چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا پیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت عین ایمان ہے یہ محبت وعقیدت ایک مومن کی زندگی کاسب سے قیمتی سرمایہ ہے آپ ﷺ کی سیرت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ کااسوۃ حسنہ پوری دنیاکے لئے رہبروراہنماکی حیثیت رکھتاہے انہوں نے ان خیالات کااظہارصوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں عظیم الشان 15ویں سالانہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی پرنور علمی وروحانی محفل کے اجتماع سے بحیثیت صدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ آج صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی عظیم الشان محفل انعقادپذیر ہے چودھری محمدخلیق الزمان اوران کے برادران کی حضو رنبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت قابل دیدہے ہم ایک ہی کشتی کے مسافر ہے یہ کشتی اہل بیت اطہار کی کشتی ہے حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی کمی محسوس ہورہی ہے اللہ تبار ک وتعالی ان کے درجات بلندفرمائے حضرت علامہ مولانا پیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی نے کہاکہ جہاں آپﷺ کامیلادمنایاجاتاہے وہ رحمتوں اوربرکتوں کانزول ہوتاہے جومیلاد مناتاہے صوفی محمدیعقوب شہیدعاشق رسو ل تھے وہ چھوٹے بڑے سب کے دوست تھے اوریکساں مقبول تھے دینی علوم سیکھنے کے لئے ہروقت تیاررہتے تھے دین سیکھنے کے لئے سوالات کرناان کامعمو ل تھا آستانہ عالیہ فیض پورشریف سے خصوصی عقیدت اورتعلق تھا ہرخوشی اور غم میں شریک ہوتے تھے ان کی اولاد میں بھی ان کارنگ ہے محفل کے میزبا ن چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین وچےئرمین صوفی محمدیعقوب شہیدفاؤنڈیشن رجسٹرڈ میرپور نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ اللہ تعالی کاخصوصی کرم اورآپ ﷺ کی خصوصی نگاہ کرم ہے کہ مجاہدملت صوفی محمدیعقوب شہید کی برسی کے موقع پرہرسال سالانہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی پرنور محفل کے انعقاد کی سعادت نصیب ہوتی ہے حضور نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ عمل کابہترین اورمثالی نمونہ ہے ہم حضورنبی کریم ﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے دین ودنیامیں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے گھر کاآستانہ عالیہ فیض پورشریف سے جوتعلق ہے اس کی عمرلمبی ہے لافانی تعلق ہے حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی ہمیشہ کمی محسوس ہوگی خوشی اس بات کی ہے کہ عالمی مبلغ اسلام زینت مسندعلم وعرفاں پیکررشدوہدایت حضرت علامہ مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف خواجگا ن نقشبندیہ مجددیہ قادریہ فیض پورشریف کے وارث ہیں جن کافیضان ڈیڑھ صدی سے اندرون وبیرون ملک پوری آب وتاب کے ساتھ جاری وساری ہے دین اسلام کی اشاعت وتبلیغ کاعظیم اوربے مثل مشن جاری ہے آپ کوخواجگا ن فیض پورشریف سے جومیراث ملی ہے اس کوتبلیغ دین کے لئے وقف کیاہواہے آج کی محفل میں مسندصدارت پرفائز ہیں جوہمارے لئے خوشی کاباعث ہے انہوں نے محفل میلاد میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیاممتاز نقیب ڈاکٹرمحمداشفاق احمدنے مخصوص انداز میں نقابت کے فرائض انجام دیے محفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیامحفل کی پہلی نشست کاآغاز قاری محمدزمان نے تلاوت کلام پاک سے کیادوسری نشست میں پاکستان کے مایہ نازقاری محمداسماعیل صدیقی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت پیش کرنے والے خوش نصیب ثناء خوانان مصطفے ﷺ میں قاری محمداسماعیل صدیقی رضوان حیدر کرامت حسین کھڑی شریف حاجی محمدمقصود جمیل احمدجمیل عبدالرزا ق نیازی محمدفرقان قاضی عبدالرحمان راجہ محمدرمضان مولوی ظفراقبا ل عبدالحکیم قاری محمدشفیق محمدالیاس عطاری نے شامل تھے محفل پاک سے پاکستان کے مایہ ناز مذہبی اسکالرپروفیسر محمدمنظور حسین علامہ مولاناقاری قربا ن حسین صدیقی مولانامحمدآصف جمیل نے بھی خطاب کیا محفل پاک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے خوش نصیب افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی محفل کے آخرمیں حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ اورصوفی محمدیعقوب شہیدکے درجات کی بلندی اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی ۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کی والد ہ محترمہ گزشتہ روزاچانک ا نتقالکر گئی ڈڈیال سب ڈوثرن سے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق چےئرمین ڈسٹرکٹ چےئرمین عشر زکوۃٰ صوفی جاوید اقبال ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق ،وقار بشیر نے ان کے گھر جاکر E11میں اسلام آباد جاکر ڈاکٹر نجیب نقی سے اور دیگر جملہ پسماندہ گان سے اظہار افسوس کیا مرحومہ کے لئے دعا معفروفت کی ڈڈیال سے سنےئر نائب صدرعبداللہ خان ڈپٹی سیکرٹری مشتاق چغتائی،قاری محمد اکرم نگران علیٰ طارق عقیل نے بھی آزاد حکومت کے وزیر صحت کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا بعد میں ڈڈیال سے سہ رکنی وفد نے ڈاکٹر نجیب نقی سے ان کی والد ہ کے انتقال کے رسم قل میں بھی شرکت کی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل رٹہ کی ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری ارشد محمود کے فرزند ارجمند کی شادی خانہ آباد آج رٹہ کے نواحی گاؤ ں سورکھی میں عنقاد پذیز ہو گی دعوت ولیحمہ آبائی گاؤ ں رٹہ سورکھی میں عنقاد پذیز ہو گی جس میں وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد ،سابق امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری غلام رابانی برقی ،پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدرہ اظہر صادق ،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما صوفی جاوید اقبال ،چوہدری محمد ریاض آف سورکھی،چوہدری محمد یونس چےئرمین پاک کشمیر برنس کمیونٹی گلاسگوبرطانیہ ،چوہدری عبدالکریم ،چوہدری محمد بشیر نکی ،چوہدری شفیق سورکھی ،راجہ محمد شبیر آف بھٹرٹیاں ،چوہدری محمد اعظم آف رٹہ چوہدری ریاض ،عبدالغفور چغتائی کے علاوہ ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کے علاوہ رٹہ یونین کونسل اور کھٹاڑ اور یونین کو نسل سیاکھ سے حوالدار عدالت دیگر سے چوہدری جاوید ظفر ،چوہدری محمد تاج موٹرہ شیر شاہ چوہدری محمد تاج ،محمد صغیر ،منظور احمد برقاور دیگر علاقہ بھرسے لوگوں نے شر کت کی
ڈڈیال (نمائند ہ خصوصی)گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد میں محکمہ تعلیم میں 27سالہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو نے والے قاری محمد رفیق چوہدری کے اعزازمیں ادارہ کے سٹاف کی طرف سے الودعی پارٹی کااہتما کیا گیا جس میں مقامی سٹاف کے علاوہ عوامی نمائندہ گان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ بھمبر سے صدر معلم عبدالسلام مغل اور چھتروہ ہائی سکول کے قائممقام صدر معلم مطلوب حسین مغل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صدارتی خطاب میں محمد بنارس نے کہا حافظ قاری محمد رفیق ایک محنتی اور قابل استاد ہیں قاری صاحب نے ہمیشہ بچوں کو محبت اور پیار کہساتھ پڑھایا اور ساتھ ہی طلبہء کو دینی تعلیم بھی دیتے رہے تقریب کا آغاز تلاوت سے ہو اتلاوت عاصم چغتائی نے پیش کی اور نعت حافظ طاہر نے پیش کی چھتروہ ہائی سکول کے صدر معلم مطلوب حسین مغل نے خطاب میں کہا کہ 1984 ء میں نے ہائی سکول خاد�آبادسے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا اور اس ادارہ سے مجھے خاص محبت ہے میں عوام علاقہ سے درخواست کرتا ہو ں کہ اپنے ارارہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اساتذہ کہساتھ تعاون کریں اور بچوں کو اسی سکول میں داخل کروائیں اور ساتھ قاری محمد رفیق کو زبردست خراج تحیسن پیش کیا کنڑول امتحانا ت محمد مشتاق مغل نے خطاب میں قاری محمد رفیق کوانکی ریٹائرڈ منٹ پر مبارک باد پیش کی عوام علاقہ سے کہا کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں اور کہا کہ قاری رفیق ایک مخلض اور دیانتدار استاد ہیں مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی نے اپنے خطاب تما م اساتذہ کرم کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ان کواس تقریب میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ قاری محمد رفیق نہ صرف ایک ٹیچیرہیں بلکہ ایک اچھے اور قابل عالم دین بھی ہیں تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بخوبی ادا کئے اور کہا کہ محکمہ تعلیم کا عظیم سپوت 27سال اپنے فرائض ادا کرنے کے بعد آج ہم سے دور جارہے ہیں انکی کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گئی قاری رفیق چوہدری نے ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھاآج انہیں باعزت ریٹائرڈ منٹ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں مہمان خصوصی قاری محمد رفیق نے تمام سٹاف اور اہل علاقہ کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس محبت اور ولولے سے آپ نے مجھے رخصت کیا ہے میں ساری زندگی نہیں بھولوں گا تقریب میں آئے ہو ئے صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے اختیام پر مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی نے خصوصی دعاکروائی