Dadyal, AJK; Large number join PTI in a Youth power show rally in Ratta
پی ٹی آئی ڈڈیال کی یوتھ کا کامیاب پاور شو ڈڈیال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو گئی
رٹہ آزاد کشمیر ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک,پی ٹی آئی ڈڈیال کی یوتھ کا کامیاب پاور شو ڈڈیال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو گئی
تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھنے لگی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی شارٹ کال پر یوتھ کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ رٹہ پہنچ گئی 13 اپریل کو ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی تیار لیگی حکومت نے مظالم اور انتقامی کاروائیوں کے ریکارڈ توڑ دیے اپوزیشن کو بجلی، پانی اور سڑکوں جیسی بنیادی حقوق سے محروم کیا جانے لگا آئندہ کوئی انتقامی کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی حکومت ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کا پی ٹی آئی کے نوجوانوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ڈڈیال کی یوتھ کے زیر اہتمام چوہدری اظہر صادق کی رہائش گاہ رٹہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ساتوں یونین کونسلز اور شہر سے بڑی تعداد شریک ہوئی چوہدری اظہر صادق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی یوتھ میرے دست و بازو ہیں موجودہ حکومت کی انتقامی کاروائیاں کرپشن اور لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے تھانہ کچہری کی سیاست میں لوگوں کو الجھایا جارہا ہے وہ وقت اب دور نہیں رہا جب پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان چوروں کا قلع قمع کرے گی انہوں نے کہا کہ رائے پور کے مقام پر ہونے والا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ہم 13 اپریل کو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا رائےپور ڈڈیال آمد پر شاندار استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو تے ہیں نوجوانوں ہی کی بدولت پارٹیاں اپنے عروج پر پہنچتی ہے ڈڈیال کے نوجوان میرے ساتھ ہیں آج کے کامیاب پاور شو سے ثابت ہو گیا کہ ڈڈیال کے نوجوانوں کی اکثریت پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی میری پارٹی کا سر مایہ ہیں نوجوان پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کا م کریں وعدہ کر تا ہوں کہ ڈڈیال کے نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی موجودہ حکومت نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں نوجوان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر مان رہے ہیں نوجوان پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچائیں آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اقتدار میں آکر نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو پورے آزاد کشمیر میں ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے انہوں نے مزید کہاکہ 13 اپریل کو رائے پور کے مقام پر ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوان اپنا دن رات ایک کریں مسلم لیگ ن ڈڈیال انتقامی کاروائیوں سے باز رہے ڈڈیال میں آئے روز قبضہ مافیا متحرک ہے دن دیہاڑے سر عام قبضے ہو رہے ہیں ن لیگی حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل خود برداشت کر سکے تقریب سے پی ٹی آئی ضلع میرپور کے چیف آرگنائزر خان ظفر خان، عدنان فاضل ایڈووکیٹ، چوہدری کامران، ثاقب ظفر خان، دانش راٹھور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔