جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر سالانہ تقریب تقسیم انعامات پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے گئے بہترین اور مثالی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اکرام کی حوصلہ افزائی اہلیان علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،حسب معمول گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر کا نتیجہ شاندار رہا بورڈ کا رزلٹ جماعت پنجم اور ہشتم سمیت تمام کلاسوں کا شاندار رزلٹ آنے پر اہلیان علاقہ نے پرنسپل طاہر محمود سمیت تمام سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر پرنسپل طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے بیٹے کے لیے سکول آیا کریں بچہ چھ گھنٹے ہمارے پاس ہوتا ہے اس کے بعد والدین کے پاس تو والدین کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن اپنے بیٹے کی روپورٹ کے لیے سکول آیا کریں کوئی شک نہیں کہ ہمارا یہ ادارہ اپنے علاقے کے بچوں کو تعلیم دینے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے سٹاف کی کمی کے باوجود تحصیل بھر تعلیمی اداروں سے ہمارے ادارے کے نمایاں نتائج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ بچوں کی تعداد زیادہ اور اساتذاہ اکرام کی تعداد نہ ہونے کے باوجود رزلٹ شاندار آتے ہیں اس میں ہمارے سٹاف کی محنت اور لگن شامل ہیں جبکہ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طالب علموں سمیت ایم عمر فاروق ،محمد آفتاب ،محمد نصیر،ایم اللہ دتہ ،محمد عاصم و دیگرمحنت کرنے والے اساتذہ اکرام میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ،