DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Wedding of M Nadeem celebrated at marriage hall, Jabber

ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست کے بیٹے محمد ندیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

جبر(نامہ نگار)ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست کے بیٹے محمد ندیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام نمبردارہ میرج ہال جبر میں کیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ریا ض ،چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی ،راجہ جہانگیر احمد بھٹی ،چوہدری قدیر گولین ،محمد طارق ،کونسلر ٹھیکیدار ناصر ،شیخ عبدالقدوس ،خواجہ نعیم قیوم ،چوہدری صفدر ،کونسلر چوہدری مشتاق ،ملک فیاض گولین ،حاجی محمود بھٹی ،چوہدری رفیق ،کونسلر خواجہ شوکت،ماسٹر ساجد پنڈوری بنگیال ،کامران عجائب،چوہدری ساجد امریکہ ،چوہدری مبشر،خواجہ رمضان ڈہوک سر،راجہ اسلم بھنیر کسوال ،راجہ پرویز کیانی ،ٹھیکیدا ر گلنواز ،راجہ طارق رتالہ ،حاجی شیخ مسعود ،محمد ذیشان شانی ،آفتاب تابی ،یاسر بلوچ ،توصیف احمد جنجوعہ ،شیخ قیصر قیوم ،راجہ طارق پنڈوری راجگان ،کونسلر شبیر بھٹی منجھوٹہ،خواجہ فیاض چھنی ،خواجہ وقار بٹ چھنی ،چوہدری ایوب پٹواری ،ملک الطا ف کنگر ،چوہدری نعیم خالد درکال ،چوہدری اشرف جاڑی راجہ اختراور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق ممراز شیخ سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محمد ندیم کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعا ت پر دلی مبارکباد پیش کی ۔


پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے, پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد

PPP represents poor people of Pakistan, Waheed Murad, Qazian

جبر(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب اپنا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں چند ماہ کے دوران ہی پاکستان عوام کا جینا محال ہوگیا ہے تبدیلی سرکار کو ملک چلانا نہیں آتا ہے ملک چلانے کے لیے سنجیدہ ہونا پڑتا ہے اور تجربہ ہونا ضروری ہے تبدیلی والی حکومت غریبوں کو جھوٹ ے وعدوں پر ٹرخا رہی ہے موجودہ ناقص ملک کی صورتحال ہوئی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی عوام کا چیخیں نکالنے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کی حکومت کو جاتاہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوئے کرنے والے اب خود بجلی کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ ضرورت اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کرنے والا حکمران ٹولہ اب از خود مستعفیٰ ہوجائے وگرنہ عوام انہیں گھسیٹ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس میں ہمیشہ غریبوں کے حقوق ملے ہیں جیالے پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بھٹو ازم کی حمایت کی ہے اور عوام کو برابری کے حقوق کے لیے کوششیں کی ہیں


  تعزیت

جبر(نامہ نگار)یونین کونسل تھاتھی سابق چےئرمین چوہدری علی محمدکی وفات پر چےئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصرتاج اور چوہدری فیاض نے اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button