DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Student attacked and stabbed in day light at Kallar Syedan bazaar by alleged nine men

کلر سیداں,9 افراد نے ایف اے کے طالب علم کو چھری اور آئنی مکے سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )9 افراد نے ایف اے کے طالب علم کو چھری اور آئنی مکے سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ابھی تک نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محمد اسحاق سکنہ بھورا حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا17 سالہ بھانجا توصیف خرم عرصہ 12 سال سے ہمارے گھر میں رہائش پذیر ہے اور کلر سیداں میں ایف اے کا طالب علم ہے۔گزشتہ روز بوقت گیارہ بجے دن اپنے بھانجے توصیف کے ہمراہ کلر سیداں بازار میں شادی کی شاپنگ کیلئے آ یا۔جب ہم گوجرخان روڈ کلر سیداں پہنچے تو سامنے سے اچانک مہران طارق سکنہ موہڑہ پھڈیال مسلح چھری،شہر یار،محسن طاہر ہمراہ 5/6 کس نامعلوم آ گئے اور محسن طاہر نے ہمیں دیکھتے ہی ہلکارا کہ آج توصیف بچ کر نہ جائے،اسے جان سے مار دو۔جس پر مہران طارق نے میرے بھانجے توصیف خرم پر وار چھری کیا جو اسے سامنے پیٹ میں لگا،دوسرا وار شہر یار نے آئنی مکے سے کیا جو میرے بھانجے کی بائیں آنکھ کے قریب لگا جس سے میرا بھانجا خون میں لت پت ہو کر گر گیااور گرے ہوئے کو 5/6 نامعلوم افراد نے لاتوں مکوں سے زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ چند دن قبل ان کی میرے بھانجے کیساتھ تو تکرار ہوئی تھی۔

Kallar Syedan; Tauseef Khurram, 17, of village Bhora Hayal attacked and stabbed in Kallar bazaar by nine men. According to police report registered, Tauseef Khurram was shopping when he was attacked by Mehran Tariq of Morra Phadiyal, Sheryar and Mohsin Tariq along with other unknown men. Tauseef is fighting for his life in hospital, it is alleged that the attack took place over family honour.

 


کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 38 سالہ دو بچوں کی ماں سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئی

Wife of Mussarrat Hussain dies after being bitten by snake in Dhok Sangot, Pind Bainso

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 38 سالہ دو بچوں کی ماں سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئی جسے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔پنڈ بینسو کی ڈھوک سنگوٹ کے رہائشی مسرت حسین کی اہلیہ اور صوبیدار(ر) غلام حسین کی بہو گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران ایک سانپ نے پاؤں پر ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ تین یوم تک زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ 


ٹی ایچ کیو کلر سیداں کے ریڈیالوجسٹ کی تعطیلات کے باعث کہوٹہ بھیجے جانے والے مریض خوار ہونے لگے کہوٹہ کے ریڈیالوجسٹ بھی رخصت پر ہیں

No service of radiologist at Thq Kahuta and Kallar Syedan

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )بدلتے پاکستان میں محکمہ صحت کی ذبوں حالی ، ٹی ایچ کیو کلر سیداں کے ریڈیالوجسٹ کی تعطیلات کے باعث کہوٹہ بھیجے جانے والے مریض خوار ہونے لگے کہوٹہ کے ریڈیالوجسٹ بھی رخصت پر ہیں ،کلر سیداں میں مختلف حادثات اور لڑائی جھگڑوں میں زخمی ہونے والے اور ایسے افراد جن کی طبعی معانے کے لیے اکسرے ضروری ہیں پولیس ایسے افراد کو لے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں جاتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ مقامی ریڈیالوجسٹ رخصت پر ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہیں ٹی ایچ کیو کہوٹہ بھیج دیا جاتا ہے ۔اس طرح منگل کے روز کلر سیداں سے کہوٹہ آنے والوں کو بھی اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کہوٹہ ہسپتال پہنچے اور انہیں بتایا گیا کہ مقامی ریڈیالوجسٹ بھی رخصت پر ہیں آپ کل یا پرسوں تشریف لے آئیں ۔اس طرح لڑائی جھگڑوں میں اندرونی چوٹیں کھانے والے مریض کلر سیداں اور کہوٹہ کے ہسپتالوں میں شٹل کاک بن گئے ہیں وہ تکلیف اور در د سے کراہ رہے ہیں اس طرح نئے پاکستان میں محکمہ صحت پنجاب ذبوں حالی کی جانب رواں دواں ہے اور کوئی اس کا والی وارث نہیں ہے ۔


ماہ مارچ کے دوران قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1380 گاڑیوں کو چالان

Total of 1380 motorist handed fines during March

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں سرکل عمران نواب خان اورانسپکٹر ملک عبدالغفار نے اپنے عملے کے ہمراہ ماہ مارچ کے دوران قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1380 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دہئے جبکہ پانچ لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انچارج ٹریفک وارڈنز عمران خان نے اپنی انفرادی کارروائی کے دوران 350 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ایک لاکھ 45 ہزار جبکہ انسپکٹر ملک عبدالغفار نے 301 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کروادہئے۔اسی طرح بیٹ انچارج ناصرسعید نے 110 گاڑیوں سے 35 ہزار دو سو،عنصر قریشی نے 130 گاڑیوں سے چالیس ہزار پانچ سو،عادل منیر نے 225 گاڑیوں سے 87 ہزار 750 جبکہ ماجد نے 102 گاڑیوں کوچالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے 38400 کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔ کاغذات نامکمل ہونے پر 52 متفرق گاڑیوں جبکہ 103 موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیاگیا۔


نوسربازوں نے خود کو سنگا پور کاشہری قرار دیتے ہوئے کلر سیداں کے شہری کو 65ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا

Mahmood of village Chappar coned of 65,000 Rps

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )نوسربازوں نے خود کو سنگا پور کاشہری قرار دیتے ہوئے کلر سیداں کے شہری کو 65ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا،تفصیلات کے مطابق خالد محمود سکنہ چھپر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شام چھ بجے کے قریب چوکپنڈوری شہر میں موجود تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی آ کر رکی جنہوں نے اپنے آپ کو سنگاپور کا شہری ظاہر کر کے انگلش میں کسی مقامی منی چینجر کا پتہ پوچھا اور پھر کہا کہ ہمیں پاکستان کرنسی دیکھنے کا شوق ہے کوئی بڑا نوٹ دیکھائیں اسی دوران میں نے اسے سو روپے کا نوٹ دیکھایا جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں اس سے بھی بڑا نوٹ چیک کروائیں اور اس دوران ان میں سے ایک نے میری جیب میں زبردستی اپنا ہاتھ ڈال کر 65 ہزار روپے کی رقم نکال لی اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔


عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Public will have no alternative but to come out to protest over rising prices

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام پر خود کش حملہ قرار دیا۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام طبقہ کے معاشی مسائل میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آجائے گی اور عوام کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ہی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب اور سفید پوش طبقے کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور نااہل اور عوام دشمن پالیسی سازوں سے جان چھڑائے بصورت دیگر عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج محمد اسلم بانی کے بھتیجے چوہدری حسن محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ch Hassan Mahmood celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج محمد اسلم بانی کے بھتیجے چوہدری حسن محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق ارکان اسمبلی محمد اعجاز الحق،چوہدری محمد ریاض، محمود شوکت بھٹی،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، ہارون کمال ہاشمی،محمد اعجاز بٹ، راجہ ساجد جاوید، زین العابدین ، انسپکٹر ظہیر احمد بٹ، انسپکٹر محمد بشارت عباسی،شیخ خورشید احمد، چوہدری توقیر اسلم،ملک یاسین ایڈووکیٹ،قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔


مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن شیخ محمود صراف ،شیخ توقیر احمد کی والدہ ڈاکٹر جنید شیخ کی دادی اور مقامی صحافی شیخ شبیر ثانی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of Sheik Mahmood Saraf, and Sheikh Tauqeer Ahmed passed away in Kallar Syedan

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن شیخ محمود صراف ،شیخ توقیر احمد کی والدہ ڈاکٹر جنید شیخ کی دادی اور مقامی صحافی شیخ شبیر ثانی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان ، چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس، شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف، محمد اعجاز بٹ، چیئر مین فیصل منور،قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز، عابد زاہدی، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،حسن سرائیکی، شیخ خورشید احمد، چوہدری توقیر اسلم، ہمایوں کیانی، راجہ آفتاب حسین، احسان الحق قریشی ،حاجی اظہر حسین آزاد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button