چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سابق لارڈ مئیرموجودہ کونسلر بریڈفورڈ برطانیہ چودھری خادم حسین نے کہاہے کہ گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول تنگ دیو میں سالانہ امتحا ن کے نتائج کے اعلان وتقریب تقسیم انعامات کے پرقار کامیاب اورشاندارانداز میں انعقاد اورشاندارنتائج بہترین نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پرادارے کی صدر معلمہ محترمہ مصباح سلیم اساتذہ طالبات اورجملہ سٹاف کودلی مبار کباد اورخراج تحسین پیش کرتاہوں تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ہی ضروری ہے کردارساز ی پربھرپورتوجہ کی ضرورت ہے جس پرہمارے تعلیمی ادارے پوری توجہ دے رہے ہیں نئی نسل کی کماحقہ تعلیم وتربیت میں والدین کااہم کردار ہے جس طرح کم توجہ دی جاتی ہے والدین کواپناکرداراداکرناہوگا گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول تنگ دیو معیاری تعلیمی ادارہ ہے انہوں نے وعدہ کیاکہ ادارے کے مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کردارادکریں گے سابق ممبرضلع کونسل میرپور حاجی چودھری محمدسوارخان نے اپنے خطاب میں ادارے کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیااورصدرمعلمہ معلمات اورطالبات کومبار کبادپیش کی اورتقریب میں بہت عمدہ پرفارمنس پرخراج تحسین پیش کیاچودھری محمدسوار خان نے کہاکہ یونین کونسل فیض پورشریف میں دوگرلزہائی سکول دوبوائز ہائی سکو ل ایک گرلز مڈل سکول اورمتعددپرائمری اداروں کے قیام کاسہرا سابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کے سرہے انہیں اگرآزادکشمیر کاسرسیدنہ کہاجائے تویہ ناانصافی ہوگی ادارے کے قیام اورتعمیر وترقی میں ہمار ے اسلاف کاکردار ہے عوام کاخلوص بھی شامل ہے چودھر ی عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر کی کاوشیں قابل ستائش وقابل تقلید ہیں اس ادارے کے مسائل حل کیے جائیں گے ادارے کی صدرتقریب محترمہ مصبا ح سلیم صدرمعلمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مہمانان گرامی کاتقریب میں شرکت پردلی شکریہ اداکیاشاندارتقریب کے انعقاد پرمعلمات طالبات اورجملہ سٹاف کی کارکردگی پرانہیں مبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیاہال کی تعمیر سمیت ادارے کے تمام تعمیراتی کاموں پرسابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجیدسابق ممبرضلع کونسل میرپور چودھری محمدسوارخان عوام علاقہ کاشکریہ اداکیاانہوں نے کہاہم علم کانورپھیلارہے ہیں یہ ہمارافرض بھی ہے مشن بھی ہے ہمیں کااس صلہ تنخواہ کی صورت میں ملتاہے عز ت بھی ملتی ہے ہم گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکو ل تنگ دیو کوایک بہترین ادارہ بنائیں گے اس ادارے کاسٹاف بہت اچھاہے مہمان خصوصی چودھری خادم حسین صدر تقریب صدرمعلمہ مصبا ح سلیم سابق ممبرضلع کونسل میرپور حاجی چودھری محمدسوارخان چودھری محمداعظم سابق کونسلر برمنگھم سماجی راہنما حاجی سکندر حسین ملک رفیعہ سلطانہ سینئرمعلمہ محمدعارف سینئرسائنس مدرس چودھری جاویداقبا ل جونےئرکلرک نے امتحان اوردیگرشعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعقامات تقسیم کیے طالبات نے ملی نغمے خاکے پیش کیے اورشرکاء تقریب سے خوب دادپائی سینئرمعلمہ رفیعہ سلطانہ اور شگفتہ سلطانہ جونےئرمعلمہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب کاآغا زتلاوت کلام پاک سے کیاگیاصدف رانی جماعت ششم نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی حلیمہ سعدیہ جماعت نہم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاجماعت نہم کی طالبہ آرزویاسین نے دعاپڑھی مریم الطاف جماعت ہشتم نے بہت خوب صورت تقریرکی سکول آمدپرمہمان خصوصی اوردیگرتمام مہمانوں کو مدرس محمدعارف بابوچودھری جاویداقبال سٹاف ممبرا ن چودھری محمدمنیرچودھری محمدشکیل نے خوش آمدیدکہامہمان خصوصی نے سکول میں پودالگاکرشجرکاری مہم موسم بہارکاافتتاح بھی کیا
Chakswari, AJK; Annual exam results were announced at boys and girls schools around the country, Ex Lord Mayor, councillor Ch Khadam Hussain was at Government model girls high school in TangDeo to award prizes to successful students.
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) علم ایک انمو ل نعمت خداوندی اورلازوال دولت ہے جن قوموں نے علم کواہمیت دی آج وہ دنیامیں ہرشعبہ میں کامیاب ہیں ہمیں بھی تعلیم کے حصول پربھرپورتوجہ دیناہوگی ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیریونین کونسل فیض پورشریف سیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام آف ڈومال نے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ڈومال میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے شاندارنتائج پرادارے کی معلمات اورطلبہ وطالبات کودلی مبارک بادپیش کی اوراس توقع کااظہار کیاکہ شاندارکارکردگی برقرار رہے گی خواجہ محمداحتشام راجہ عبدالمجیداورراجہ علی اکبرنے طلبہ وطالبہ میں انعقامات تقسیم کیے ۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاآمنہ محبوب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حسیب الرحمن نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاطلبہ وطالبات نے ملی نغمے خاکے اورٹیبلو پیش کیے شاندارپرفارمنس پرخوب دادپائی ۔
چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ 6اپریل بروز ہفتہ صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہوگی محفل پاک کاآغاز صبح 9بجے ہوگاجونمازظہرتک جاری رہے گی محفل کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے خصوصی خطاب کریں گے محفل کااہتمام مجاہدملت صوفی محمدیعقوب شہیدکے فرزند ڈپٹی کسٹوڈین سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چودھری محمدخلیق الزمان چےئرمین صوفی محمدیعقوب شہیدفاونڈیشن رجسٹرڈ میرپور حاجی چودھری محمد مجیب الرحمن شامی چودھری محمدشفیق الرحمن چودھری محمددلیل الرحمن حافظ چودھری مسعود الرحمن کریں گے
چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی چکسواری نے سالانہ امتحان کے نتائج اعلان کردیانتائج کے اعلان اورپوزیشن ہولڈرطلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب تقسیم انعقامات کے سلسلہ میں ایک پرقار تقریب منعقدہوئی تقریب میں نامورعلمی دینی سیاسی و سماجی شخصیات نے بطور خاص شرکت کی تقریب کی صدارت ممتاز ماہرتعلیم حاجی اخلاق احمددانش نے کی مہمانان گرامی نے تقریب سے خطاب کیااورپوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے شخصیات میں مرکزی میلادکمیٹی کے صدر حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم پروفیسر نصیر احمدچودھری ایم ڈی عسکری پبلک سکول اینڈڈگری کالج چکسواری حاجی چودھری محمدقربان پرنسپل فیصل پبلک ہائی سکول چکسواری حاجی سلطان محمودقریشی (ر) صدرمعلم حاجی چودھری اورنگ زیب سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری قائدااساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی الفلاح ویلفےئرسوسائٹی ایسر کے صدر چودھری ذوالفقار متیالوی فرزندنگیال چودھری ثاقب ظفرسمیت دیگرشخصیات شامل تھیں ۔ شرکاء تقریب نے ادارے کے شاندار نتائج پرادارے کے صدرمعلم حاجی اخلاق احمددانش اساتذہ اورطلبہ کودلی مبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں موجودہ عوام علاقہ نے ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام منعقدہ جماعت ہشتم کے100 فی صد جماعت پنجم کے 100فی صداورداخلی امتحان جماعت ہفتم کے فی صد86جماعت ششم کے92 فی صدجماعت چہارم کے 100 فی صدجماعت سوم 100 فی صدجماعت دوم کے 90 فی صدجماعت اول اعلی کے100فی صد اورادارے کے مجموعی95 فی صدرزلٹ پر پر دلی مسرت کااظہارکیا مبارک بادپیش کی اورخرا ج تحسین پیش کیا۔ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پرصدرمعلم اوراساتذہ نے عوام علاقہ کاشکریہ اداکیا۔ حصہ مڈل میں عتیق اللہ نے ٹاپ اورحصہ پرائمری میں نوراللہ نے ٹاپ پوزیشن کااعزاز حاصل کیا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مشتاق احمدصدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف نے کہاکہ علم ایک انمول نعمت خداوندی اورلازوال دولت ہے علم روشنی ہے تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیروترقی اورعروج وکمال کے حصول کاپیش خیمہ ہے دنیاکاہرشخص کامیابی کامتمنی ہوتاہے دل وجان سے محنت کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں وقت ایک امانت ہے جوامانت میں خیانت کرتاہے وہ ناکام ہوتاہے کامیابی وکامرانی سے دلی مسرت وشادمانی کاحاصل ہوناایک فطری بات ہے طلبہ کسی قوم کاسب سے قیمتی سرمایہ ہیں جوطلبہ وقت کی قدروقیمت کاپورا احساس کرتے ہیں اس کاایک لمحہ بھی را ئگاں نہیں جانے دیتے وہی طلبہ امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں وقت انسان کے لئے بہت بڑاچیلنج ہے وقت انسا ن کا دشمن بھی ہے اوردوست بھی اگرانسان غفلت کام لے تو وقت اس کے لئے بہت بڑا دشمن ہے اوراگرانسان مستعدی سے کام لے تووقت اس کے لئے بہت بڑادوست ہے جن طلبہ نے وقت کی قدر کی وہ کامیاب ہوگئے ہیں کامیاب طلبہ کومبار کباد پیش کرتے ہیں اچھے نتائج پراساتذ ہ کومبارک بادپیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارسالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے قائم مقام کنٹرولرامتحانات اللہ دتہ بسمل انچارج بزم ادب حاجی چودھری محمدیاسین نے بھی خطاب کیاجماعت ہشتم کے طالب علم محمدشہباز علی نے علم کی فضیلت کے موضو ع پرتقریرکی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاتلاوت کلام پاک کی سعادت جماعت ہفتم کے طالب لقمان طارق نے حاصل کی جماعت ہفتم کے طالب علم محمدابوبکرامجدنے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ پی ای ٹی راجہ آفتاب کیانی نے نظامت کے فرائض انجام دیے جماعتوار پہلی دوسری اورتیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کرنے والے طلبہ میں اساتذہ اورمہمانوں نے انعامات تقسیم کیے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بوعہ کلاں کے مدرس چو دھری بشارت حسین نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں کا پیاں بطورانعام تقسیم کیں سکول کی جانب سے ٹرافیاں انعام کے طورپرتقسیم کی گئیں