مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔کہوٹہ یوسی نڑھ کے علاقہ چک سہنسومیں خونخوار جنگلی چیتے کا حملہ ۔چھ بکرئے۔ایک گائے۔ایک بکری اور ایک گدھی کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا ۔عوام علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔بابو نامی غریب شخص کا واحد ذریعہ معاش تھا ۔غریب آدمی کا آڑھائی لاکھ کا نقصان ۔حکومت پنجاب اور منتخب ممبران اسمبلی سے مالی امداد کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں چک سہنسومیں وہاں موجود جنگل کے ایک خونخوار چیتے نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہاں کے رہائشی بابو نامی شخص کے اس چیتے نے چھ بکرئے۔ایک گائے۔ایک بکری اور ایک گدھی کو مار دیا جس کی وجہ سے اس شخص کا بے حد مالی نقصان ہوا ہے وہاں کے جنر ل کونسلر شوکت علی ستی نے حکومت پنجاب اور منتخب ممبران اسمبلی سے مذکورہ شخص کی مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔
Kahuta; A fresh wave of panic hit residents of village Chak Sainso in union council Narra of Kahuta after the leopard killed six male goats, one female goat, 1 cow and a donkey. The owner named as Babu has asked for help as the rest of villagers fear their may be more then one leopard prowling in surrounding villages.
کہوٹہ کلر چوک نزد الفلاع بینک ٹائیگر سنوکر کلب کا افتتاح
Inauguration ceremony of snooker club near Kahuta Kallar Chauk
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔کہوٹہ کلر چوک نزد الفلاع بینک ٹائیگر سنوکر کلب کا افتتاح ۔ سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق الفلاع بینک کے قریب کلیال پلازہ میں ٹائیگر سنوکر کلب کا افتتاح ہو ا اس موقع پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ، خطیب جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری و سابق ناظم راجہ الطاف حسین ، راجہ ثقلین اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھی اس موقع پر مولانا قاری عثمان عثمانی نے دعا مانگی اور تمام کھلاڑیوں کو نصیت کی کہ وہ آپس میں بھائی چارے کو قائم رکھیں اور لڑائی جھگڑے سے دور رہیں انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ نماز کی بھی سختی سے تلقین کی ہے کھیل ہم پر فرض نہیں ہے بلکہ ہم پر پانچ وقت کی نماز پرض ہے اس لیے جس طرع کھیل پاپندی کے ساتھ کھیل رہیں ہو اسی طرع پابندی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھیں ۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری و سابق ناظم راجہ الطاف حسین اوردیگر موجود افراد نے ٹائیگر سنوکر کلب کے آنر کو مبارکبا دپیش کی اور راجہ عامر مظہر خود بھی کھیل میں حصہ لیا اور کافی ٹائم تک وہ لڑکوں کے ساتھ وہاں کھیلتے رہے ۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں او پی ڈی میں اضافہ جبکہ فنڈز کی کمی کے باوجود محدود مسائل
Continuous issues in running THQ hospital Kahuta
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں او پی ڈی میں اضافہ جبکہ فنڈز کی کمی کے باوجود محدود مسائل کے اندر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ بہتری کی جانب گامزن میڈیکل او پی ڈی ساڑھے دس ہزار ماہانہ ہے جبکہ 1845مریضوں کے الٹراساؤنڈ کیے جاتے ہیں سالانہ ایک کروڑ 72لاکھ کے فنڈز ملتے ہیں جن میں سے25فیصد کٹ لگ جاتی ہے ہسپتال میں بجلی سیوریج اور پانی کے پرانے اور بوسیدہ نظام کی وجہ سے پریشانی ہے فنڈز موجود ہیں منظوری کے لیے 11کیوی کا ٹرانسفارمر لگانے کا کام شروع ہے بچوں کے لیے جدید نرسری موجود ہے ٹی بی کے لیے جدید مشین موجود ہے جسکی وجہ سے فوری ٹیسٹ ہو جاتے ہیں پہلی دفعہ سرجن ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے جسکی وجہ سے اپریشن وغیرہ ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ابرار ستی ،ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، سرجن ڈاکٹر خالد محمود، لیڈی ڈاکٹر سعدیہ ، ڈاکٹر راجہ صداقت کے علاقہ دیگر ڈاکٹرز اور صحافی موجود تھے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جانا انتہائی ضروری ہے 65بیڈ کا ہسپتال ہے مگر ہم نے نوے بیڈ لگائے ہوئے ہیں 45ڈاکٹر ز ہیں آٹھ سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کی آسامیاں خالی ہیں میڈیکل سپشلسٹ کی دو سٹیں خالی ہیں ای این ٹی سپیشلسٹ کی آسامی بھی خالی ہے ڈسپنسر اور نرسنگ کی سات سیٹیں خالی ہیں اسسٹنٹ او ٹی اپریشن کی تین سیٹیں خالی ہیں سرجیکل مریضوں کی او پی ڈی 1100ہے کہوٹہ ضلع بھر میں دوسرے نمبر پر ہے کروٹ ڈیم والوں نے وعدہ کیا ہے کہ ایک کروڑ کی بلڈنگ بنا دیں گے اس موقع پر ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز نے مدر چائلڈ سنٹر کے حوالے سے اور ہسپتال میں ہونے والے دیگر وقعات کے ھوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے اور کہا کہ ہم صحافی برادری کی طرف سے ہر شکایات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ ہسپتال ہم سب کا ہے ہم سبکو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہونگے پریس کلب کہوٹہ کی طرف سے وزیر صحت یاسمین راشد کے دورہ کہوٹہ کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کو اپ گریڈ کرنے ادویات کا بجٹ بڑھانے ڈاکٹرز کی خالی آسامایاں پر کرنے ریسکیو1122کو فعال کرنے سمیت دیگر نہ ہونے والی سہولیات کو فوری پورا کرنے کا اعلان کیا جائے ۔