DailyNewsHeadline

Slough, UK; Haji Ch Abdul Rahim passed away on flight from Pakistan to London

سلاؤ کے برٹش پاکستانی شہری دوران پرواز طیارے میں وفات پا گئے

سلاؤ۔یوکے,سلاؤ کے برٹش پاکستانی شہری دوران پرواز طیارے میں وفات پا گئے۔ حاجی چوہدری عبدالرحیم آف فیصل آباد جو عرصۂ درازسے سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے میں مقیم تھے۔ وہ چند ماہ قبل برطانیہ سے پاکستان گئے ہوئے تھے۔ 10 اپریل 2019ء بروز بدھ کو لاہور پاکستان سے ہیتھرو ائرپورٹ لندن برطانیہ آتے ہوئے انہیں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( PIA) کی فلائٹ پاکستان ائرویز میں دوران پرواز دل کا دورہ پڑا۔ جب جہاز ازبکستان کی فضائی حدود میں سے تینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ 73 برس کے مسافر عبدالرحیم دل کا دورہ پڑنے پر جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔  حافظ ہارون، امام و ٹیچر قیصر اور ناصر چوہدری سے انکے والد محترم حاجی عبدالرحیم کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ میں بھی شام چھ بجے سے لیکر نماز عشاء تک کمیونٹی احباب سوگواران سے تعزیت کیلئے آ رہے ہیں جبکہ انکے گھر پر بھی افسوس کرنے والوں کا ایک تانتا سا بندھ گیا ہے۔ صوم و صلٰوۃ کے پابند عبدالرحیم مرحوم جامع مسجد میں نمازیں باجماعت ادا کرتے تھے جبکہ وہ چہل قدمی بھی کرتے تھے۔ انہیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔ اور ہمیشہ خوش و خرم اور چاک و چوبند رہتے تھے۔ سلاؤ کا بچہ بچہ انہیں جانتا تھا اور انکی ہر کوئی عزت کرتا تھا۔ وہ ہمیشہ پرتپاک انداز میں ہر کسی سے شفقت اور خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ ان کی اچانک وفات پر ہر کوئی افسردہ اور رنجیدہ ہے۔اور انکی مغفرت کیلئے دعاگو ہے۔ عبدالرحیم مرحوم کی نماز جنازہ کورنر سروس سے میت کی بازیابی کے بعد ادا کی جائے گی۔

Slough; Well known personality of Slough Haji Abdul Rahim was on flight from Lahore to London, when he suffered fatal heart attack and died while the PIA flight was on air.


پی ٹی آئی یوکے راہنماء زاہد راجہ کی پاکستان آمد

Zahid Raja of PTI arrives in Pakistan from Slough

لندن۔یوکے -پی ٹی آئی یوکے راہنماء زاہد راجہ کی پاکستان آمد۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی یوکے کے مرکزی راہنماء و چیف آرگنائزر ساؤتھ ایسٹ زون یوکے،پی ٹی آئی کشمیر یوکے ساؤتھ زون کے چیف آرگنائزر اور معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت محمد زاہد راجہ نجی دورے پر برطانیہ سے پاکستان گئے ہیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ لندن سے انہیں عزیز و اقارب، دوست احباب اور پارٹی کارکنان نے رخصت کیا۔ نمود و نمائش کو پسند نہ کرنے والے محمد زاہد راجہ کا نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر سادگی سے استقبال ہوا۔ وہ پاکستان سے میرپور آزاد کشمیر گئے۔ سب سے پہلے اپنے مرحوم والدین کی قبروں پر فاتحۂ خوانی کے لئے آبائی قبرستان تشریف لے گئے۔اسکے بعد اپنے عزیز و اقارب سے ملے۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے حلقۂ احباب سے ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی راہنماء محمد زاہد راجہ ابھی مزید کچھ دن تک آزاد کشمیر اور پاکستان میں قیام کریں گے۔ انہوں نے وہاں سے کمیونٹی کے لئے نیک خواہشات کا سندیسہ بھیجا ہے۔


برمنگھم میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ﷺ28اپریل کو ہوگا

Millad to be held in Birmingham on 28th April

آستانہ عالیہ نیریاں شریف برطانیہ کے زیراہتمام سر زمین یورپ کا سب سے بڑا جشن میلاد مصطفیٰﷺ 28اپریل بروز اتوار زیر صدارت جانشین حضور شیخ العالم صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی منعقد ہورہا ہے۔ اس عظیم الشان جشن کی ابتدا مرحوم پیر علائو الدین صدیقی نے کئی دہائیاں قبل کی تھی۔ اب ان کی وفات کے بعد یہ سلسلہ صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی سرپرستی و نگرانی میں جاری ہے۔ مقررہ تاریخ کو جامع محی الدین آسٹن سے عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا۔ جس کی قیادت صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کریں گے۔ اس اجلاس میں ہزاروں عقیدت مند درود پاک کا ورد کرتے ہوئے شریک ہوں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آسٹن کے مرکزی پارک میں بین الاقوامی میلاد کانفرنس میں اختتام پذیر ہوگا۔


برمنگھم میں فیضان مشکل کشا مدرسۃ المدینہ کا افتتاح14اپریل کو ہوگا

Inauguration ceremony of Faizan Muskal Kasha madrassa to be held on 14th April

دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں مدنی انقلاب برپا کردیا ہے۔ دعوت اسلامی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں8ویں ادارے فیضان مشکل کشا مدرسۃ المدینہ کا افتتاح14اپریل آلم راک روڈ برمنگھم میں کیا جائے گا۔ جس میں برمنگھم اور گردونواح کے اسلامی بھائی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مبلغین دعوت اسلامی زکوٰۃ کے حوالے سے خصوصی بیان بھی کریں گے۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button