DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Nala Musalmana boys high school takes two positions out of ten at District level; (See video)

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کی تحصیل کے بعد ضلع میں بہترین پرفارمنس پہلی دس پوزیشنوں میں دو اپنے نام

نلہ مسلماناں ،چوہدری الفت حسین نمائندہ پوٹھوارڈ اٹ کوم،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جو گزشتہ دس سالوں میں تحصیل بھر کے سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہاہے وہاں پر اس سال ضلع راولپنڈی بھر میں آٹھویں کے سالانہ امتحانات میں طالب علم تجمل نثار نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کہا کہ میں تعلیم مکمل کر نے کے بعد ائر فورس میں بھرتی ہو کر ایم ایم عالم بنوں گا،ضلع بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کاشف محمود نے کہا کہ میں پڑھائی کے بعد کمپیوٹر میں جوہر دکھاؤں گا اور ملک و قوم کی خدمت کروں گا،بجا طور پر جہاں طالب علموں نے ایک پسماندہ علاقے سے ہونے کے باجود ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کیا وہاں پر پرنسپل راجہ محمد شبیر اور جملہ سکول اسٹاف کی محنت نمایاں نظر آ رہی ہے،اگر ایسی ہی محنت اور جذبہ باقی سکولوں میں بھی ہو کہ جس میں مقابلے کی فضا کو نمایاں کیا جائے تو یہ علاقہ علمی میدان میں بہت سے جوہر نایاب پیدا کر سکتا ہے،پرنسپل راجہ محمد شبیر نے سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان پاکستان تحریک انصاف اور اس سکول میں ان معززین خواتین و حضرات کا بھی دل کی اتھاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت آج یہ سکول بہترین بلڈنگ کی وجہ سے تحصیل بھر میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے،انہوں نے چےئرمین چوہدری شفقت محمود کی تین لاکھ گرانٹ سے سکول کی روڈ تعمیر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ بھی موجود تھے،یاد رہے کہ سکول ہذا میں تمام اساتذہ ہائی کوالیفائیڈاور محنتی ہیں، ویڈیو رپورٹ ملاحظہ فرمائیے۔

Kallar Syedan; Nala Musalmana boys high school has taken two positions out of ten at District level, for full details please see video below…

Show More

Related Articles

Back to top button