DailyNews

Rawalpindi; Authorities Plan to get rental agreements in order to increase house tax

ہائوس ٹیکس ڈیمانڈ بڑھانے کیلئے عمارتوں کے ایگریمنٹ حاصل کرنے کا فیصلہ

چکلالہ کینٹ بورڈ حکام نے ہائوس ٹیکس کی ڈیمانڈ کو بڑھانے کیلئے کرائے پرعمارتوں کے ایگریمنٹ مختلف تھانوں سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے جہاں عمارتوں کے کرائے کا پتہ چل سکے گا وہاں یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ کون سی عمارتیں کرائے پر ہیں ، عام طور پر مالکان جائیداد کرائے پر لگے گھروں اور کمرشل جائیداد کے بارے میں کینٹ بورڈ حکام کو ذاتی استعمال میں بتاتے ہیں ، کینٹ بورڈ کے اس اقدام سے ہائوس ٹیکس ریکوری میں کروڑوں روپے کا فائدہ ہو گا، ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کینٹ بورڈ نے گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ ریونیو کو ہدایت کی ایگریمنٹ کے حصول کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button