مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت شجاع اصغر ستی کی قیادت میں یوسی نڑھ کے معززین محکمہ مال کہوٹہ کے فرض شناس پٹواری ملک امام بخش کی حمائت میں مظاہرہ ۔موضع نڑھ کے پٹواری ملک امام بخش نے یوسی نڑھ کی عوام کو ان حق دیلانے کے لیے اپنی پوری کوششیں کرر ہے وہ عوام کے تمام کام میرٹ پر کر رہے ہیں ان کی کار کر دگی پر ہم اہلیان علاقہ خوش ہیں اور ان کی تعیناتی پر ہم اہلیان علاقہ اعلیٰ حکام کا شکر یہ بھی ادا کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یوسی نڑھ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت شجاع اصغر ستی نے کی قیادت میں آئے ہوئے معززین جن میں صوبیدوار محمد اسحاق ، تنویر حسین ، گلفرازخان ، محمد منشا ، شاہ ونواز، محمد ظہور ، غلام یونس ، ماسٹر محمد آزاد، بابو غلام جیلانی ، محمد افراہیم ،منظور حسین ،غلام ادریس ، محمد علی ،علی احمد ،محمد تاج کیانی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاکی پھر تیوں کی وجہ سے متاثرین کروٹ ہائیڈروپروجیکٹ رل رہے ہیں کروٹ ہائیڈروپروجیکٹ عر صہ چار سال سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اورت بڑی مشکل سے محکمہ مال کے فرض شناس پٹوار ی ملک امام بخش نے اس پر محنت کر کے موقع پر لوگوں کے رقبے ماپے اور جن لوگوں کا قبضہ تھا ان کی قبضے الوصول بنائے اور تمام قابضین جن کا قبضہ تھا اپنے شاملاتی حقوق پورے دیکھائے لیکن چند شر پسند اور قبضہ مافیا کے لوگوں نے بھاری رقوم کے حوص اپنے نام ڈلوانے کی کوشش کی لیکن محکمہ مال کے فرض شنا س پٹواری ملک امام بخش اور دیگر عملے نے حقائق پر کام کیا تو ان لوگوں نے میڈیا کے ذریعے محکمے کو بدنام کر نے کی کوشش کی ہم تمام متاثرین آزاد پتن وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک کمیشن بنایا جاے جو تمام حقائق جان سکے ۔قبضہ مافیا کی طرف سے پٹواری امام بخش کے خلاف نام میڈیا رپوٹس کی مذمت کرتے ہیں ۔ْ