DailyNewsKahuta

Kahuta; Annual prize ceremony function held at Priary school, Jantil

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جنٹل میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جنٹل میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب۔علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔چیئرمین راجہ فیاض نے کامیاب ہونے والے بچوں اور بچیوں میں خوبصورت ٹرافیاں اور اپنی جیت سے نقد انعام بھی تقسیم کیا ۔اپنے خطاب میں چیئرمین راجہ فیاض نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لیے تعلیم ایک لازمی جز ہے تعلیم سے ہی انسان میں شعور آتا آج اگر انسان سمند ر کی تہ میں چھپے ہوئے خزانے نکال رہا اور فضا کا سینہ چیر کر چاند تک جا پہنچا ہے تو اس کے پیچھے بھی علم ہے اسی تعلیم و ہنر سے ہی اس نے آج ایسی ایجاد ات کی ہیں جس پر اس کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سرمایہ کاری بچوں پر خرچ کرنا ہے آج اگر ہم اپنے بچوں پر بہترین خرچ کریں گے تو کل یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہوں گے اور بچوں پر بہترین سرمایہ کاری ان کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے بچے ہمارے آنے والے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے دنیا بھر میں استاد کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دنیا بھر میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت اور استاد کی قدرومنزلت کو سمجھا ہے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان

Price of fuel increased

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان پر اسد محمود ستی ،راجہ سعید احمد ،راجہ رفاقت جنجوعہ ،راجہ سخاوت علی ،راجہ عمران وحید اور راجہ علی اصغر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حکومت تیل سمندر سے نکالیں غریب عوام کا تیل ناں نکالیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ ملک غریب عوام پرخود کش حملے کے مترداف ہے ۔مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔سابقہ الیکشن مہم کے دوران موجووہ حکومت جو نعرے لگا رہی تھی کہ ہم اقتدار میں آکر یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے ملک کی عوام نے دیکھ جو انہوں نے سات ماہ میں جو دودھ کی نہریں بہا دی ہیں وہ بھی سب نے دیکھ لی ہیں ۔باہر سے لیے گے قرض بھی کھربوں میں پہنچ گئی ملک کی معشیت بلکل تباہ ہو چکی ہے ۔حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کو سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جاہیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی ، سماجی،ادبی اورمذہبی شخصیات اسد محمود ستی وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ،رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون راجہ سعید احمد ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،معروف لیگی رہنماء و سوشل ور کر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،معروف سیاسی ،سماجی اورت مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید اوررہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون راجہ علی اصغرنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے زمہ دار اپنے دور میں اس وقت ن لیگ کی حکومت پر کریشن کا الزام لگا تے تھے جب پٹرولیم ایک روپیہ مہنگا ہوتا تھا اور اب 100روپے لیٹر پٹرول اور 117روپے ڈیزل پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے عوام پر بے جا بوجھ ناں ڈالیں۔


ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مقر ر ہونے پر چوہدری شبیر مبارکباد

MPA Raja Sagheer Ahmed congratulated by Ch Shabbir

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مقر ر ہونے پر چوہدری شبیر مبارکباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقرر ہونے پرہل ٹاپ ریسٹورینٹ کے مالک معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیر نے ان کے آفس عوامی سیکرٹریٹ مٹور جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔


کہوٹہ میں بھی گیس کے زاہد بلوں نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دیں ۔تبدیلی سرکار کی حکومت سے وعدوں اور دعوؤں تک محدود۔

Public further suffer with price increase on gas

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ میں بھی گیس کے زاہد بلوں نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دیں ۔تبدیلی سرکار کی حکومت سے وعدوں اور دعوؤں تک محدود۔عملی طور پر غر بت نہیں بلکہ غریبوں کا ختم کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہوٹہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں پچھلے 3ماہ سے گیس کے زاہد بلوں کی وجہ سے عوام کا بھر کس نکل گیا کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی کی ایک بیوہ عورت جوکہ اکیلی رہتی ہے پچھلے دوماہ میں چالیس ہزار مارچ کا گیس بل 69ہزار روپے آگیا ہے اسی طرع سینکڑوں عام صارفین کے گیس بل ہزاروں لاکھوں روپے میں آگے ہیں صارفین کے مطابق گیس کے دفتر اسلام آباد جاتے ہیں تو وہاں پر کوئی بھی بل ٹھیک نہیں کیا جا تا بلکہ یہ کہاجاتا ہے کہ بل کی قسطیں کروا لیں یا وزیر پٹرولیم کے پا س جاہیں یہ سب ان کے احکامات پر ہو رہا ہے عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہاس مہنگائی کے دور میں گیس کے بلوں پر نظر ثانی کی جائے پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے زندگی گزار نا مشکل ہے اور اوپر سے حکومت نے لاکھوں کی مد میں گیس بل بھیج کر اور مشکل میں ڈال دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button