جبر(نامہ نگار)سابق امیدوار حلقہ پی پی 8پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میںآ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے گی پی ٹی آئی کی حکومت نے چندماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی جس سے غریب طبقہ کاجینا حرام ہوجائے گا تبدیلی سرکار نے پیٹرول بم گرا کر غریب کاجینا مشکل کر دیا ہے حکومت کے بلند و بانگ دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحیدمراد،ڈاکٹر شعیب ،سابق ناظم قاضی آغا نعمان منیر ایڈووکیٹ ،سوہان خیام تھے راجہ خرم پرویز نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب طبقے کے لیے جہدوجہد کی ہے اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا عوام کوریلیف کی فراہمی موجودہ دور میں نہیں ہو سکتی ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر بھیانک نکلی ہے حکومت تبدیلی کے نام پر مہنگائی لیکر آ ئی ہے انہوں نے مزیدکہا عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں ان کے تمام فلسفے اور پالان ناکام ہوچکے ہیں اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے ۔
جبر(نامہ نگار)نوجوان طالب علم محمد آکاش رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جینٹری کالج اسلام پورہ جبر صیح معنوں میں نوجوانوں کی رہنمائی کر رہاہے ہمیں اس بات پر رشک ہے کہ ہم اس ادارے کے طاالب علم ہیں جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ہماری دینی تربیت پر خاص توجہ مرکوز رکھتا ہے ہماری حوصلہ افزائی کے لیے قرآن کریم کے نسخے ،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی انعامات سے ہمیں نواز کر اس بات کا ثبوت دیا کہ جینٹری کالج اسلام پورہ جبر اپنے سٹوڈنٹس سے والہانہ محبت رکھاتاہے جس کا سہرا میرے انتہائی قابل احترام سروقار بٹ اور آفتاب خواجہ کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا اپنے اس کالج میں دو سالہ تعلیمی کیرئیر میں اپنے اساتذہ کی محنت محبت اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھوں گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام نوجوان اپنے روشن مستقبل کے لیے جینٹری کالج کا انتخاب کریں کیونکہ یہاں تعلیم و تربیت کا بہت اچھا ماحول ہے اور بہتر طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے ۔
جبر(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے جنرل سیکرٹری اور جنرل کونسلر ریاض حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کو ضلع بنانے کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہے میں ایم پی اے جاوید کوثر کی طرف سے گوجرخان کو ضلع بنانے کے مطالبے کو سراہاتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے گوجرخان کے عوام کی آواز اقتدار کے ایوان تک پہنچا کر اپنا فریضہ ادا کیا ہے اور امید ہے کہ وہ گوجرخان کو ضلع بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بات کی ہے تا کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کی بہتری کے لیے ہر طرح کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے
جبر(نامہ نگار) ریاض حسین جنرل کونسلر پاکستان عوامی تحریک بورگی وینس راجہ ظفر اقبال ڈائریکٹر گرلش فوڈز یوکے چوہدری زعفران سرور یوکے عرفان شاکر چیئرمین نوری مشن یوکے مرزا زاہد حفیظ رہنما تحریک منہاج القرآن قاضیاں حافظ ولید خالد ناظم تحریک منہاج القرآن قاضیاں راجہ یعقوب انجم رہنما تحریک منہاج القرآن قاضیاں اور راجہ اشفاق بادل نے جہانگیر اختر بھٹی طارق محمود بھٹی خالد محمود بھٹی اور عالمگیر بھٹی کے والد اور نیشنل بینک کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کے خالو راجہ ضمیر بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین
جبر(نامہ نگار)آج مورخہ3اپریل برو ز بدھ بعد ازنماز عشاء بمقام جامع مسجد اسلام پورہ جبرمیں زیرصدارت پروفیسر محمد نثار الرحمن صدیقی خطیب جامع مسجد اسلام پورہ جبر زیر اہتمام راجہ محمد فیاض بلیام شریف او ر زیر سرپرستی پیر سید محمد ظہیر حسین شاہ آستانہ عالیہ رتالہ شریف ایک محفل بسلسلہ شب معراج النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت سائیں محمد شفاقت راولپنڈی کی ہو گی اور راولپنڈی سے قاری محمد آفتاب قادری خصوصی قرات کے لیے تشریف لائیں گئے جبکہ خطیب اعظم گوجرخان حضرت علامہ مولانا حافظ محمد اکبر خصوصی خطاب کیلیے تشریف لائیں گئے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔