مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کمشنر روالپنڈی جودت ایاز ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رند ھاواکی کہوٹہ کلب میں کھلی کچہر ی میں سینکڑوں کی تعداد میں سائلین ٹمبر مافیا ، واپڈا ، کمپیوٹر اراضی سنٹر ، پولیس اور تجاوزات کے خلاف پھٹ پڑھے ۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، اے ایس پی ملک سعود خان ،اسسٹنٹ کمنشنر گوہز زمان وزیر ،ایس ایس پی آپریشن ، بر گیڈئیر جاوید ستی ، چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر ، صدر پی ٹی آئی خورشید ستی ،صدربار ایسوسی ایشن راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ،سردار محمد مسعود سمیت تحصیل بھر بلدیاتی اراکین ،چیئر مینوں ،معززین علاقہ اور سائلین نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔اس موقع پر بر گیڈئیر جاوید ستی نے کہا کہ اداروں کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کر نے کی ضرورت ہے کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہو رہا ہے جو کہ سر گودھااور باہر کے علاقوں سے لاکر کہوٹہ میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا ہیں کمپیوٹر اراضی سنٹر کریشن اور رشوت خوری کا گڑھ ہے ، ملک عبد الروف کونسلر نے کہا کہ آپ اعلیٰ افسران کی سر کاری مقامی افسران اور انتظامیہ پر گرفت نہیں ہے تجاوزات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاڑ روڈ اور چھنی بازار کو تجاوزات ہٹا کرلاکھوں روپے کا نقصان کیا گیا ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں صوبائی اور ڈسٹرکٹ حکومت کی سینکڑوں کنال اراضی قبضہ مافیا نے دھوکہ دہی سے فروخت کر دی ہے جس کو واگزار کرا کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا فاہدہ حاصل ہو گا ، صحافی راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ ریسکو1122کی بلڈنگ تیار ہے مگر ابھی تک وہ اوپن نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بیعت المال فنڈز بند ہے اس کو بھی اوپن کیا جا ئے اور ٹی ایچ کیو کہوٹہ ہسپتال ایمبولینس دی جا ئے ،ٹیچر یونین کے صدر اسحاق عباسی ، خاتون منور جان اور خاتون شہناز بی بی نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف شکایات کے انبھار لگا دیے۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی ،کونسلر آصف ربانی قریشی ، ذوالفقار علی ستی ، نثار احمد کھٹڑ نے بھی مسائل بیان کیے ۔مسائل سننے کے بعد کمشنر روالپنڈی جودت ایاز ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیرنے کہا کہ آج کہوٹہ میں ڈویژن کی پہلی ہے ہمارا مقصد عوام دہلیز پر مسائل سننا اور ان کو بلا تفریق میرٹ پر فیصلہ کر نا ہے ۔
Kahuta; A Open court session was held by commissioner Rawalpindi, J Ayaz at Kahuta club along with local MPA Raja Sagheer Ahmed and other senior officials. The court session was manly had major issue to resolve as members of public had no faith in police and enforced encroachment taking place.
شہید ذوالفقار علی بھٹوکے40ویں یوم شہادت
40th Death anniversary of Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹوکے40ویں یوم شہادت کے موقع پر راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ4اپریل کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو4اپریل 1979کوراولپنڈی میں انہیں پھانسی دے دی گئی جس سے ملک کی عوام ایک مخلص لیڈر سے ہاتھ دو بیٹھی ۔پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے اس کو توڑنے والے اپنی سازشوں میں ناکام ہوں گئے شہید بھٹو نے ملکی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کرگلی کوچوں اور بازاروں کی رونق بنایاساری زندگی محروماور پسماندہ عوام،مزدوروں،ہاریوں،کسانوں اور مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھی ۔ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے۔ جنہوں نے ملک کو ایک آہین اور قانون دیا پیپلز پارٹی شہید زولفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گئی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنما ء”فرزند پوٹھوہار” معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل کیانی نے کہا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی40واں یوم شہادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اپنے قائدین آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور پی پی کیلئے ہر قربانی کیلئے ہر وقت تیار ہیں اپنے خون کے نذرانے بھی دیکر قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ پاکستاں پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے ہر طبقے کی آواز بلند کی اور غریب عوام کے حقوق کی خاطر جھنگ لڑی ظالم آمر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کی آواز بلند کی غریبوں کو انکے حقوق کے بارے میں شعور دیا اسی لیے آج ملک کا غریب سر اٹھاکر فخر سے زندگی کزار رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تانگہ پارٹیوں کو شکست دے کر کامیاب ہونگے۔