ٓچکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع میرپور کا انتخابی اجلاس زیر صدارت کنوینر مسلم کانفرنس ضلع میرپور چوہدری شوکت علی منعقد ہوا اجلاس کے مہمانان گرامی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالار حاجی ذوالفقار علی مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق آمیدوار اسمبلی راجہ ظفر معروف، مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی راہنما چوہدری جمیل تبسم تھے۔ اجلاس میں مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ ،چوہدری توصیف ایڈووکیٹ، باوا چوہدری شریف،ٹھیکیدار چوہدری صابر حسین،مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سابق صدر محمد اسلم بٹ،مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سینئرنائب صدر عبدالشکور مغل ،جنرل سیکرٹری راجہ نعمان ساجد ایڈووکیٹ ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس حلقہ ڈڈیال کے صدر چوہدری اورنگزیب لکھیا ایڈووکیٹ ،مسلم کانفرنس حلقہ چکسواری کے نومنتخب صدر چوہدری صداقت حسین،مسلم کانفرنس کھڑی شریف کے صدر راجہ جہانگیر خان سمیت مسلم کانفرنس ڈدیال چکسواری کھڑی شریف اور سٹی میرپور کے نومنتخب عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع میرپور کی تنظیم نو کی گء جسکے مطابق صدر مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ۔سنیئر نائب صدر ڈاکٹر چوہدری عثمان گہمن جنرل سیکرٹری راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ آرگنائزر چوہدری ظہور الہی،سالار ٹھیکیدار حاجی صابر حسین چوہدری،نائب صدر اول حاجی عبدالجبار، نائب صدر چوہدری منظور حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مجتبیٰ شاہ اور رابطہ سیکرٹری راجہ مختار احمد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد بقیہ اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر مسلم کانفرنس ضلع میرپور مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض نومنتخب جنرل سیکرٹری راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ نے انجام دیئے جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت مسلم کانفرنس حلقہ ڈڈیال کے جنرل سیکرٹری پروفیسر نے حاصل کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ذوالفقار علی راجہ ظفر معروف چوہدری خضر حیات نے کہاکہ 30اپریل کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87 واں سالانہ کنونشن کے موقع پر کشمیری عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہوکر صدر جماعت قائد محترم جناب سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری مجاہدین اور اپنی بہادر مسلح افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے اور قائد ملت جناب چوہدری غلام عباس اور اپنے پیرومرشد جناب مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نظریات اور افکار اسلام پاکستان مسلح افواج پاکستان اور کشمیر کے مورچوں پر پوری استقامت کے ساتھ پیرا دیتے رہیں گے مقررین نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک مضبوط و مستحکم ہے اور انشائاللہ آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے