DailyNewsKahuta

Kahuta; Allied group wins annual All Pakistan premedical staff elections

آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کے سالانہ الیکشن میں آلائیڈگروپ کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب ہو گے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کے سالانہ الیکشن میں آلائیڈگروپ کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب ہو گے ۔ گذشتہ روز قبل آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فنڈوریشن کے الیکشن 2019کے سلسلے میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں نان گریڈ سٹاف کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آلائیڈگروپ کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ۔بلا مقابلہ جیتنے والے عہدیداروں میں فضل الرحمن کاکڑ صدر ، احمد داؤد سنیئر نائب صدر ،شاہد محمود نائب صدر ،شاہد جان خٹک سیکرٹری جنرل ،آصف جاوید ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ،محمد شریف پلاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، نصیب الرحمن عباسی فنانس سیکرٹری ، مشتاق احمد نجمی پریس سیکرٹری ،محمد نعیم ایجوکیشن سیکرٹری جبکہ حافظ عثمان زہری آفس سیکرٹری بلا مقابلہ مقر رہوگے ۔کامیاب ہونے کے بعد نو منتخب صد ر فضل الرحمن کاکڑ اور سیکرٹری جنرل شاہد جان خٹک نے آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپنے دور میں چاروں صوبوں بشمول آذاد کشمیر گلگت بلستان کے پیر امیڈیکل سٹاف کے لیے بہت سے بہتر کام کر یں گے اور ہر صوبے میں مضبوط اور یک جان تنظیم بناہیں گے جو کہ اپنے صوبے کے معملات دیکھے گئی ۔اپنے خطاب میں مشتاق احمد نجمی پریس سیکرٹری نے کہا کہ آج کل کا دور میڈیا کا دور ہے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا کہ پیر ا میڈیکل کے لیے میڈیا میں اپنا مثبت کر دار ادا کر سکوں اس موقع پر دیگر عہدیداران نے بھی الگ الگ خطاب کیا ۔


راولپنڈی لاء کالج میں سپورٹ ویک کا انعقاد قانون کے طالب علموں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

Sports week held by Rawalpindi law college

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔راولپنڈی لاء کالج میں سپورٹ ویک کا انعقاد قانون کے طالب علموں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کالج میں بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس کرکٹ اور فٹبال کے مقابلے ہوئے کرکٹ کا فائنل ایل ایل بی پارٹ ون کی ٹیم کر کشے 11اور دی ہنٹر 11کے مابین ہوا جس میں کرکشے11کی ٹیم نے بھر پور کامیابی حاصل کیکالج کے سٹاف اور طالب علموں نے کرکشے 11ٹیم کے لیڈر پروفیسر علی شہاب اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی اس موقع پر کر کشے 11پارٹ ون نے خوب جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو پیرزادہ راحت قدوسی ،پرنسپل کالج سردار غضنفر ایڈووکیٹ، سنئیر وائس پرنسپل مشتاق بلوچ نے تمام کھیلوں میں کامیاب ٹیموں کو مبارک باد دی اس موقع پر پیرزادہ راحت قدوسی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقادبھی ضروری ہے آئندہ بھی ایسے مقابلے جاری رکھیں گے انھوں نے سپورٹ ویک بھرپور طریقے سے منانے پر طلباء کی تعریف کی ۔


رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکا دورہ بیوربزرگ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی حبیب کی تیماداری

Raja Sagheer Ahmed meets with Haji Habib in Bior

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکا دورہ بیوربزرگ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی حبیب کی تیماداری ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیور کے علاقہ کروٹ کی رہائشی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی حبیب کی گذشتہ دونوں باہیں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹورپارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ہمراہ راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ محمدیوسف آف بیوراور سردار شاہد کے حاجی حبیب کی رہائش گا ہ کروٹ جا ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی ۔حاجی حبیب نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمداور دیگر کا شکر یہ ادا کیا ۔


معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادیاں عائزہ قمر اور شائزہ قمر اپنی اپنی کلاس میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی

Daughters of Sheikh Qamar achieve top positions at exam result

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادیاں عائزہ قمر اور شائزہ قمر اپنی اپنی کلاس میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ۔دو نوں بہنیں بلتر تیب کلاس ون اور کلاس ٹومیں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ۔صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادیاں کو امتحان میں نمائیاں پوزیشن میں کامیاب ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری شفقت محمود چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا دی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button