DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Third major armed robbery committed in past 72 Hrs in lawless Rawat area

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں72 گھنٹوں کے دوران سنگین ڈکیتی کی مسلسل تیسری واردات

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں72 گھنٹوں کے دوران سنگین ڈکیتی کی مسلسل تیسری واردات ،3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خواتین اور سربراہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،اڑھائی لاکھ روپے نقدی پانچ عدد موبائیل فون چھین لئیے ،سیاسی بنیادوں پر تعینات سفارشی و نااہل انسپکٹر ایس ایچ او روات اعجاز قریشی ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ،ضلعی پولیس افسران بھی آئے روز ہونے والی وارداتیں روکنے میں مؤثر کردار ادا نہ کر سکے متاثرین و معززین علاقہ شدید سراپا احتجاج پولیس اصلاحات کے دعویداروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے دادرسی کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 3 نقاب پوش مسلح ڈاکو پولیس ہاؤسنگ سوسائٹی روات کے رہائشی سید معصوم علی ولد سید طالب علی نقوی کے گھر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر گھر میں موجود خواتین سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے 10 تولے طلائی زیورات جنمیں ٹاپس ،چین ،کڑے انگوٹھیاں ،بالیاں شامل ہیں زبردستی اتروا کر چھین لئیے جبکہ گھر کے سربراہ سید معصوم علی نقوی سے رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے اور پانچ عدد موبائیل فون چھیننے کے بعد تمام فیملی کو کچن میں بند کر دیا اور باآسانی فرار ہوگئے واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران ڈاکوؤں نے فیز8 میں ڈکیتی کے دوران حافظ حمزہ حسین ولد ظہیر حسین کو رسیوں سے باندھ کر اڑھائی لاکھ مالیت کے زیورات اور55 ہزار روپے نقدی چھین لی جبکہ ظہیرالدین کے گھر سے 10 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،80 ہزار نقدی و اسلحہ لوٹ لیا ،معززین علاقہ نے پنجاب پولیس تبدیلی کے دعویدار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ذاتی نوٹس لینے اور سیاسی بنیادوں پر تعینات نااہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کر کے علاقہ سے ڈکیتی و چوری کی وارداتیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawalpindi; Third major armed robbery has been committed in past 72 Hrs in lawless Rawat area, Three armed men burst in to home of Syed Masoom Ali in housing society, Rawat. Large amount of cash, jewellery and goods were taken by the armed men, local Rawat police station has been criticised for their lack of action.


ساگری سرکل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہاں کی ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات

Head of development companies in Sagri Circle meet with MNA Sadaqat Ali Abbassi

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاڑ کام)ساگری سرکل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہاں کی ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات ، علاقہ کے ترقیاتی کاموں اور مختلف محکمہ جات کی اصلاح پر بات چیت ،کمیٹی سربراہ چےئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد اور ملک رحمت یو سی بگا شیخاں کی مشاورت سے بگاشیخاں روڈ کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان ،جلد کام شروع کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے57 کے ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی نے فارم ہاؤس میں ڈویلپمنٹ کمیٹی اور اصلاحی کمیٹی کے سربراہان سے ملاقات کی صداقت علی عباسی نے بگاشیخاں روڈ تا ڈھوک بڈھا چوک کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا جو کہ چےئرمین چوہدری خلیل سربراہ یو سی تخت پڑی اور ملک رحمت سربراہ یوسی بگاشیخاں کی مشاورت سے انکی نگرانی میں بنائی جائے گی اسکے علاوہ ہر یوسی کیلئے40 لاکھ کے منصوبے لئے جن پر بہد جلد کام شروع ہو گا صداقت علی عباسی نے آر ایچ سی بگا شیخاں ،اور تمام بی ایچ یو ز میں ادویات اور ڈاکٹر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساگری گرلز کالج کی اپ گریڈیشن کیلئے کیس وزیرتعلیم کو بھجوا یا گیا علاوہ ازیں تھانہ جات اور پٹوار خانوں میں بھی جہاں شکایات ملیں گیاسائلین کی دادرسی کی جائے گی اس موقع پر پروفیسر صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق انشاء اللہ پورے حلقہ کی یو سی کو ماڈل بنائیں گئے اجلاس میں چےئرمین چوہدری خلیل احمد ،راجہ ارشد علی ،کرنل (ر)ظفر اقبال ،راجہ عبدالوحید قاسم ، سردار بشارت،راجہ ساجد پرویز ،ملک رحمت علی ،نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button