مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ہونہار طالبعلم کا اعزاز۔راولپنڈی بورڈ پانچویں کلاس کے نتائج میں مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی کے ہونہار صاحبزادے محمد سبحان راشد عباسی نے ٹوٹل500نمبر میں سے457نمبر لے کر تحصیل بھر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،سابق معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،پٹواری راجہ عبرت اقبال ، پٹواری ملک امام بخش ،پٹواری راجہ شاہد ممتاز ، چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی،راجہ اظہار مجید ، ملک عثمان اقبال یوتھ کونسلر،جابر کیانی آف ہوتھلہ ، یوتھ کونسلر حسنین جنجوعہ،پٹواری عامر حسین،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے راشد مبارک عباسی کے صاحبزادے کو امتحان میں شاندار نمبروں میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور محمد سبحان راشد عباسی کے والدین ،اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ سبحان راشد عباسی کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکول سسٹم میں زیر میں تعلیم ہے ۔
Kahuta; Mohammad Subhan Rashid Abbassi son of Rashid Mubarak Abbassi achieved 457 marks out of 500 marks in tehsil and at Rawalpindi board.
کہوٹہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال
Kahuta authorities deplored for lack of cleaning the city
کہوٹہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال ۔صفائی کا خودمختار عملے بے پر واہ ۔ چیئرمین کی چاپلوسی نصب العین عوام علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہرمیں صفائی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے کچھ عر صہ پہلے حکومت پنجاب بھر میں صفائی کے لیے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا شروع میں تو تجربہ کامیاب رہا ۔صفائی کا بہترین انتظامات ہوتا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تجربہ شدید نکامی کی طرف بڑھ رہا ہے ہفتوں ہفتوں صفائی نہیں ہوتی گندگی کے ڈھیر بڑھتے جا رہے ہیں صفائی کا عملہ صرف اور صرف چیئرمین اور ان کے خاص افراد کی تابعداری میں مصروف رہتا ہے اعلیٰ حکام سے بھر پور اپیل کی جا تی ہے کہ مہر بانی کر کے اصلاح و احوال کے لیے فوری اقدامات کر یں نہائت ضروری ہے کہ عوام کی شکائت کے لیے علیحدہ دفتر بنایا جا یا جہاں شکائت کے اندارج کا انتظام کیا جائے سب سے ضروری یہ ہے کہ عوام کو اس بارے میں آگائی دی جا ئے صفائی کے یہاں موجود عملے کے سر براہ کو فوری تبدیل کیا جا ئے اور ہر دو سال بعد تبدیلی کی روٹین بنائی جائے تاکہ قوم چوری حوصلہ شکنی کی جائے ۔
اپنی ہی دوکان کے ڈیفریز سے کرنٹ لگنے سے جوان تاجر غلام حسین جان بحق
Ghulam Hussain killed in a electric shock accident at his own shop
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
اپنی ہی دوکان کے ڈیفریز سے کرنٹ لگنے سے جوان تاجر غلام حسین جان بحق ۔نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت ہزاروں افراد کی شر کت ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ قبل کہوٹہ کے معروف تاجر حاجی قر بان حسین کا 35سالہ بیٹا غلام حسین جو کہ ڈریکشوریشن کا کام کر تا گذشتہ روز اس نے جب اپنی دوکان کھولی اور وہان موجود ڈیفریز میں پھول نکالنے لگا تو بجلی کا شدید کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔غلام حسین کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرع شہر میں پھیل گئی جوان موت پر ہر ایک آنکھ اشکبار تھی مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹھنڈاپانی میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان ،چیئرمین ایم سی کہوٹہراجہ ظہور اکبر،ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،حاجی ملک عبدالرؤف،راجہ محمد فیصل،چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔انتہائی خوش اخلاق اور مذاج تاجر کی اچانک موت پر شہر کی تمام مارکیٹ کے تاجر اشکبار تھے ۔
قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی چچی جان ،کرنل راجہ ناصر ،راجہ الطاف اور راجہ انوار الحق کی والدہ محترمہ کو سپردخاک کر دیا گیا
Aunty of Raja Zaffar Ul Haq passed away
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی چچی جان ،کرنل راجہ ناصر ،راجہ الطاف اور راجہ انوار الحق کی والدہ محترمہ کو سپردخاک کر دیا گیا ۔ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ادا کیا ان کی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین در بار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، پاک آرمی کے جنرل راجہ خالد نواز جنجوعہ (ر)،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، ڈاکٹر راجہ عامر ظفر ،صاحبزادہ عمیر ہاشم ،صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ ،چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض،چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ،راجہ محمد بشیر صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن ، راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان ، راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان ، ڈاکٹر سجاد حسین جنجوعہ ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ ،تنویر ناز بھٹی آف نلہ مسلماناں ،کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ،خضر ستی آف کتھیل ہون ،قاری عبدا لرحیم آف بگھون ،محمود چوہان کونسلر ،صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔