London; Haji Abdul Rehman of Islam purra jabber passed away in Slough
حاجی عبدالرحمان آف جبر سلاو میں وفات پا گے

حاجی عبدالرحمان آف جبر سلاو میں وفات پا گے
بزرگ سماجی شخصیت حاجی عبدالرحمن آف اسلام پورہ جبر اور حال مقیم ڈائمنڈ روڈ لندن سلاؤ انتقال کرگئے آج انکی نماز جنازہ سلاؤ جامع مسجد میں ادا کر نے کے بعد میت تدفین کے لئے پاکستان روانہ کر دی گئی ۔
نماز جنازہ جامع سلاؤ اسلامک ٹرسٹ کے پیش امام علامہ عدنان ظہیر صاحب نے پڑھائی اس سے پہلے انہوں نے مرحوم حاجی عبدالرحمن کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کے اوصاف بیان کئے اور کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور اللہ پاک کی راہ میں کھلے دل سے خرچ کرنے والی شخصیت تھی پوری زندگی دین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر گزارای ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد اشتیاق ، اجالا فوونڈیشن کے چوہدری ذوالفقار وارثی ، معروف کبڈی پیلیر عمران مانی ، ، سلاؤ اسلامک ٹرسٹ کے چیرمین حاجی افضل ، چیرمین ایکس انڈین آرمی چوہدری محمد حسین یوسفی ، چوہدری علی اصغر ، چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمدنصیر راجہ ، ملک ربنواز ، محمدافتخار وارثی ، راجہ حسن اختر ، چوہدری اخلاق احمد ، حاجی محمد عارف منجوٹھہ ، حاجی محمد لطیف چیرمین جامع مسجد سوینڈن یوکے ، چوہدری مشتاق ، سابق کونسلر ظفر عجائب سمیت کمیونٹی راہنماؤں نے کیشر تعداد میں شرکت کی اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
Slough; One of well known and respected personality Haji Abdul Rehman of Islam Purra Jabber has sadly passed away in Slough. Namaz e janaza will was held at Diamond road Masjid today Sunday at 1pm .
https://www.facebook.com/pothwar.com.official/videos/580586412434132/