DailyNews
Rawalpindi; Public concern over traffic jams continuously daily taking place on PWD road
پی ڈبلیو ڈی روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری پریشان
آٹھ بڑی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملانے والی دو رویہ شاہراہ پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ سینئر شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی میں یہ خلل ٹریفک پولیس یا کسی دوسرے اقدام سے حل نہیں ہو گا بلکہ عوامی سطح پرپہلے آپ کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر حل ہو گا۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی روڈ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں145 نہ ہی ہمارے پاس اتنی نفری ہے کہ ہم بحریہ ٹائون، میڈیا ٹائون، پولیس فائونڈیشن، پاکستان ٹائون، ڈاکٹرز ٹائون، کورنگ ٹائون اور پی ڈبلیو ڈی کے مکینوں کی درخواست پر اضافی نفری تعینات کرسکیں۔ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر واقع ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مکینوں کا کہناہے کہ دفتری اور سکول اوقات سمیت شاپنگ اوقات میں اس شاہراہ سے گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔