چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان کے نواحی موضع موہڑہ میں چچاکے ہاتھوں بھتیجا قتل ہو گیا مقتول بلال کی والدہ اور دادی کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ اس کے چچا نے پستول اٹھا کر بلال کی والدہ کا تعاقب کیا خاتون نے کمرے میں گھس کر کمرہ بند کر لیا جس پر بلال کے چچا رزاق نے دروازے کو گولی ماردی جواندر بیٹھے ہوئے بلال کے پیٹ میں جا لگی زخمی حالت میں بلال کو راولپنڈی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں گولی نکالنے کے لئے اس کا آپریشن کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا بلال انٹر میڈیٹ کلاس کا طالب علم تھا پولیس نے محمد ریاض کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ چونترہ میں ایک ماہ کے اندر چچا کے ہاتھوں بھتیجے کے قتل کا یہ دوسرا واقع ہے پہلا واقع لگ بھگ ایک ماہ قبل موضع چک سگہو میں پیش آیا تھا جہاں چچا نے دیوار بنانے پر بھتیجے کو قتل کر دیا تھا