گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کے اساتذاور طلبہ نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی جس کی قیادت ماسٹر عبدالمالک نے کی ریلی میں اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ماسٹر عبدالمالک نے ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا آپ اپنے بچوں کو ان کے بہتر مستقبل کے لئے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں انہوں نے اپنے اہل علاقہ سے خطاب کے دوران کہاکہ آپ کے ہائی سکول میں N.T.SاورP.S.Cاساتذہ موجود ہیں جو طلبہ کو بڑی مھنت اور لگن کے ساتھ تعلیم کے زیور سے آرستہ کر رہے ہیں ماسٹر عبدالمالک نے کہا ہائی سکول خادم کا ایلمنیٹر بورڈ کا رزلٹ پچھلے سال کی طرح اس دفعہ بھی222100آیاہے سکول میں سائنس اور کمپیوٹر لپیارٹری بھی موجود ہے جہاں پر کمپیوٹر اساتذہ انھیں بڑے اچھے انداز میں انفارمشین ٹیکنالوجی کی تعلیم دے رہے ہیں اہل علاقہ سے کہا کہ آپ ہم پر بھروسہ اور اپنے بچوں کو سرکاری داخل کروائیں غریب اور مستحق طلبہ کو کتب بھی مفت دی جائیگی ریلی سے محمد عاسم چغتائی مدرس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تمام اساتذہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور بچوں کو پوری دلجعی کیساتھ پڑھاتے ہے ثبوت ہمارے بورڈ کا رزلٹ ہے عبدالستار مدرس نے خطاب کرتے ہو ئے لوگوں سے درخواست کی کہ سرکاری سکول میں فیس نہ ہو نے کے برابر ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں بہت زیادہ فیس لیتے ہیں رزلٹ بھی سرکاری سکولوں سے کم ہیں ادارہ کے اکاوٹنٹ محمد ندیم آفریدی نے کہا کہ جب سے ادارہ ہذامیں P.S.Cاساتذہ آئے ہیں ادارے کاماحول بہت اچھاہو گیا ہے اور رزلٹ بھی سوفیصد آرہاہے تمام اساتذہ بڑی محنت سے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کروائیں ریلی کے اختیام پر اہل علاقہ نے طلبہ کو مٹھائی تقسیم کی
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے روحانی پیشوادربار عالیہ نیریاں شریف کے سجاد ہ نشین ڈاکٹر سلطان العارفین نے کہا ناموس رسالت آپ مسلم ومسلم کیلئے قبلہ عالم علی ٰ حضرت پیر علاوہ الدین صدیقی کا جو مشن اپنے آستانے سے اپنے عقیدت مندوں اور عاشقان مصطفےٰ کیلئے آج میرے عاشقال اللہ ھو اللہ کا زکر کرتا نظرآتاہے قدرت نے اس سلسلہ کو آج پورے یورپ اور دیگر اسلامی ممالک میں زند ہ رکھ دیاہے برطانیہ جسے ملک میں 25ہزار سے زاہد عاشقان مصطفےٰ کا جمعفیفر برطانیہ کے پالمنٹ کے سامنے جمع ہو کر ناموس رسالت کے لئے ایک قرار داد منظور کرراکر یہ ثابت کیا ہے آج بھی نبی اکرم ﷺکے عاشق اب محبوب کی رسالت کا پہرہ دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ تبلیغی پر حلفیہ مجازبادشاہ خان کی رہا ئش گاہ پر مبلغ عالم پیر علاوہ الدین صدیقی کے سالانہ عرس کے علاوہ محفل جشن معراج البنی اور ناموس رسالت کاآپ کی یاد میں منعقد تاریخی سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ان بابرکات محفلوں میں کائیاں شریف اور مفتی قاری زاہد اسلم سجادہ نشین گوجرالہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ان محفل سماع کی صدارت حلفیہ مجاز خاص بادشاہ خان نے کی نے کی جبکہ محفل میں مقامی علمااکرام حلفیہ عبدالعزیز آف خادم آباد کے علاوہ علاقہ بھرسے نیریاں شریف کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی صدارتی خطاب میں حلفیہ بادشاہ خان نے کہا فضان پیروی کا کمال ہے ااج مجھے سے ناچیزکے گھر اللہ ھواللہ ھو کے نعر ے بلند ہو رہے ہیں اعلی حضرت قبلہ عالم کی خصوصی دعاکی آج ہماری زندگیاں بدل گئی ہیں قبلہ عالم علامہ پیر علاوہ الد ین صدیقی کا یہ فضان نہ صرف ڈڈیال پر ہے بلکے ان کا فیض برطانیہ کے اب کونے کونے میں جارہی ہے مولانا مفتی محمد اسلم زاہد نے کہا جو راہنما ئی ہمیں اب نورٹی وی سے مل ہے وہ کامل پیر صدیقی کے دور سے مل ہے اس موقع پر کچھو لوگوں نے پیر ڈاکٹر سلطان العارفین کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا ہے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈڈیال سٹی کے جنرل سیکرٹری عدنان شبیر اور عباس اسحاق،نبیل روف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سب ڈوثرن ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلوں اور سٹی ڈڈیال کی ہر وارڈ میں وززراعت چوہدری مسعودخالد کی اعلی کاوشوں کی وجہ سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے یہی وجہ ہے آج ڈڈیال سب ڈوثرن کی تمام بڑی سٹرکیں جن میں دانگلی سٹرک سیاکھ تا ڈڈیال سٹرک کھٹاڑدلاؤر خان اور ڈڈیال تا پلاک چکسواری سٹرک جن کی پختگی سے ڈڈیال کے عوام نہایت خوش ہیں دانگلی سفر جو ایک کھٹنے میں تہ ہو تا ہے اب صرف 20منٹ کا رہ گے ہے سچی بات ہے ان کے غباروں سے ہوانکل چکی ہے انھیں نظر آرہاہے جسکا طریقہ سے مسلم لیگ ن کانمائندہ تعمیر وترقی میں دلچسپی لیکر لوگوں کے بنیادی مسائل جن میں رابطہ لنک سٹرکیں جوڈڈیال سب ڈوثرن کی ہر یونین اب پختہ ہو چکی اور لوگوں کے بنیاد ی مسائل ان کی دہلز پر حل ہو رہے ہیں اس ڈڈیال میں مسلم لیگ ن کا یہ نمائند ہ مسعود خالد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گایوتھ ونگ مسلم لیگ ن ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسل میں جا کر لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر نے گے کیونکہ مسلم لیگ ن آہستہ آہستہ لوگوں کے دلوں پر حکومت کر تے ہو ثابت کر ے گی مسلم لیگ ن ہی لوگوں کے حقوق کی ضامن ہے صرف بڑھکیں مارنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر وزیرزراعت چوہدری محمد مسعودخالد نے اپنے ایک روز دورہ ڈڈیال میں وادی بہاری کے مغل برادری کے سرکردہ راہنما محمد فضل مغل آف جاؤا جن کا گزشتہ روز اچانک انتقال کر گئے مرحوم ایک انیک سیرت اور علی کردار کے مالک تھے مغل برادری بہاری کے راہنما مرزا عبدالطیف ،بشارت حسین مغل اور ان کے بیٹے محمد عارف سے ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی اور پسماندگان سے اظہار افسوس کیا مرحوم محمد فضل اپنی برادری کے سرکردہ راہنما تھے ان کی وفات سے مغل برادری کے اندر ایک خلاپیدا ہو گیا ہے اہلیان بہاری جاؤا کے لوگوں نے ان کی وفات پر ان کے بیٹوں سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا بعد وزیرزراعت نے ان کے جملہ پسماندگان سے بھی اظہار افسوس کیا بعد میں وزیرزراعت چوہدری مسعودخالد نے سابق چےئر مین عشر زکوۃٰ محمد ادرئیس مغل کے بیٹے کی شادی خانہ آبادی پر مبارک باد دی دعوت ولیمہ میں مسلم ن سب دوثرن کے صدر عابد یاسین ،عبدالغفور چغتائی ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشتاق چغتائی ،افتخار راجہ ،وقار بشیر ،مدثر میر ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما صوفی جاید اقبال ،اور دیگر بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)سرینگر کے حریت پسند راہنما عبدالحمید کریمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ مذہب،رسم و رواج اور رہن سہن کی بنیاد پر ہو گا مقبوضہ کشمیر مین لاکھوں شہادتوں کے بعد بھی کشمیری ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماراہ ہے کا نعرہ بلند کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر پارٹ ٹائم جاب نہیں ہے اس کیلئے فل ٹائم نکلنا ہو گا ملٹری ڈیمو کریسی کا نعرہ لگانے والے ہمارے لیے طعنہ بن چکے ہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے پہلی گولی چلانے کی بات میں کوئی صداقت نہیں سرحد کے پٹھان لڑتے لڑتے سرینگر تک پہنچ گئے تھے اقوام متحدہ نے کشمیر میں ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ پاکستان اور انڈیا کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے اس وقت کے صدر سردار ابراہیم کی موجودگی میں کیا تھا لیکن پنڈت نہرو یہ وعدہ بھول گئے تھے میں نے بچپن میں بھی مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی پر پتھر پھینکے تھے میں نے ایف اے جیل میں پاس کی سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی اکثریت کے لیڈر ہیں وہ فلسفہ اسلام کے مطابق کام کر رہے ہیں انکو کئی بار وزیر اعلیٰ بننے کا لالچ دیا گیا لیکن انہوں نے اس کو ٹھوکر ماری شیخ عبداللہ فلسفہ کے بارے مین کچھ نہیں جانتے تھے بلکہ وہ سائنس کے ٹیچر تھے وہ جیل میں اور رہائی کے بعد بھی پولٹری کا کام کرتے رہے گاندھی فلسفے کا سٹوڈنٹس تھاان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسو سی ایشن ڈڈیال کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن چوہدری صابر ایڈووکیٹ،امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ، لطیف ثانی ایڈووکیٹ،عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا عبدالحمید کریمی ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 1947 سے قبل بھی کشمیر مقبوضہ تھا اس وقت لوگ مختلف اشیاء دیکر وہاں رہ رہے تھے آج کی طرح اس وقت بھی دفاع اور خارجہ کشمیریوں کے ہاتھ میں نہیں تھی کشمیر اس وقت بھی خودمختار ملک نہیں تھا ئد اعظم شروع میں الگ ملک کے بجائے مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے تھے لیکن ہندوستان کی تنگ نظری کی وجہ سے انہوں نے پاکستان بنا کر دم لیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سرحد کے پٹھانوں نے آزاد کروایا پٹھان لڑتے لڑتے سیرینگر تک پہنچ گئے تھے جہاں انڈین بمبار آگئے اور پٹھانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا آج آزاد کشمیر کے کچھ لوگ میدان میں آکر کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کی آزادی میں ہمارا کردار ہے اور پہلی گولی چلانے کی بات بھی کر رہے ہیں لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ڈڈیال اور میرپور کے لوگوں نے بھی تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور حصہ ڈالا کشمیر کے لوگوں نے 1947سے تحریک آزادی کشمیر چلائی ہوئی ہے شیخ عبداللہ نے اس وقت 11 سال جیل کاٹی اور رہائی کے بعد کئی سالوں تک درگاہ حضرت بل میں جلسہ کر کے اپنی غلطی تسلیم کیا کرتے رہے شیخ عبداللہ نے کہا کہ اب اگر رائے شماری سے سارے کشمیری منہ موڑ لیں گے تو بھی میں پیچھے نہیں ہٹوں گا لیکن شیخ عبداللہ اس کے بعد بھی اپنی رائے تبدیل کرتے رہے لیڈر کو فلسفے کا مطالعہ ہونا چاہیے شیخ عبداللہ فلسفے کا نہیں بلکہ سائنس کے طالب علم تھے وہ جیل میں رہے تو پولٹری کا کام کرتے رہے اور جیل سے رہائی کے بعد بھی یہی کام کرتے رہے سید علی گیلانی 1947میں جو نظریہ رکھتے تھے آج بھی انکا نظریہ وہی ہے ان کے والد کا انتقال ہوا وہ جیل میں تھے انکی والدہ کا انتقال ہوا وہ جیل میں تھے انکی بیٹی کی شادی تھی تب بھی وہ جیل میں تھے سید علی گیلانی کو وزیر اعلی بننے کا لالچ دیا گیا لیکن وہ فلسفہ اسلام کے طالبعلم رہے ہیں وہ اس لالچ میں نہیں آئے سید علی رضا گیلانی حقیقی لیڈر ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی اکثریت کی رائے کے علمبردار سید علی گیلانی ہیں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگ شہید ہو گئے لاکھوں بچے یتیم ہیں لاکھوں معزور ہیں اس کے باوجود جب وہ انڈین آرمی کے سامنے نکلتے ہیں تو وہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے وہ لوگ پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی حقیقی لیڈر نظر نہیں آرہا کوئی ایسا لیڈر نہیں جو تحریک چلا سکیں تحریک آزادی کشمیر پارٹ ٹائم جاب نہیں اس کیلئے آپ کو اپنا کاروبار چھوڑنا ہو گا اس کیلئے آپ کو باہر نکلنا ہو گا اس کیلئے آپ کو اپنا سب کچھ داؤ پر لگانا ہوگا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مختلف جماعتوں کے چڑیا گھر میں ایک لیڈر ایسا بھی ہے جو ملٹری ڈیموکریسی کا نعرہ لگا کر اپنا مزاق بنا رہے ہیں وہ شخص صرف فوج کو راضی رکھنے کیلئے اسطرح کے فضول نعرے لگا رہے ہیں ایسے لیڈر ہمارے لیے طعنہ بن چکے ہیں ملک مجید نے اپنے فیصلےمیں لکھا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ہمیں چاہیے تھا کہ اس وقت اس فیصلے سے فائدہ اٹھاتے لیکن مسلم کانفرنس نے اس وقت اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کیا آج ملک مجید جج نہیں ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں ان کی وہی عزت ہے لیڈر وہ ہوتا ہے جو قربانی دیتا ہے ڈڈیال میں بلند نظری ہے آزاد خیالی ہے ڈڈیالیوں کے دنیا کے ساتھ تعلقات ہیں یہاں کے لوگ پوری دنیا میں بستے ہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے فل ٹام جاب کریں ایسا کرنے سے آپ مرنے کے بعد بھی زندہ رہیں گے ۔