DailyNews

Chakswari, AJK; dastar Fazeelat and conference held at Jammia Tehleem Al Quran Naqshbandia in Palak

جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری) میں عظیم الشان دعوت القرآن کانفرنس بسلسلہ دستارفضلیت کاانعقاد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری) میں عظیم الشان دعوت القرآن کانفرنس بسلسلہ دستارفضلیت کاانعقاد کورٹ کے چےئرمین چودھری محمداخترکاتین حفاظ کرام کوادائیگی عمرہ کے لیے تین حفاظ کرام کوساتھ لے جانے کاعلان گیارہ(11) حفاظ کرام کی دستاربندی علامہ فاروق الحسن قادری کاخصوصی خطاب عظیم درسگاہ جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری) میں عظیم الشان دعوت القرآن کانفرنس بسلسلہ دستارفضلیت کاانعقاد کیاگیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی چودھری محمداخترچےئرمین کشمیرآرفنزریلیف ٹرسٹ (کورٹ) تھے جبکہ صدارت عالمی مبلغ اسلام پیرخواجہ صوفی ریاض احمداسلمی سجادہ نشین شادپورشریف نے کی ۔کانفرنس میں پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیرکے سابق وائس چےئرمین چودھری محمد امجد، یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیرکے صدرراجہ نثاراحمد ،تحریک لبیک آزادکشمیرکے امیرمولاناعبدالغفورتابانی، مرکزی میلادکمیٹی چکسواری کے صدرحاجی تاسب حسین،انسپکٹرپولیس محمدشہزادچودھری ، نامورصحافی مقصودکشمیری نے خصوصی شرکت کی ۔ مہماناں گرامی کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ پھولوں کے ہارپہنائے گئے گلپاشی کی گئی ۔کانفرنس میں مشائخ عظام کرام ،علماء کرام ،خطباء حضرات ،مذہبی سماجی شخصیات اورعوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔نظامت کے فرائض صدام حسین انقلابی نے سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری مروت حسین (کھڑی شریف ) نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ غلام شبیرنے پیش کی ۔کانفرنس سے چودھری محمداختر ، علامہ فاروق الحسن قادری مرکزی ناظم مالیات تحریک لبیک پاکستان ،محمدامجدچودھری سابق وائس چےئرمین پریس فاؤنڈیشن ،علامہ محمدزبیرنقشبندی خطیب دربارعالیہ کھڑی شریف ،مفتی محمدوسیم رضاچےئرمین مرکزی سنی علماء مشائخ کونسل ،علامہ معروف الرشیدپرنسپل جامعۃ الحسن رٹہ ڈڈیال ،صاحبزادہ محمدالیاس القمرقادری اوردیگرنے خطاب کیا۔چودھری محمداخترنے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دینی علوم کے بجائے سائنس ٹیکنالوجی کی تعلیم پرزیادہ توجہ دے رہے ہیں مگردنیاوآخرت میں وہی کامیاب وکامران ہوگاجوقرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارے گا۔ انھوں نے کہاکہ یتیم کی نسبت میرے نبی حضرت محمدمصطفیﷺ سے ہے میں نے اپنی زندگی یتیموں بچوں کے لیے وقف رکھی ہے ۔کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس جنوبی ایشیامیں یتیم بچوں کاسب سے بڑاگھرہے ۔انھوں نے کہاکہ عجیب اتقاق ہے کہ ہم ہرسال کورٹ کے گیارہ بچوں کوعمرہ کے لیے لے جاتے ہیں اورجامعہ تعلیم القرآن پلاک میں گیارہ حفاظ کرام کی دستاربندی ہورہی ہے ۔ امسال کورٹ کے گیارہ بچوں کے ساتھ جامعہ تعلیم القرآن پلاک کے تین حفاظ کرام کوبھی عمرہ کے لیے ساتھ لیکرجائیں گے ۔خوش نصیبوں کے انتخاب کے لیے 18مئی کوقرعہ اندازی ہوگی ۔ علامہ فاروق الحسن قادری مرکزی ناظم مالیات تحریک لبیک پاکستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے زوال کاسبب قرآن پاک سے دوری ہے ۔ ہم نے قرآن پاک کوالماریوں میں رکھ دیاہے ۔انھوں نے کہاکہ ہماری یونیورسٹیوں میں ناچ گانے کے پروگرام منعقدکیے جاتے ہیں مگرکبھی درس قرآن کااہتمام نہیں کیاجاتا۔انھوں نے کہاکہ شرم افسوس کامقام ہے کہ مردم شماری کے دوران حافظ قرآن کوناخواندہ لکھاجاتاہے ۔حافظ قرآن کامقام بلندہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کوایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جن کے سینے میں قرآن پاک محفوظ ہو۔مفتی محمدوسیم رضا نے کہاکہ حضرت محمدمصطفیﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اورقرآن پاک اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی حفاظت کاذمہ لے رکھاہے اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکتی ۔ پیرخواجہ صوفی ریاض احمداسلمی سجادہ نشین شادپورشریف نے جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری) سے فارغ التحصیل گیارہ(11) حفاظ کرام کی دستاربندی کی جبکہ کشمیرآرفنزریلیف ٹرسٹ کے چےئرمین چودھری محمداختر ،پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیرکے سابق وائس چےئرمین چودھری محمد امجد، یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیرکے صدرراجہ نثاراحمد ،مرکزی میلادکمیٹی چکسواری کے صدرحاجی تاسب حسین ،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب ،پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ اوانسپکٹرمحمدشہزادچودھری اوردیگرنے حفاظ کرام میں اسنادتقسیم کیں ۔خوش نصیب حفاظ کرام میں حافظ سمیع اللہ (جہلم ) ،حافظ احمدرضانیازی (کوٹلی ) ،حافظ طیب اختر(پلندری) ،حافظ عتیق الرحمن (کوٹلی) حافظ شہروز(گوجرانوالہ ) حافظ معزکمال (کوٹلی )،حافظ معیب شکور(کوٹلی) حافظ ریحان احمد(پرائی) حافظ حبیب الرحمن (کوٹلی )،حافظ عمادعاشق (کوٹلی )حافظ احمدعلی (کوٹلی ) شامل ہیں جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری) کے بانی ومہتمم علامہ عبدالخالق نقشبندی نے دعوت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک دینی وعصری کی درسگاہ ہے۔ جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک (چکسواری)کی بنیادسولہ سال قبل رکھی ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جامعہ سے 128حفاظ کرام فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ ادارہ میں تین سا ل میں حفظ قرآن کے ساتھ مڈل تک تعلیم دی جاتی ہے ۔ انھوں نے کانفرنس میں شریک مشائخ عظام کرام ،علماء کرام ،خطباء حضرات ،مذہبی سماجی شخصیات اورعوام کاشکریہ اداکیا



ڈڈیال کے نواحی گاؤں محمود آباد میں 22سالہ نوجوان قاری متین الرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے مو قع پر جابحق

Qari Moteen Ul Rehman killed in fatal electricity shock accident

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)ڈڈیال کے نواحی گاؤں محمود آباد میں 22سالہ نوجوان قاری متین الرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے مو قع پر جابحق ہو جبکہ ہمراہ لاین مین مظفر حسین جو شدید زخمی ہو گیا تھا فوری طور پر پمزہسپتال اسلام آباد ریفر کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرسے باہر بتائی جارہی ہے مرحوم قاری متین الرحمن ڈڈیال کی مرکزی جامع مسجد موٹیرملکان کے سابق خطب مولانا عبدالشکور آزاد کے فرندے تھے نماز جنازہ یعقوب آباد انب ادا کی گئی نمازجنازہ میں شہروں ،ڈاکٹرز،وکلاء ،صحافیوں ہر متکیبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی آخر میں دعاکی گئی کے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کر یں آمین


یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ

Defence day celebrated at Gov Pilot school in Dadyal

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ ہو اجسمیں یوم دفاع پاکستان پر روشنی ڈالی گئی شہداء وطن کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دے گے اور کشمیری کبھی بھی دفاع وطن کیلئے اور استحکام پاکستان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے اور 1965میں جنگ پاک کی فوج جنگی مہارت کی مثال نہیں ملتی اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارخانہ عزائم کو خاک میں ملادیاگیا تقریر میں آل گورنمنٹ بوائزسکولز تحصیل ڈڈیال کے طلباء کے درمیان پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں منعقد ہوئی جسمیں بوائزہائی سکول خادم آباد طالب علم محمد ہارون نے تحصیل بھر پہلی پوزیشن حاصل کی محمد ہارون جماعت دہم کے طالب علم ہیں تقریب کی صدارت صدر معلم پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال محمود حسین مغل نے تقریب کے اختیام پرپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم کےئے گئے صدرمعلم ہائی سکول خادم آباد عبدالسلام مرزا اور جملہ اساتذہ کرام نے محمد ہارون کو مبار ک باد پیش کی اور انعامات سے نواز تقر یب کے اختیام پرملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی  

Show More

Related Articles

Back to top button