DailyNewsKallar Syedan
Sahot; Growing interest from younger generation to grow fruit and vegetable in Pothwar region (See video)
خطہ پوٹھوار میں سبزیات اور فروٹ فارمنگ میں کافی ترقی ہوئی ہے جس میں جوانوں کی دلچسپی میں اضافہ
تین بھائیوں نے ماموں کے تعاون سے محنت کو چار چاند لگا دئیے
نئی آبادی سہوٹ بدال ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری الفت حسین۔۔گزشتہ چند سالوں سے خطہ پوٹھوار میں سبزیات اور فروٹ فارمنگ میں کافی ترقی ہوئی ہے جس میں جوانوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال چوہدری مختار یو کے نے اپنے جواں سالہ بھانجوں کو اس طرف راغب کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے دن رات کی محنت سے کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہوئے ایک کنال قطعہ اراضی پر بہترین رزلٹ حاصل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں گو کہ اس بار سردی میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ رہا لیکن پھر بھی محنت سے ٹماٹر ،ہری مرچ ،پالک ،گوبھی،پیاز،بھنڈی اور دوسری سبزیات میں گونا گوں اضافہ ہوا ہے،تینوں بھائی اتحاد اور محنت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جس رفتار سے یہ محنت کر رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں اس میں مزید کئی گُنا اضافہ متوقع ہے،جھلکیاں ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے۔