جاتلی(نامہ نگار) سی ای او آئیسکو آسلام آباد نے سب ڈویژن جاتلی میں عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کاانعقاد کیا جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے لیے احکامات صادر کیے اور کنسٹریکشن کے ایس ڈی او کو نامکمل کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں صارفین کو فراہمی کے لیے واپڈا کے سٹوروں میں تمام میٹریل موجود ہے کسی بھی صارف کو میٹریل کی عدم دستیابی کا نہ کہا جائے ایس ڈی اواور لائن سپرٹینڈیٹ کو انتباہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ای او آئیسکو اسلام آبادجناب شاہد اقبال چوہدری صاحب، ایڈیشنل چیف انجینئر عمر فاروق شاہ اور ایڈیشنل منیجر ڈھڈیال ڈویژن خالد خان نے آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں کے مسائل سننے سے قبل قاری عابد صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی اور حافظ توقیر صاحب نے ہدیہ نعت پیش کی بعد ازاں ا یڈیشنل چیف انجینئر عمر فاروق شاہ صاحب نے خطاب کیا اس کے بعد سی ای او نے لوگوں کے مسائل سنے جس میں لوگوں نے مسائل کے حل نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیے جس پر سی ای او صاحب نے موقع پر مسئلے حل کرنے کے احکامات صادر کیے ٹرانسفارمر چوری کے متعلق صحافی کے سوال پر انہوں نے موقع پر ہی ایکسین ڈھڈیال کو تمام سب ڈویژنوں کو ٹرانسفارمر ویلڈ کراونے کا لیٹر جاری کرنے کے احکامات دیے کچہری میں شرکت کرنے والے صارفین چیرمین یونین کونسل راماں مرزا عنایت اﷲ،راجہ مسعود سرور راجہ شہزاد ابراہیم شازی ،راجہ صفدر ،راجہ خضر اور دیگر نے سی ای او کا کھلی کچہری کے انعقاد اور موقع پر مسئلے حل کرنے کے احکامات صادر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
Related Articles
Kallar Syedan: Chairman Election Board Files Complaint Against Forged Signatures in Kallar Syedan Bar Elections
2 hours ago
Kahuta: Traffic Police in Kahuta Continue Crackdown on Overloading and Traffic Violations
2 hours ago