DailyNewsKahuta

Kahuta; Jalil Satti eleven win cricket mela tournament organised by MC Kahuta

ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کر کٹ میلہ اختتام پزید ہو گیا۔جلیل ستی الیون نے فائنل اپنے نام کر لیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کر کٹ میلہ اختتام پزید ہو گیا۔جلیل ستی الیون نے فائنل اپنے نام کر لیا ۔فائنل میچ میں چیئرمین ایم سی کہوٹہ ، وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریب گلہ کے مقام پر ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام اور زیر سرپرستی ذوالفقار علی ستی اور جلیل ستی کہوٹہ کر کٹ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردان ، گجرانوالہ ، چکوال ،اٹک ،گوجر خان،راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے36ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جلیل ستی الیون اور اسلام آباد الیون میں کھیلا گیامیچ کے فائنل میں مہمان خصوصی چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال ، انجینئرایم سی کہوٹہ حبیب شہزاد ستی،اکاؤنٹ آفیسر ایم سی کہوٹہ سعید احمد قریشی اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔جیتنے والی ٹیم کے کپتان جلیل ستی کو 50ہزار روپے نقد اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو20ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام دیا گیا ۔

 


جامع مسجد نور میں “محفل نور کی برسات

Mehfil e noor held at Jammia Masjid Noor

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔حاجی چوہدری تحصیلدار محمد حسین اورممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود کے زیر اہتمام جامع مسجد نور میں “محفل نور کی برسات “ملک بھر کے نامور علائے دین ،پیران عزائم ،نامور ثناخوان مصطفی ﷺاورہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل جامع مسجد نورممتاز سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چوہدری تحصیلدار محمد حسین اورممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں کے زیر اہتمام “محفل نور کی برسات “منعقدہو ئی ۔ محفل کا آغاز بعد نماز عشاء قرآن پاک کی تلاوت سے قاری اجمل نے اپنی پر سوز آواز میں تلاوت کر کے کیااس کے بعد علاقے کے نامور نعت خواں احسان الحق چشتی ، رضوان چشتی ،نوید چشتی ، خالد محمود،سید طاہر عباس شاہ ،عقیل ، عاصم ،محمد طیب الرحمن چشتی ، کراچی سے غلام مصطفی قادری ،چکوال سے خالد حسنین خالداور ساہیوال سے احمد علی حاکم نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقدیت کے پھو ل نچھاور کیے محفل کے مہمان خصوصی آستانہ عالیہ کلیام شریف سے ساہین شعبان فرید کے والد ساہیں اسرار احمد،پیر سید محبوب حسین وارثی گیلانی لاہور سے آئے جبکہ پیر سید حامد علی شاہ نے بھی خصوصی شرع شر کت کی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button