Kallar Syedan; Secretary RTA Rawalpindi shuts down coaster bus that are running without ac service facility
اے سی کوچز کے خلاف شائع خبر پر کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے بغیر اے سی کوسڑ چلانے پر اسے بند کر دیا
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)اے سی کوچز کے خلاف شائع خبر پر کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے بغیر اے سی کوسڑ چلانے پر اسے بند کر دیا کلر سیداں میں بھی دو کوسٹروں کو وارننگ اور ایک کو جرمانہ کیا گیا ۔سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی راجہ خالد یامین ستی نے خبر پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے قریب گاڑی نمبر 711کو روکا تو وہ بغیر اے سی کے پائی گئی جس پر گاڑی کو فوری بند کر دیا گیاجبکہ سٹی ٹریفک انچارج کلر سیداں عمران خان نے بھی کلر سیداں کے قریب اے سی کوچز کو چیک کیا تو دو گاڑیوں کے اے سی خراب پائے گئے جس پر ڈرائیور حضرات کو وارننگ دی گئی جبکہ تیسری گاڑی کا چالان کر دیا گیا۔مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اے سی نہ چلنے کی صورت میں فوری طور پر سٹی ٹریفک پولیس کو مطلع کریں ۔
Kallar Syedan; The Secretary RTA Rawalpindi has shut down coaster bus that are running without ac service facility, This was after report in media. The coaster bus services running without ac service were handed fine and stopped from running on Kallar Syedan Raja Bazaar route.
راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلر سیداں اور کہوٹہ کے مختلف دیہات میں تعمیر و ترقی کے لیے نوے ملین کی خطیر رقم مختص کی ہے ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے آئندہ ماہ کام شروع ہو جائے گا
Development work likely to start soon on recommendation of MPA Raja Sagheer Ahmed
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلر سیداں اور کہوٹہ کے مختلف دیہات میں تعمیر و ترقی کے لیے نوے ملین کی خطیر رقم مختص کی ہے ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے آئندہ ماہ کام شروع ہو جائے گا۔یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ چوآخالصہ سٹیڈیم روڈ اور سہوٹ سے رجام سڑ ک کی تعمیر و مرمت کے لیے دس ملین رکھے گئے ہیں ۔یوسی نلہ مسلماناں اور بھلاکھر میں گلیات کی تعمیر کے لیے بھی دس ملین روپے مختص کیے گئے ہیں دیگر منصوبوں میں یوسی دوبیرن خورد ،یوسی بیور ،یوسی مٹور ،یوسی لہڑی ، یوسی مواڑہ ،یوسی پنجاڑ کے منصوبے بھی شامل ہیں تمام منصوبوں کے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں جو روا ں ماہ کی ستائیس تاریخ کو کھولے جائیں گے اور آئندہ ماہ کام شروع کر دیا جائے گا۔
کلر سیداں شہر میں پچاس سالہ شخص نے جادو کے اثر سے دو افراد کو 35 ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا
M Tanvir of Sher Shai looses 35,000 Rps to conman on black magic
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں پچاس سالہ شخص نے جادو کے اثر سے دو افراد کو 35 ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ محمد تنویر سکنہ درکالی شیرشاہی نے پولیس کو بیان دیا کہ میں قاسم مارکیٹ کلر سیداں میں مرغیوں کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں اور محمد رضوان سکنہ بھلاکھر اپنی دکان پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک آدمی جس کی عمر تقریبا پچاس برس ہو گی، آیا اوراس نے کوئی جادو کیا اور میری دکان میں موجود غلے سے مبلغ 25 ہزار جبکہ رضوان کی جیب سے دس ہزار روپے کی نقدی نکال لی اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا جسے اپنے طور پر تلاش کرتے رہے اور گزشتہ روز اس کا نام و پتہ فلک شیر سکنہ ملتان معلوم ہوا ہے۔
زمین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے الٹے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔
Nabil Gulzar attacked with axe on land dispute in Baghjmiri
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)زمین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے الٹے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔نبیل گلزار سکنہ گھوئی داخلی باغ جمیری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنا ٹریکٹر لے کر ممیام مارکیٹ سے اپنے گاؤں کی جانب جا رہا تھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر مسمی محمد شکیل مسلح کلہاڑی کھڑا تھا اور راستہ میں رکاوٹیں بچھائی ہوئی تھیں۔ مجھے روک کر اس نے گالیاں دینی شروع کردیں اور حملہ آوور ہو گیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیاکلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ماجد علی سکنہ سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور اور 2ضرب روند برآمد
Illegal fire arms found by police from Majid Ali of Choa Khalsa
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش صیغم عباس سکنہ چوکپنڈوری کے قبضہ سے 300 گرام چرس جبکہ ماجد علی سکنہ سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور اور 2ضرب روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
معراج النبی ﷺ کی تقریب دس اپریل بروز بدھ بعد نماز ظہر دارالعلوم انوار القرآن چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے
Miraj Ul Nabi to b held at Choa Khalsa madrassa on 10th April
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیر اہتمام معراج النبی ﷺ کی تقریب دس اپریل بروز بدھ بعد نماز ظہر دارالعلوم انوار القرآن چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے دربار عالیہ بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی ،سید اقرار حسین شاہ، قاری
شیخ وسیم اکرم نے نغمانہ ہاشمی کو فرانس میں بطور سفیر پاکستان نامزدگی پر مبارکباد
New French ambassador to France congratulated by Sheikh Wasim Akram
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے نغمانہ ہاشمی کو فرانس میں بطور سفیر پاکستان نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ فرانس میں موجود پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے نغمانہ ہاشمی کو فرانس کی سفیر مقرر ہونے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔