Rawalpindi; Three including husband and wife killed in fatal accident near Chakri inter exchange
چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ ، میاں بیوی سمیت تین افرادجاں بحق
adminApril 2, 2019
راولپنڈی , موٹروے چکری انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔تھانہ چونترہ پولیس کے مطابق حادثہ پیرکی صبح 5بج کر20منٹ پرپیش آیا،پولیس کاکہناہے کہ عارف گوندل اوران کی اہلیہ اپنے ڈرائیورآفتاب کے ہمراہ اپنی کار نمبراسلام آبادڈبلیو 222میں اسلام آباد آرہے تھے جب وہ چکری انٹرچینج کے قریب پہنچے توڈرائیورکواونگھ آگئی جس کی وجہ سے گاڑی بے قابوہوکرڈیوائیڈرسے ٹکراتی ہوئی قلابازیا ں کھاکرالٹ گئی جس سے ڈرائیورگاڑی سے باہرجاگرا جب کہ گاڑی کوآگ لگ گئی اوراس میں سوار دونوں میاں بیوی عارف گوندل اورتاج بی بی آگ کی لپیٹ میں آکرجھلس کرجاں بحق ہوگئے ۔ ڈرائیورآفتاب کوزخمی حالت میں ہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس حکام کاکہناہے کہ عارف گوندل اوران کی اہلیہ اسلام آبادمیں مقیم اپنے بیٹے کے ہاں رہائش پذیرتھے اورکچھ روز پہلے منڈی بہاؤالدین اپنے آبائی علاقہ میں گئے تھے جہاں سے وہ پیرکوعلی الصبح واپس اسلام آبادجارہے تھے کہ حادثے کاشکارہوگئے۔
Rawalpindi; Three people including husband and wife were killed in fatal accident near Chakri inter exchange. The couple who were killed were named as Arif Gondhal and his wife Taj Bibi and their driver Aftab.