیں یہ خود جمہوریت کو اپنے لیے موضوں نہیں سمجھتے ۔صدارتی ہو یا اسلامی صدارتی نظام دونوں جمہوریت کی زد اور ملکی آئین متصادم ہیں ۔اس کے لیے 1973کے آئین کو بلڈوز کرنا ہو گا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت مجوزہ بلدیاتی نظام نافذ نہیں کر سکے گی جس کا ڈھانچہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے ۔


روزنامہ نوائے وقت کے سر کو لیشن منیجر راجہ محمد حنیف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

Attack on Raja M hanif deplored by Ch Nisar Ali Khan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان، راجہ عبدالطیف نے قبضہ مافیا کی جانب سے روزنامہ نوائے وقت کے سر کو لیشن منیجر راجہ محمد حنیف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے پولیس کے لیے اسے کھلا چیلنج قرار دیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر راجہ حنیف جیسے شریف النفس اور ذمہ داران لوگ قبضہ مافیا سے محفوظ نہیں تو اس سے اس علاقے کی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔اس طرح کے واقعات سہالہ اور گردونواح میں روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں اور کئی دہائیوں سے وہاں اپنی ملکیت رکھنے والے آج قبضہ مافیا کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


چوہدری شوکت علی کے بیٹے ،چوہدری آصف نورانی پرنسپل نجی سکول کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی

Walliam ceremony of Ch Asif Noorani turns in to political event

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )چوہدری شوکت علی کے بیٹے ،چوہدری آصف نورانی پرنسپل نجی سکول کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میں سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ ملک سہیل اشرف،چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود،چیئرمین محمد پرویز قادری،چیئرمین راجہ ندیم احمد،وائس چیئر مین چوہدری شاہد گجر،وائس چیئرمین ٹھیکیدارمحمدبشارت، چوہدری زین العابدین،آصف محمود کیانی،نمبردار اسدعزیز،چوہدری ابرار،سیدطاہر عباس شاہ،گلفراز کیانی،یاسر کیانی،اسد حنیف کیانی،چوہدری نصرت اقبال،حسنات ایڈووکیٹ قاری اجمل چوہدری رضوان ،حبیب الرحمن قریشی،منیر چشتی،مقصود بھٹی،راجہ سعید،راجہ فیصل،توقیر احمد،راجہ فیصل ،محمد جاویداقبال ،ایم صبور ملک سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔


الائیڈ سکول کلر سیداں نے تما م کلاسوں میں 97سے 98فیصد تک نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو خصوصی انعامات دئیے

Allied schools hand award students with 97/98% exam result

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )الائیڈ سکول کلر سیداں نے تما م کلاسوں میں 97سے 98فیصد تک نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو خصوصی انعامات دئیے ہیں ان میں کلاس اول سے مریم ،کلاس دوم سے نور العین، کلاس سوئم سے سمیع اللہ، کلاس چہارم سے فاطمہ، کلاس پنجم سے عائشہ نعیم، کلاس ششم سے محمد حذیفہ عباسی، کلاس ہفتم سے امام گوہر، کلاس ہشتم سے نعیمہ انعام حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔


تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی )چیئر مین یوسی بگہ شیخاں عامر جمشید ،چیئر مین لوہدرہ نوید بھٹی،چیئر مین مٹور راجہ محمد اشتاق، پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی، نمبردار مشتاق کیانی،عاطف اعجاز،راجہ غلام قنبر ،چوہدری محمد حنیف، اشفاق بھٹی،شیخ سلیمان شمسی، شہزاد رضا، ملک عابد حسین، جاوید اقبال، راجہ محمد سعید اور دیگر نے گاؤں بشندوٹ جا کر چیئر مین یوسی محمد زبیر کیانی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button