DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Sakot; Fasih Udin Qamar, 20, of village Sultan Khail killed in a fatal motorbike accident in Rawalpindi

سلطان خیل کا نو جوان راولپنڈی میں مو ٹر سائیکل حادثہ میں جان بحق

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) سلطان خیل کا نوجوان بحریہ ٹا ؤن راولپنڈی میں مو ٹر سائیکل حادثہ میں جان بحق، مزکورہ نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، نماز جنازہ کے بعد آبائی گا ؤں میں سپر دخاک ، تفصیلات کے مطا بق یوسی دوبیرن کلاں کی ڈھوک برانڈی سلطان خیل کا بیس سالہ نوجوان راجہ فصیع الدین قمر( عرف راجہ علی) ولد ماسٹر نوید قمر (مرحوم) موٹر سائیکل پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے تصادم ہو نے پر شدید زخمی ہو گیا ۔اس کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں چوبیس گھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔وہ جنرل کو نسلر یو سی دوبیرن کلاں راجہ شکیل احمد کا بھانجا تھا اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی اس کے والد ماسٹر نوید قمر بارہ سال قبل کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے اور وہ اپنی ماں کا واحد سہارہ تھا۔ نوجوان کی اچانک موت پر ہر انکھ اشکبار تھی۔ میت کو نماز جنازہ کے بعد سلطان خیل کے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ محمد جاوید سکوٹ، چوہدری ذولفقار لونی، وائس چیرمین یو سی بھلاکھر راجہ طلال خلیل، چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی، سردار آصف دھمالی، با بو ظفراقبال ممیام، جنرل کو نسلر عبدالرحمان مرزا دودہلی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Fasih Udin Qamar, 20, of village Sultan Khail near Sakot, was travelling with his friends to Rawalpindi for a meal, when his motorbike collided with oncoming motorbike, Fasih was taken to hospital but sadly died from his injures.

 

Show More

Related Articles

Back to top button