چک بیلی خان(نامہ نگار) چونترہ پولیس نے اڈیالہ روڈ سے چھینی گئی کار برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا محمد خان ولد محمد یوسف عمر60/65سال سکنہ ڈھوک راجگان اڈیالہ روڈ راولپنڈی نے چو نترہ پولیس کو بتایا کہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے ایک شخص نے اس کی کار مہران نمبرLEE1242رنگ سفید چک بیلی خان کے لئے بک کی ایک ویران جگہ پر ڈرائیور کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا اور گاڑی چھین کر فرار ہو گیا اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او چونترہ ملک نعیم نے خود اور سب انسپکٹر امیر خان کی زیرِ نگرانی ٹیمیں روانہ کر کے علاقہ کی ناکہ بندی کی جس کے نتیجے میں ملزم فضل وحید ولد لال سکنہ پاپین نزد چک بیلی خان کو گرفتار کر لیا اور اس سے گاڑی بھی برآمد کر لی پولیس نے زیرِ دفعہ394کے تحت مقدمہ نمبر111درج کر لیا ہے
چوہدری محمد ریاض کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں انھیں آبائی گاؤں محمودہ نزد چک بیلی خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
Wife of Ch M Riaz passed away in Mahmooda, Chak Bale Khan
چک بیلی خان(نامہ نگار) سابق چیئر مین یونین کونسل چک بیلی خان چوہدری محمد الطاف پرواز کی بھابی چوہدری محمد ریاض کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں انھیں آبائی گاؤں محمودہ نزد چک بیلی خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے