DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ex MPA Col (R) M Shabbir Awan meets with foreign Minister Shah Mahmood Qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر) کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر) کی ملاقات۔ملکی سیاسی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ کامیاب خارجہ پالیسی پر مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء ووزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے ملاقات کی ان سے ملکی سیاسی صوتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کو کامیاب خارجہ پالیسی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر عوام کے حقوق کے حوالے سے عالمی دنیا کے پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسلہ جس طرع اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے اور گذشتہ دنوں پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ جو سر حد ی مسلہ چل رہا ہے اورساری دنیا کی نظریں ادھر لگی ہوئی تھیں اس موقع پر جو انہوں نے ایک مضبوط موقف اختیار کر کے عالمی دنیا کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی جو آواز پہنچائی اس سے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کر نے کا مذموم منصوبہ تھا اس کو خاک میں ملا دیا ۔

Kahuta; Ex MPA Col (R) Muhammad Shabbir Awan met with foreign Minister Shah Mahmood Qureshi and discussed new local election system and also congratulated Shah Mahmood Qureshi in his successful foreign policy.


سجادہ نشیں دربار عالیہ بگہار شریف سر پرست اعلیٰ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سے صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی ملاقات

Dr Sajid Ur Rehman meets with Haji Malik Munir

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سجادہ نشیں دربار عالیہ بگہار شریف سر پرست اعلیٰ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سے صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی ملاقات۔پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کے مشاورتی اجلاس کی تاریخ طے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشیں دربار عالیہ بگہار شریف سر پرست اعلیٰ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سے صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ملاقات کی اس موقع پر ملک منیر اعوان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ حامد لطیف ستی ،سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ عاصی جنجوعہ بھی موجود تھے ۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سے باہمی مشاروت کے بعد پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کا مشاورتی اجلاس کے حوالے تاریخ اور دن بھی فائنل ہو ا جس کے مطابق مورخہ16اپریل2019بروز منگل سہ پہر3بجے کو ارشد پلازہ نزد نیشنل بینک کہوٹہ ایک سادہ پر وقار تقریب منعقد کی جائے گئی جس میں پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ کی طرف سے عوام کے فلاح و بہود کے لیے کی گئی کوششوں کاوشوں کی رپوٹ دی جائےگئی اور اس کی مزید بہتری کے لیے مشاورت کی جا ئے گئی ۔


کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں گذشتہ روز قبل قتل ہونے والے راجہ مدثر اعجا زکو آہووں سیسکوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا

Namaz e janaza of murdered Raja Mudassar Ijaz held in his native village in Mator

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں گذشتہ روز قبل قتل ہونے والے راجہ مدثر اعجا زکو آہووں سیسکوں کے ساتھ سپردخاک کر دیانمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ہوئی نمازے جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ ، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، چیئرمین یوسی مٹورراجہ اشتیاق احمد، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، چیئرمین یوسی بیورراجہ فیاض،جنرل کونسلر راجہ احمد نواز،جنرل کونسلرراجہ عرفان سرور،جنرل کونسلرراجہ عباس پپو، کونسلر راجہ مالک داد،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ،حاجی جاوید اختر آف جسوالہ ،جنرل کونسلریوسی نارہ چوہدری معروف حسین ،صدر پی ٹی آئی یوسی مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ، راجہ ناصر کیانی آف سموٹ ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال، انجینر راجہ بلال ،چوہدری اسد سموٹ ، راجہ عرفان جنجوعہ کاشی، ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،معروف ٹرانسپورٹر راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان ،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،راجہ حنان ظہور آف گوہڑہ راجگان، صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی ،ٹھکیدار قمر عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور، سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ، صحافی عبد العزیز پاشا،ممبر ان پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ، ارسلان کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد شرکت کی ۔نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔


محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری امام بخش کی پھر تیاں ۔علاقائی لوگوں کو نظر انداز کر کے من پسند افراد کو نوازنے لگا

Local revenue officer accused of favouritism and not doing job on merit

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری امام بخش کی پھر تیاں ۔علاقائی لوگوں کو نظر انداز کر کے من پسند افراد کو نوازنے لگا ۔حلقہ پٹوار نڑھ کے پٹواری کے خلاف عوام علاقہ کا شدید احتجاج ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر روالپنڈی جودت ایاز ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رند ھاوا،اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ گوہز زمان وزیر سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق یونین کونسل نڑھ کے رہائشی زاہد حمید ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری امام بخش حلقہ پٹوار نڑھ نے انت مچا رکھی ہے ہمارے قریب سے گزرے والے دریائے جہلم میں کروٹ کے مقام پر ڈیم بن رہا ہے اور پٹواری امام بخش نے ہم سے بے شمار بھاری رقوم لیں ہیں کہ آپ کی زمینیں ڈیم میں آرہی ہیں میں آپ کی زمین کا معاوضہ گورنمنٹ سے لے کر دوں گا مگر اس نے اپنی لسٹ میں ہم اہلیان علاقہ جو کامل مالک ہیں ان کا نام ہی نہیں ڈالابلکہ باہر کے لوگوں سے رقم لے ان کا نام لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے اور ہم قابض مالکان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر روالپنڈی جودت ایاز ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رند ھاوا،اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ گوہز زمان وزیر سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button