DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Nala Musalmana; Ch M Farooq and Ch M Masood of UK and Dhok Chaudhrian donate for well in Dhok Drun (See Video)

ڈہوک دڑن میں پینے کے شفاف پانی کے لیے ایک کنواں عطیہ

نلہ مسلماناں (راشد محمو د ر اجہ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م) نلہ مسلماناں ڈہوک چوہدریاں چوہدری محمد مسعود (یو۔کے) چوہدری محمد فاروق (مرحوم) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کے صاحبزادے نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب اور اپنے بیٹے محمد آیان جوکہ عرصہ دراز سے عارضہ میں مبتلا ہے کی صحت یابی کے سلسلے میں ڈہوک دڑن میں پینے کے شفاف پانی کے لیے ایک کنواں عطیہ کیا۔جس کی تکمیل تک ساڑھے پانچ لاکھ روپے صرف ہوئے ۔چوکہ اہلیانِ دڑن کو پانی کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔مندرجہ بالا تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے کنوئیں کی کھدائی کا انتظام کیاگیا۔اہلیانِ علاقہ نے اس کارِ خیر پر چوہدری محمد مسعود (یو۔کے) کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ضروری میٹریل بار بھرداری کے ذریعے دشوار گزار راستوں سے متعلقہ جگہ تک پہچایا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کیپٹن(ر) چوہدری محمد اشرف کی وساطت اور زیرنگرانی ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button