DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Protestors thrown out after making complaint to Minister Dr Yasmin Rashid

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ختنے کی سہولت نہ ہونے پر شکایت کرنے والے سائلین کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر دو بھائیوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں ارکان اسمبلی کو تگنی کاناچ نچایا اور انہیں راستے سے ہٹانے کے لیئے پولیس کی مدد لینا پڑی ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ختنے کی سہولت نہ ہونے پر شکایت کرنے والے سائلین کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیاجس سے ماحول ہنگامہ آرائی کی صورت اختیار کر دیا۔وہاں موجودہ افراد نے ایم این اے صداقت علی عباسی کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس کی وجہ سے پولیس کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔کلر سیداں کے رہائشی شیخ بلال وغیرہ نے ایم این اے صداقت عباسی سے شکایت کی کہ ہسپتال میں بچوں کے ختنے کرنے کی سہولت دستیاب نہیں جس پر ایم این اے صداقت عباسی اور شیخ بلال اور ان کے بھائی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کی مدد سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تو ماحول میں کشیدگی بڑھ گئی اور انہوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور پی ٹی آئی کیخلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ادھر ایم این اے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ سائلین نے ڈاکٹروں کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ میں نے درخواست دینے کا کہا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; Sheikh Bilal and his brother protested to Dr Yasmin Rashid Provincial Minister of Punjab for Primary and Secondary Healthcare, that their is no facility of circumcision at the hospital for children, A row broke out then and the protestors were thrown out. Their were slogans shouted against MNA Sadaqat Ali Abbassi. According to the MNA who said the trouble started because the protestors were using foul language to medical team.


صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے دورہ کلرسیداں سے کلرسیداں ہسپتال پی ٹی آئی اور کلرسیداں کو کچھ حاصل نہ ہوا

Dr Yasmin’s visit did not benefit Kallar Syedan or PTI, Sheikh Hassan Saraiki

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے دورہ کلرسیداں سے کلرسیداں ہسپتال پی ٹی آئی اور کلرسیداں کو کچھ حاصل نہ ہوا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ہر دو ماہ بعد کلرسیداں آتے اور کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کی برسات کرتے مگر نئے پاکستان میں ارکان اسمبلی کی خصوصی توجہ سے صوبائی وزیر صحت کو کلرسیداں لایا گیا جنہوں نے کلرسیداں شہر اور ہسپتال کے لیئے کسی بھی اضافی چیز کا اعلان نہ کیا بلکہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی جانب سے کلرسیداں ہسپتال میں چالیس بستروں کے اضافے کے مطالبے کو بھی شرف قبولیت نہ بخشااور اس پوری تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدے داران کارکنان ہسپتال کے عملے اورصحافیوں کے علاوہ کسی اور نے شرکت ہی نہ کی ۔


قومی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ان پر حملہ قطعی قابل قبول نہیں پیپلز پارٹی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے

PPP Deplore PTI leaders attack

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ کلرسیداں پر امن لوگوں کا شہر ہے مگر چند بونے سیاست کے نام پراس کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں جو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر شکایت کرنے والوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا وہ غنڈہ گردی کہلاتا ہے پی ٹی آئی پولیس کی مدد سے شکایات کرنے والوں کا راستہ نہیں روک سکتی سیاسی مخالفت کی حدود اور قیود ہوتی ہیں اور شکایت کرنے پر رکن قومی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ان پر حملہ قطعی قابل قبول نہیں پیپلز پارٹی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن بھائی چارے ،علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ ترجیح دی ۔


پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سمیت گیارہ پارٹی کارکنان اور عہدے داران کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کاحکم جاری

Judge drops case against PPP leaders

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) انسداد دہشت گردی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ اجمر نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سمیت گیارہ پارٹی کارکنان اور عہدے داران کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کاحکم جاری کر دیاگزشتہ برس ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کے دوران دس افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ادھر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے دہشتگردی دفعات کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button