گوجرخان کے لئے اعزاز.. بریگیڈئیر طارق مسعود جنجوعہ صاحب کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نواز گیا۔آپ سابقہ ٹیچر ماسٹر ولایت علی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ستارۂ امتیاز، پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطاء کیا جانے والا تیسرا بڑا اعزاز ہے۔ اِس کا ترجمہ ستارۂ فضیلت بھی کیا جاتا ہے، ایک ایسا اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان عسکری اور سِول شخصیات کو عطاء کرتی ہے۔ سِول شخصیات کو یہ اعزاز اُن کی اَدب، فنونِ لطیفہ، کھیل، طب یا سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اِس اعزاز کا اعلان سال میں ایک دفعہ یومِ آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ پاکستان اس اعزاز سے پاکستانی عوام کو نوازتے ہیں۔ عسکری حوالے سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز بریگیڈئیر یا میجر جنرل کے رُتبہ پر فائز اُن فوجی افسران کو عطاء کیا جاتا ہے، جنہوں نے نمایاں خدمات سر انجام دی ہوں۔
Related Articles
Kallar Syedan: Land Dispute Leads to Fatal Shooting in village Bakhral; One Dead, Bystander Injured
22 hours ago
Gujar Khan: Police Solve Mystery of Body Found Under Bridge; Four Suspects Arrested, Including Two Women
22 hours ago