Rawalpindi; Robbery in phase 8 blamed on negligence of Rawat police
ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی نااہلی 11 لاکھ روپے چوری کی واردات کے ساتھ ہی مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی ایک اور واردات
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی نااہلی 11 لاکھ روپے چوری کی واردات کے ساتھ ہی مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران گن پوائنٹ پر گھر کے سربراہ کو باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 55 ہزار روپے نقدی چھین لی ،واردات کے بعد مسلح ڈاکو متاثرہ شہری کو باندھ کر باآسانی فرار ہو گئے متاثرین و معززین علاقہ کا شدید احتجاج ،نام نہادسیاسی پنڈت سفارشی ایس ایچ او کی بدستور پشت پناہی میں مصروف ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 4 مسلح ڈاکو فیز8 کے رہائشی حافظ حمزہ حسین ولد ظہیر حسین کے گھر رات کو داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر انھیں دوپٹوں کے ساتھ باندھ دیا اور گھر میں موجود اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے5 تولے طلائی زیورات اور نقدی مبلغ55 ہزار روپے چھین لئیے بعد ازاں متاثرہ شہری کے شور پر قریبی ہمسایوں نے موقع پر پہنچ کر اسے دوپٹوں سے کھولا قبل ازیں چوروں نے قریب ہی واقع ظہیرالدین بابر ولد چوہدری محمود کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور80 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ،معززین علاقہ نے پولیس اصلاحات کے دعویداروزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری تحفظ فراہم کر کے نااہل ایس ایچ او اعجاز قریشی و افسران کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں کھڑی 9 گاڑیاں جلنے کا واقعہ ،غفلت کے مرتکب ایس ایچ او و دیگر افسران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہو سکی قبضہ میں لی گئی گاڑیوں کو اہلکاروں کے استعمال اور پرزہ جات نکالنے کا انکشاف ،مالکان صورتحال سے پریشان تفصیلات کے مطابق مال مسروقہ کے تحت قبضہ میں لی گئی 9 گاڑیاں جو ماڈل تھانہ روات کے اندر کھڑی ہیں کچھ ماہ قبل اچانک آگ بھڑکنے سے جل کر راکھ بن گئیں جنکی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کی گئیں پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایس پی صدر راولپنڈی نے ایس ایچ او روات اور محرر کو غفلت کا مرتکب قرار دیکر ضلعی افسران کو انکوائری رپورٹ ارسال کی جو تاحال فائلوں کی نزر ہو چکی ہے جبکہ پولیس اہلکار نے نام پوشیدہ رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ روات میں بند ہونے والی گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات اہلکار نکال لیتے ہیں جبکہ گاڑیاں زیراستعمال رکھی ہوئی ہیں ،گاڑی مالکان و معززین علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر اعلیٰ سطحی تحقیقات اور محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)گورنر ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے اور سانولی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال کا درجہ دلوانے کے فیصلہ پرپاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ این اے57 پروفیسر صداقت علی عباسی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے الیکشن کے دوران ووٹروں سے کئیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نا شروع کر دیا ہے سرکل ساگری کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کے آغاز اور یوسی تخت پڑی و بگاشیخاں میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کے اقدام کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر،جنرل کونسلرملک سعید ،جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،جنرل کونسلر چوہدری مقدس ایڈوکیٹ ،یوتھ کونسلر ملک بلال ،ممبر مصالحتی کمیٹی چوہدری اختر حمید ،حاجی نصیر علی ،چوہدری یاسین گجر ،ملک قیوم ،چوہدری سہیل طارق ،چوہدری عمران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ نو منتخب ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی نے مدبرانہ صلاحیتوں کو برائے کار لا کر حلقہ این اے57 کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تعمیرو ترقی کا سفر جاری رکھ کراربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئیے ہیں ۔